جن خرّاٹوں سے نزیک سونے والے ہڑبڑا کر اُٹھ جائیں ۔اُنہیں خرّاٹوں کی صف میں کھڑا رکھنا زیادتی ہے ۔
پچھلے ویک اینڈ پر نواسی بڑھیا اور بوڑھے کے پاس سونے کے لئے آئی ، پہلے دن اُس کی خواہش ہوتی ہے کہ نانا اور نانی کے درمیان میں وہ سوئے ، کیوں کہ نانا سے کہانی سننا ہوتی ہے ۔ کہانی سنا کر بوڑھا اپنا سرہانہ اور لحاف اُٹھا کر دوسرے کمرے میں چلا جاتا ہے۔
حسبِ معمول نانا نے کہانی سنائی ، کہانی سنتے سنتے چم چم (نواسی ) سو گئی ۔
بڑھیا اُس سے پہلے سو گئی تھی ۔
بوڑھا اُٹھتا تو چم چم ڈسٹرب ہوتی ، لہذا بوڑھا بھی سو گیا ۔
رات کو بوڑھا چم چم کے دھکّہ دینے سے اُٹھا ،
" کیا بات ہے ، چم چم ؟ " بوڑھے نے پوچھا ۔
" آوا ! میں نانو کے خرّاٹے برداشت کر سکتی ہوں ۔آپ کے ہاؤلنگ نہیں ، اپنے کمرے میں جائیں" چم چم نے غصے میں کہا
بوڑھا اپنا سرہانہ اور رضائی اُٹھا کر دوسرے کمرے میں چلا گیا ۔
لیٹتے ہوئے بوڑھے سوچا ،
" کیا وہ اتنے خوفناک خرّاٹے لیتا ہے کہ چم چم اُس کے خرّاٹوں کو ھاؤلنگ سے تشبیہ دی ؟"
تو پھر یقیناً وہ غرّاٹے ہوں گے خرّاٹے نہیں "

٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں