دنیا کی بلند ترین چوٹی ماؤنٹ ایورسٹ
سر کرنے والے چوتھے پاکستانی کوہ پیما ء کرنل(ر)عبدالجبار بھٹی کی طبیعت بگڑ گئی تھی اور اُن کے معاون ساتھی کی ، ماؤنٹ ایورسٹ سر
کرنے کے بعد واپس آتے ہوئے آکسیجن ختم ہو جانے کی وجہ سے پاکستانی کوہ پیما
کرنل(ر)عبدالجبار بھٹی کی طبیعت خراب ہو گئی۔ ریسکیو ٹیموں کی مدد سے انہیں بیس
کیمپ تک لانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔پاکستانی فوج کے کرنل(ریٹائرڈ) عبدالجبار بھٹی دنیا
کے سب سے اونچے پہاڑ ماؤنٹ ایورسٹ کی چوٹی پر پہنچنے والے چوتھے پاکستانی بن گئے
ہیں۔انھوں نے یہ کارنامہ اتوار 21 مئی 2017 کو سرانجام دیا ہے۔
الپائن کلب کے
مطابق عبدالجبار بھٹی مقامی وقت کے مطابق دوپہر ڈھائی بجے چوٹی پر پہنچے اور چوٹی
سر کرنے کے بعد وہ نیچے کیمپ 3 کے لیے روانہ ہو گئے ہیں۔
عبدالجبار بھٹی سے
قبل نذیر صابر، حسن سدپارہ اور ثمینہ بیگ ماؤنٹ ایورسٹ سر کر چکے ہیں۔
ان تینوں افراد کا
تعلق گلگت بلتستان سے تھا اور کرنل(ر) بھٹی پنجاب سے تعلق رکھنے والے پہلے
پاکستانی ہیں جنھیں یہ اعزاز حاصل ہوا ہے۔
کرنل (ر) عبدالجبار اس سے قبل پاکستان کی کئی بلند ترین چوٹیوں کو سر
کر چکے ہیں۔ اس کے علاوہ کرنل (ر) جبار نے پاکستان میں پیرا گلائڈنگ کو مقبول بنانے
میں بھی اہم کردار ادا کیا۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں