Pages

میرے چاروں طرف افق ہے جو ایک پردہء سیمیں کی طرح فضائے بسیط میں پھیلا ہوا ہے،واقعات مستقبل کے افق سے نمودار ہو کر ماضی کے افق میں چلے جاتے ہیں،لیکن گم نہیں ہوتے،موقع محل،اسے واپس تحت الشعور سے شعور میں لے آتا ہے، شعور انسانی افق ہے،جس سے جھانک کر وہ مستقبل کےآئینہ ادراک میں دیکھتا ہے ۔
دوستو ! اُفق کے پار سب دیکھتے ہیں ۔ لیکن توجہ نہیں دیتے۔ آپ کی توجہ مبذول کروانے کے لئے "اُفق کے پار" یا میرے دیگر بلاگ کے،جملہ حقوق محفوظ نہیں ۔ پوسٹ ہونے کے بعد یہ آپ کے ہوئے ، آپ انہیں کہیں بھی کاپی پیسٹ کر سکتے ہیں ، کسی اجازت کی ضرورت نہیں !( مہاجرزادہ)

جمعرات، 29 مارچ، 2018

جنسی فعل اللہ کی آیت !

جنسی فعل اللہ کی آیات ہے ۔ پریشان ہو گئے نا ؟
 روح القدّس نے محمدﷺ کو اللہ کی طرف سے انسانوں کو ،زوج ( مرد اور عورت ) کے  نکاح (جوڑ)  کے بعد ،جنسی فعل (تَغَشَّاهَا) کے متعلق  اللہ کی آیت میں وضاحت دی : 

هُوَ الَّذِي خَلَقَكُم مِّن نَّفْسٍ وَاحِدَةٍ وَجَعَلَ مِنْهَا زَوْجَهَا لِيَسْكُنَ إِلَيْهَا فَلَمَّا تَغَشَّاهَا حَمَلَتْ حَمْلاً خَفِيفًا فَمَرَّتْ بِهِ فَلَمَّا أَثْقَلَت دَّعَوَا اللّهَ رَبَّهُمَا لَئِنْ آتَيْتَنَا صَالِحاً لَّنَكُونَنَّ مِنَ الشَّاكِرِينَ[7:189]

  وہی ہے جس نے تمھیں نَّفْسٍ وَاحِدَۃٍ میں سے خلق کیا اور اُس (نَّفْسٍ وَاحِدَۃٍ) میں سے اُس (نَّفْسٍ وَاحِدَۃٍ)  کا زَوْجَ بنایا۔ تاکہ وہ (زَوْجَ) اُس (نَّفْسٍ وَاحِدَۃٍ) کی طرف سکون محسوس کرے۔ پس جب اُس (زَوْجَ) نے جب اُس (نَّفْسٍ وَاحِدَۃٍ) کو ڈھانپا تو اُس (نَّفْسٍ وَاحِدَۃٍ) نےحَمَلَ اُٹھایا، خفیف ساحَمَلَ، وہ اِ س (حَمَلَ) کے ساتھ گھومتی پھرتی پس جب وہ (حَمَلَثَقَلَ  (وزن دار) ہوا۔ اُ ن دونوں نے اپنے ربّ سے دعا کی اگر تو نے ہمیں صَالِح  (مذکر) دے گا تو ہم تیرے شکر گزار ہوں گے۔

 نکاح کے بغیر جنسی فعل ، اللہ کا عذاب :
الزَّانِيَةُ وَالزَّانِي فَاجْلِدُوا كُلَّ وَاحِدٍ مِّنْهُمَا مِائَةَ جَلْدَةٍ ۖ وَلَا تَأْخُذْكُم بِهِمَا رَأْفَةٌ فِي دِينِ اللَّـهِ إِن كُنتُمْ تُؤْمِنُونَ بِاللَّـهِ وَالْيَوْمِ الْآخِرِ ۖ وَلْيَشْهَدْ عَذَابَهُمَا طَائِفَةٌ مِّنَ الْمُؤْمِنِينَ (24/2)
پس زانی اور زانیہ کو کوڑے لگاؤ۔ان میں سے ہر ایک کو سو کوڑے لگاؤ۔اور تم ان کے لئے اللہ کے دین میں نرمی اختیار نہ کرو۔اگر تم اللہ اور یوم الآخر پر ایمان رکھتے ہو۔اور مومنین میں سے ایک طائفہ کو ان کے اس عذاب کو دیکھنا چاہیئے۔

٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭

 



کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

خیال رہے کہ "اُفق کے پار" یا میرے دیگر بلاگ کے،جملہ حقوق محفوظ نہیں ۔ !

افق کے پار
دیکھنے والوں کو اگر میرا یہ مضمون پسند آئے تو دوستوں کو بھی بتائیے ۔ آپ اِسے کہیں بھی کاپی اور پیسٹ کر سکتے ہیں ۔ ۔ اگر آپ کو شوق ہے کہ زیادہ لوگ آپ کو پڑھیں تو اپنا بلاگ بنائیں ۔