Pages

میرے چاروں طرف افق ہے جو ایک پردہء سیمیں کی طرح فضائے بسیط میں پھیلا ہوا ہے،واقعات مستقبل کے افق سے نمودار ہو کر ماضی کے افق میں چلے جاتے ہیں،لیکن گم نہیں ہوتے،موقع محل،اسے واپس تحت الشعور سے شعور میں لے آتا ہے، شعور انسانی افق ہے،جس سے جھانک کر وہ مستقبل کےآئینہ ادراک میں دیکھتا ہے ۔
دوستو ! اُفق کے پار سب دیکھتے ہیں ۔ لیکن توجہ نہیں دیتے۔ آپ کی توجہ مبذول کروانے کے لئے "اُفق کے پار" یا میرے دیگر بلاگ کے،جملہ حقوق محفوظ نہیں ۔ پوسٹ ہونے کے بعد یہ آپ کے ہوئے ، آپ انہیں کہیں بھی کاپی پیسٹ کر سکتے ہیں ، کسی اجازت کی ضرورت نہیں !( مہاجرزادہ)

پیر، 1 مئی، 2017

فرقے کیوں بنتے ہیں ؟



اگر فرقہ بنانا شرک ہے تو فرقے کیوں بنتے ہیں ؟

 لیکن پہلے اللہ کا واضح حکم :

مُنِيبِينَ إِلَيْهِ وَاتَّقُوهُ وَأَقِيمُوا الصَّلَاةَ وَلَا تَكُونُوا مِنَ الْمُشْرِكِينَ [30:31]
اُس کی طرف منیب رہو اور اُس سے تقی رہو اور أَقِم الصَّلَاةَ کرو اور تم الْمُشْرِكِينَسے مت ہوجاؤ !

مِنَ الَّذِينَ فَرَّقُوا دِينَهُمْ وَكَانُوا شِيَعًا كُلُّ حِزْبٍ بِمَا لَدَيْهِمْ فَرِحُونَ [30:32]
اُن لوگوں میں سے جنہوں نے اپنے دین میں فرق کیا اور شیعا ہوگئے ، کل (شیعا) حزب جو اُن کے پاس ھے فرحت محسوس کرتا ہے ۔ 

میرے فہم کے مطابق فرقے بننے کا عمل ، من دون اللہ کو اپنا کارساز یا شفاعت کروانے والا بنا کر اُن سے محبت کا عمل شروع کروایا جاتا ، یوں انسان اللہ کو چھوڑ کر نئے وسیلے بنا لیتے ہیں ۔ جو آہستہ آہستہ فرقوں میں تبدیل ہو جاتے ہیں ، کہیں تو اِنہیں مذہب (مالکی ، شافعی ، حنبلی، حنفی اور شیعہ ) اور کہیں اِن کو مسلک (بریلوی ، دیوبندی ، مودودوی ۔ پرویزی ، قمروی ، غامدی ) کے اسم سے موسوم کر دیا جاتا ہے ۔

جس کی سب سے بڑی وجہ اللہ نے یہ بتائی ہے !

 

وَمِنَ النَّاسِ مَن يَتَّخِذُ مِن دُونِ اللّهِ أَندَاداً
اور انسانوں میں سے کچھ نے
مِن دُونِ اللّهِ ، مدد گار پکڑے ہوئے ہیں

يُحِبُّونَهُمْ كَحُبِّ اللّهِ
وہ اُن سے ایسی محبت کرتے ہیں جیسے اللہ سے کی جاتی ہے !

وَالَّذِينَ آمَنُواْ أَشَدُّ حُبًّا لِّلّهِ
اور ایمان والے لوگ اللہ کی محبت میں شدید ہیں

وَلَوْ يَرَى الَّذِينَ ظَلَمُواْ إِذْ يَرَوْنَ الْعَذَابَ

اور وہ لوگ جو (من دون اللہ محبت کرنے کا ) ظلم کرتے ہیں جب عذاب کو دیکھیں گے ۔

أَنَّ الْقُوَّةَ لِلّهِ جَمِيعاً وَأَنَّ اللّهَ شَدِيدُ الْعَذَابِ [2:165]
یہ کہ (تمام قوتوں کا)
جَمِيع الْقُوَّةَ اللہ کے لئے ہے ، اور بے شک اللہ  الْعَذَابِ میں شَدِيدُ ہے !

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

خیال رہے کہ "اُفق کے پار" یا میرے دیگر بلاگ کے،جملہ حقوق محفوظ نہیں ۔ !

افق کے پار
دیکھنے والوں کو اگر میرا یہ مضمون پسند آئے تو دوستوں کو بھی بتائیے ۔ آپ اِسے کہیں بھی کاپی اور پیسٹ کر سکتے ہیں ۔ ۔ اگر آپ کو شوق ہے کہ زیادہ لوگ آپ کو پڑھیں تو اپنا بلاگ بنائیں ۔