Pages

میرے چاروں طرف افق ہے جو ایک پردہء سیمیں کی طرح فضائے بسیط میں پھیلا ہوا ہے،واقعات مستقبل کے افق سے نمودار ہو کر ماضی کے افق میں چلے جاتے ہیں،لیکن گم نہیں ہوتے،موقع محل،اسے واپس تحت الشعور سے شعور میں لے آتا ہے، شعور انسانی افق ہے،جس سے جھانک کر وہ مستقبل کےآئینہ ادراک میں دیکھتا ہے ۔
دوستو ! اُفق کے پار سب دیکھتے ہیں ۔ لیکن توجہ نہیں دیتے۔ آپ کی توجہ مبذول کروانے کے لئے "اُفق کے پار" یا میرے دیگر بلاگ کے،جملہ حقوق محفوظ نہیں ۔ پوسٹ ہونے کے بعد یہ آپ کے ہوئے ، آپ انہیں کہیں بھی کاپی پیسٹ کر سکتے ہیں ، کسی اجازت کی ضرورت نہیں !( مہاجرزادہ)

جمعہ، 11 مارچ، 2016

پیرا گلائیڈنگ کیا ہے ؟

پیرا گلائیڈنگ سے میں 2001 میں واقف ہوا تھا جب میں نے ، اخبار میں ایک اشتہار دیکھا ، یہ اسلام آباد کے ایک کلب کا تھا ، مجھے دلچسپی پیدا ہوئی میں ، ایف 8 اسلام آباد میں واقع کمپنی کے آفس گیا وہاں ، مجھے پیرا کلب کے مالک نے ، مجھے پیرا گلائیڈنگ کے بارے میں معلومات دیں اور  بتایا کہ،

پیرا گلائیڈنگ ایک بہت مشکل ایڈونچر گیم ہے ، جس میں بنیادی تربیت کی بہت ضرورت ہے ورنہ کوئی حادثہ بھی پیش آ سکتا ہے ، اُن دنوں دنیا سے رابطہ صرف ای میل کے ذریعے ہوتا تھا اور وہ بھی سسک سسک کر ، لہذا میں نے میجر صاحب کو بتایا،
میں ، " ریسکیو 15" کے نام سے ٹی وی سیریز بنا رہا ہوں ، اُس میں مجھے پیرا گلائیڈر سے ، مکان کی چھت پر اترتے ہوئے پولیس واالوں کے چند شاٹس چاھئیے ہیں ۔ لیکن میجر صاحب ، کی باتوں کی وجہ سے معلوم ہوا کہ رات کو پیرا گلائیڈنگ ممکن نہیں اور مکان کی چھت پر اترنا ، نہایت ہی مہارت کا کام ہے، اِس میں جان کا بھی خطرہ ہوتا ہے اور ہڈیاں بھی ٹوٹتی ہیں  "
بوڑھا اِس بات سے بخوبی واقف تھا ، نوجوانوں کے لئے ،  یہ کہانی ، "نمّو کی پہلی اُڑان " بوڑھے کی زبانی یقیناً دلچسپی کا باعث ہو گی ۔
گو کہ اُس کے بعد  ، " نمو نے دوسری اُڑان " کی جو بستر کی چادر کے چاروں کونوں پر چار رسیاں لگا کر گھر کی دیوار سے پیرا جمپر بننے کا مظاہرہ کرتے ہوئے ، بازو کا تڑوانا تھا  ۔
"نمو کی تیسری اُڑان " میں تالاب پر لگائے ہوئے بیلی برج جو مریضوں کو سٹریچر میں پانی کے پار لے جانے کی تربیت کے لئے  لگائے گئے بڑے بڑے شہتیروں کے اوپر چڑھ کر نمؔو نے سب سے اونچی چھلانگ لگانے کا تالاب میں ریکارڈ قائم کیا ، ریکارڈ تو بن گیا ، لیکن نمٗو کے پانی میں گرنے اور اُس کے اوپر شہتیروں کے گرنے کے عمل میں چند سیکنڈوں کا فرق تھا ،
"نمو کی چوتھی اُڑان " میں ٹارزن کا شہتوت کے درخت ، پر رسیوں لٹکا کر ایک رسی سے دوسری کی طرف اُڑان کی صورت میں تھی ، جس میں نمّو کی ڈھیٹ ہڈی پسلیاں تو سلامت رہیں ، درخت کی ٹہنیوں نے بھی روکنے کی بڑی کوشش کی مگر ، سائینس کی کتاب سے قانونِ کشش ثقل نیا نیا دریافت ہوا تھا ، لہذا اُس کا توڑ بھی نمّو کو ہسپتال کے بستر پر سمجھ آیا ۔
"نمّو کی پانچویں اور چھٹی اُڑان " جو کہ ایڈونچر سے بھرپور تھیں ، وہ پیرا شوٹ ، پی ون مارک ون اور ٹو سے تھیں ۔ جن میں سے ایک اپریل 1976 اور دوسری جنوری 1977 تھی ۔
"نمو کی ساتوں اُڑان " کوئٹہ میں گلائیڈر پر تھی جو انسٹرکٹر پائلٹ کے ساتھ تھی ۔
"نمّو کی آٹھویں اُڑان ۔" کے بارے میں نوجوان اِس مضمون سے واقف ہو سکتے ہیں ۔ 


