جنوری میں قران فہم مکتب کے ، ملت ابراہیم حنیف گروپ کے دوست میرے گھر پر اکٹھے ہوئے ۔ نوجوان سلیمان ایسے نظام کا دلدادہ تھا جو علامہ پرویز احمد کے نظام (سوشل کمیونسٹ) سے مطابقت رکھتا تھا ۔ جس کے فلسفے سے میں متفق نہیں ۔
بوڑھے کو علم تھا کہ علی ابراہیم کا ایک بھائی ٹیلرنگ کا کام کرتا ہے ۔ میں نے اُس کو علی منور کا آئیڈیاپیش کیا ، اُس نے بتایا کہ اُس کی چھوٹی بہن بھی سلائی کرتی ہے وہ عورتوں اور لڑکیوں کو ٹریننگ دے سکتی ہے ۔ اور اُس کے گھر میں ایک کمرہ خالی بھی ہے وہاں یہ کام کیا جاسکتا ہے ۔ بوڑھے نے کہا الحمد للہ ۔
بوڑھے نے علی ابراہیم سے معلومات لیں ۔
ایک ٹیلر ، دن میں کتنے لباس تیار کر سکتا ہے ؟
کام پر منحصر، ایک دن میں 5 لباس اور اگر کام کم ہو تو 2 لباس ایک ٹیلر تیار کرسکتا ہے ۔ ہاتھ کی مشین میں یہ کم ہو جاتے ہیں ۔ 1000 روپے فی سوٹ لیا جاتا ہے ۔ 270 روپےکل خرچ آتا ہے ۔ اگر سینے والے کو 300 روپے دیا جائے تو 430 روپے منافع بنتا ہے ۔جس میں لازمی اخراجات نکالنے کے باوجود مزید بچت ہو سکتی ہے ۔یوں مشین اپنی قیمت خود ادا کر سکتی ۔ اور اُس قیمت سے ایک مشین اور خریدی جا سکتی ہے یا اگر بجلی ہو تو بجلی کی موٹر تربیت یافتہ خواتین کو دی جاسکتی ہے یوں سلائی کی رفتار تیز ہوجائے گی اور اضافی سوٹ سے بجلی کا خرچہ نکالا جاسکتا ہے ۔ اگر ایک گھر میں تین سلائی مشینیں ہوں تو اُس گھر کی ماہانہ آمدنی بڑھ سکتی ہے ۔
چنانچہ یہ چارٹر بنایا گیا ۔
بوڑھے کی ایک کمپنی کی رقم کے مبلغ 84 ہزار روپے ایک بنک کے کرنٹ اکاونٹ میں 2011 سے پڑے تھے ، جن کے لئے بنک اکاونٹ ایکٹو کروا کر نکلوانے تھے ، وہ بوڑھے نے ملت ابراہیم حنیف پراجیکٹ کو دینے کا ارادہ ظاہر کیا ۔ جب بنک جا کر اکاونٹ ایکٹو کرواناچاہا تو معلوم ہو کہ وہ بوڑھے اور اُس کے بڑے بیٹے کا جائینٹ اکاونٹ ہے اور وہ بڑی عید پر اپنے بچوں کے ساتھ آئے گا ۔
30 جنوری 2024 کو بڑھیا شدید بیمار ہوگئی، چلنے سے قاصر ، درد ریح نے بے حال کردیا ۔ بوڑھے نے یکم فروری کوائر جناح سے کوئیٹہ جانا تھا ، 31 تاریخ کو وہ 12 فروری کی تاریخ کروائی۔ شعبان کا مہینہ، لگنے والا تھا ، بوڑھے کو خیال آیا کہ سلائی کا کام عید کی وجہ سے زیادہ ہوجائے گا لہذا پراجیکٹ کو شروع کردینا چاھئیے ،
9 فروری کو علی ابراہیم سے بات ہوئی اور اُسے تین نئی مشینیں خریدے کے لئے کہا ۔11 فروری کو اُس کا بھائی اسرار مشین محلہ راجہ بازار گیا ۔وہاں اُس کی ملاقات، وقار سے ہوئی ۔ جس نے کل مشینیں دینے کاوعدہ کیا۔ اور 12 تاریخ کو بوڑھا ، کوئٹہ جا پہنچا ۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں