بوڑھے کا پہلا چالان ۔ جوبوڑھے نے آن لائن ایزی پیسہ سے ادا کیا۔ شکریہ پنجاب پولیس
مؤرخہ 26 اگست 2021 ، وقت 10:45 ، بنک روڈ پر چم چم کی کلاس فیلوز کے لئے ، چم چم کے ساتھ تہذیب صدر سے نکلا بنک روڈ پر واپس راؤنڈ اباؤٹ سے تہذیب سے گذر کر حیدر روڈ پر واپس آنے کے لئے آیا ۔
دائیں طرف دیکھا سڑک خالی اور پانچ یا چھ گاڑیاں کشمیر روڈ پر جاتی نظر آئیں۔
بوڑھے کو معلوم ہے کہ یہ ون وے ہے ۔
گاڑیوں کو جاتا دیکھ کر سمجھا کہ شاید قانون تبدیل ہو گیا ہے ۔
بوڑھے نے بھی گاڑی اُن کے پیچھے ڈال دی ۔وہ نیشنل بنک کراس کرکے آگے جا کر دائیں بائیں پارک ہو گئیں ۔
بوڑھا جوں ہی کشمیر روڈ میں داخل ہوا چاہتا تھا تو عالم غیب سے ایک چھلاؤہ ٹریفک پولیس کی وردی میں نمودار ہوا ۔اور ہاتھ کا اشارہ کیا
بوڑھے نے گاڑی روکی ۔شیشہ نیچے کیا ۔
ادب سے بولا : سر میں آپ کا چالان کروں گا ؟
بوڑھا بولا۔ کردو نوجوان، گردن پھنس گئی کیا کہہ سکتا ہوں ۔
سر میں کم سے کم چالان کروں گا ۔ٹریفک اے ایس آئی افضال بولا۔ آپ ڈرائیونگ لائسنس دے دیں ۔
نوجوان۔ آپ کا شکریہ ، یہ بتائیں اتنی مہربانی کیوں؟ ۔ بوڑھے نے سوال کیا ۔ "بوہنی" کا پہلا شکار میں ہوں ۔بوڑھے نے ڈرائیونگ لائسنس پکڑاتے ہوئے پوچھا ۔
سر آپ سینیئر سٹیزن ہیں میں لحاظ کرتا ہوں ۔ نوجوان نے جواب دیا
۔
شکریہ نوجوان۔ وہ جو جونیئر سٹیزن آپ کی گردن،مچان کے پیچھے دیکھ کر ماہر پرندوں کی طرح دائیں بائیں ہو گئے وہ بچ گئے ۔ بوڑھے نے پوچھا
نوجوان نے جواب دیا۔ جی سر وہ یہاں سے نہیں گذرے ۔
بوڑھے نے پوچھا : اوہ مجھے معلوم نہیں تھا کہ بنک روڈ۔ صرف اِس مچان کے نزدیک ون وے ہے ۔ یہاں سے تھانے تک ڈبل وے ہے ۔
سر تھانے سے ، مری روڈ تک یہ ون وے ہے۔ نوجوان چالان بک بھرتے ہوئے بولا۔اور پھر چالان پکڑایا ۔
نوجوان کبھی شام کو بھیس بدل کر یہاں کا شام کو نظارہ دیکھو ۔ بوڑھا بولا۔
سر میری ڈیوٹی 12 بجے تک ہوتی ہے ۔ٹریفک اے ایس آئی افضال بولا۔
خیر آپ کی مہربانی یہ بتائیں کہ چالان کس بنک میں جمع کروادوں اور ڈرائیونگ لائسنس کہاں سے لوں ؟
نوجوان بولا : سر کسی بھی بنک میں جمع کروادیں ۔ سڑک کے آخر میں تھانہ ہے وہیں سے لے لیں ۔
ابھی جاکر لے سکتا ہوں ؟
نہیں سر میری ڈیوٹی 12 بجے تک ہے اُس کے بعد لے لیں ۔
بوڑھا بولا :لیکن میں تو اسلام آباد جا رہا ہوں ۔
سر ضرورجائیں۔ اِس کاغذ کو ڈرائیونگ لائسنس ہی سمجھیں ۔
آج برفی کو سکول سے لینے سے پہلے ، بوڑھا گھر کے پاس عسکری بنک گیا کہ چالان جمع کروادے ، تو اُنہوں نے کہا کہ ہم جمع نہیں کرتے آپ کو نیشنل بنک جانا پڑے گا ۔
بوڑھا واپس مڑا تھا۔ تو ایک مردِ دانا نے بتایا کہ آپ کسی ایزی پیسہ شاپ سے بھی جمع کروا سکتے ہیں ۔بوڑھا شکریہ کہہ کر برفی کو سکول لینے چلا گیا واپس آکر ایزی پیسہ سے چالان جمع کروانے کی کوشش کی اور کامیاب ہو گیا ۔ مبارک ہو بوڑھے کو ۔
اُفق کے پار ۔پنجاب میں رہنے والے دوستو ۔آپ بھی چالان کروائیں اور گھر بیٹھے ایزی پیسہ سے جمع کروائیں ۔
طریقہ کار :
٭۔چالان ٹکٹ ۔
٭۔ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیاں اور سزائیں ۔
نوٹ: مہاجرزادہ کے مطابق راولپنڈی کی پولیس چند دن میں اربوں نہیں تو کم از کم کروڑوں روپے چالان کی مد میں حکومت کے خزانے میں جمع کرواسکتی ہے ۔
٭۔چالان کی رقم ادا کرنے کے بعد ، بوڑھے کا کھاتا ۔
ای پے پر جانے کے لئے نچلی تصویر پر کلک کریں شکریہ
جب بوڑھا مغرب کے بعد اپنا ڈرائیونگ لائسنس لینے گیا تو معلوم ہوا کہ 9:00تا 17:00 تک آفس کھلا ہوتا ہے ۔ اب شائد بوڑھا کل یعنی بروز ہفتہ ۔ پولیس سٹیشن میں ٹریفک پولیس کی برانچ میں جائے ۔
٭٭٭٭٭
میجر صاحب کا چالان ہوا اور جمع بھی کردیا. بہت خوب.
جواب دیںحذف کریںاردو بلاگنگ کی نشاۃ الثانیہ بہت خوش آئند ہے۔
جواب دیںحذف کریںباکمال اندازِ تحریر