ھاں تو میں بتا رہا تھا کہ پیرا گلائیڈنگ کیا ہے ؟
گلائیڈنگ کا پہلا شوقین انسانی معلوم تاریخ کے مطابق عباس ابو القاسم ابن فرناس ابن ورداس التکورانی  تھا ۔
تاریخ میں پہلی انسانی پرواز ، اس کا سب سے بڑا کارنامہ ہے ۔ وہ گھنٹوں پرندوں کو محو پرواز دیکھ کر انہیں کی طرح اڑنے کا خواہشمند تھا ۔ اس نے پرندوں کی پرواز کی تکنیک کا بغور مطالعہ کیا اور اعلان کیا کہ انسان کے لئے بھی پرندوں کی طرح اڑنا ممکن ہے ۔ اوراپنی تھیوری کا عملی مظاہرہ کیا ۔

اس نے پرندوں کی مانند پر پرندوں کے جسم اور پروں کی جسامت کی نسبت سے اپنے جسم کے ہم وزن فریم تیارکیا اور اسے ریشمی کپڑے سے منڈھ دیا ۔ پھر  امیر عبد الرحمن الداخل کے بنائے ہوئے محل رصافہ کے اوپر بُرج پر چڑھ گیا اور دونوں پر اپنے جسم کے ساتھ باندھ کر چھلانگ لگادی  ۔ تماشائی بڑی حیرت اور تعجب سے اسے تیر کر زمین کی طرف آتا دیکھتے رہے وہ محل  سے کچھ فاصلے پر میدان میں اتر گیا  وہ انسانی تاریخ کا ہوا میں پہلا اڑنے والا انسان کہلایا ۔



گو کہ زمین پر ہموار نہ اترنے کی وجہ سے وہ ایک عرصہ صاحب فراش رہا ۔ مگر وہ کچھ مدت بعد اپنی اس معذوری اور بڑھاپے کے باوجود چلنے پھرنے کے قابل ہو گیا ۔

گلائیڈنگ کے بارے میں انسانی کوششوں نے پیرا شوٹ اور گلائیڈرز جیسی ایجادات کیں ، یہ فردِ واحد کی ہوا میں اُڑنے کی کوششیں تھیں ، جو بعد میں سواری کا ذریعہ بنیں ۔
اگر ہم اِس عقاب کی تصویر کو غور سے دیکھیں ، تو اُس کے پروں کے پھیلاؤ ، سے اندازہ ہوگا کہ اُس نے اپنے وزن ، ہوا کی اچھال اور رفتار کو کششِ ثقل کے برابر کرتے ہوئے ، خودد کو فضا میں ایک خاص اونچائی پر معلق رہنے کی کوشش میں چکر کاٹ رہا ہے ۔ اِسے گلائیڈنگ کہتے ہیں ۔
انسان نے جب گلائیڈنگ کی طرف قدم بڑھایا تو اُس نے ، عقاب یا زیادہ بہتر مثال ہم گدھ کی اُڑان سے دیتے ہیں کا بغور مطالعہ کیا ۔ کہ کیسے اپنے وزن کے باوجود گدھ ، فضا میں اپنے پر پھیلا کر گلائیڈنگ کرتا ہے اور گرم ہوا ملنے پر سورنگ کرتا ہوا اوپر جاتا رہتا ہے۔

اُسے معلوم ہوا کہ پرسکون گلائیڈنگ میں تیز ہوا نہیں ، بلکہ زمین سے اُٹھنے والی وہ گرم ہوائیں ہیں جو زمین کے سورج سے تپنے کے بعد سطح زمین سے اوپر اُٹھتی ہیں اور اپنے ساتھ کم وزن اشیاء کو اوپر لے جاتی ہیں ، انہیں " تھرمل " کہتے ہیں ۔
گو کہ سردیوں تیز چلنے والی ہوائیں بھی پرندوں کو اوپر اٹھاتی ہیں لیکن جھکڑ میں ماہر پرندے بھی اتر کر درختوں میں دبک جاتے ہیں ۔ جبکہ گرمیوں میں یہی ہوائیں پرندوں کو فضاء میں بلند کرنے میں معاون ثابت ہوتی ہیں ،
یہی وجہ ہے کہ پرندوں کی گلائیڈنگ کا وقت تقریباً 11 بجے سے دوپہر کے بعد دو تین گھنٹوں تک ہوتا ہے ۔
گلائیڈنگ جب شروع میں کی جاتی ہے ، تو لازمی بات ہے کہ آپ کسی انسٹرکٹر کا سہارا ضرور لیتے ہیں ۔ آپ کے ذہن میں مختلف سوالات پیدا ہوتے ہیں جن کے جواب سے آپ مطمئن ہوتے ہیں ۔ اِس سے پہلے کہ ہم آگے چلیں ۔ سوالات کے جوابات پڑھ لیں ، اور اگر کوئی اور سوال آپ کے ذہن میں آتا ہے کہ جس کا جواب نہ دیا گیا ہو تو ، بلاگ کے آخر میں اپنی رائے میں پوچھ لیں ،

٭                                                 -    پیرا گلائیڈنگ . سوالات
 پیرا گلائیڈنگ کے اسباق میں آپ جس ترتیب سے پڑھیں گے وہ : ۔

٭    ٭ ٭ ٭ ٭ ٭ ٭ ٭ ٭ ٭  ٭ ٭ ٭ ٭ ٭ ٭٭ ٭٭ ٭ ٭ ٭ ٭  ٭ ٭٭٭٭  ٭
٭                                                 -        پیرا گلائیڈنگ کیا ہے ؟
 ٭                                                 -       پیرا گلائیڈنگ ایک کھیل  
٭                                                 -     تھیوری ۔ پیرا گلائیڈر فلائیٹ ۔ 

 ٭                                                 -    پیرا گلائیڈر کنٹرولز
 ٭                                                 -  پیرا گلائیڈرز ۔ گراونڈ ٹریننگ 
 ٭                                                 -  بلندی سے پیرا گلائیڈنگ 

٭                                                 -    پیرا گلائیڈنگ . سوالات
٭    ٭ ٭ ٭ ٭ ٭ ٭ ٭ ٭ ٭  ٭ ٭ ٭ ٭ ٭ ٭٭ ٭٭ ٭ ٭ ٭ ٭  ٭ ٭٭٭٭  ٭



٭                                                 -       نمّو کی پہلی اُڑان
٭                                                 -      نمّو نے دوسری اُڑان
٭                                                 -     نمّو کی تیسری اُڑان
٭                                                 -     نمو کی چوتھی اُڑان
٭                                                 -      نمّو کی پانچویں اور چھٹی اُڑان 
٭                                                 -     نمّو کی ساتویں اُڑان
٭                                                 -      نمّو کی آٹھویں اُڑان ۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

خیال رہے کہ "اُفق کے پار" یا میرے دیگر بلاگ کے،جملہ حقوق محفوظ نہیں ۔ !

افق کے پار
دیکھنے والوں کو اگر میرا یہ مضمون پسند آئے تو دوستوں کو بھی بتائیے ۔ آپ اِسے کہیں بھی کاپی اور پیسٹ کر سکتے ہیں ۔ ۔ اگر آپ کو شوق ہے کہ زیادہ لوگ آپ کو پڑھیں تو اپنا بلاگ بنائیں ۔