Pages

میرے چاروں طرف افق ہے جو ایک پردہء سیمیں کی طرح فضائے بسیط میں پھیلا ہوا ہے،واقعات مستقبل کے افق سے نمودار ہو کر ماضی کے افق میں چلے جاتے ہیں،لیکن گم نہیں ہوتے،موقع محل،اسے واپس تحت الشعور سے شعور میں لے آتا ہے، شعور انسانی افق ہے،جس سے جھانک کر وہ مستقبل کےآئینہ ادراک میں دیکھتا ہے ۔
دوستو ! اُفق کے پار سب دیکھتے ہیں ۔ لیکن توجہ نہیں دیتے۔ آپ کی توجہ مبذول کروانے کے لئے "اُفق کے پار" یا میرے دیگر بلاگ کے،جملہ حقوق محفوظ نہیں ۔ پوسٹ ہونے کے بعد یہ آپ کے ہوئے ، آپ انہیں کہیں بھی کاپی پیسٹ کر سکتے ہیں ، کسی اجازت کی ضرورت نہیں !( مہاجرزادہ)

اتوار، 10 مئی، 2015

ڈالر کی آرمی


آپ ٹھیک کہتے ہو ہم ڈالر کے لئے لڑتے ہیں ...!
کیپٹن قاسم ضیاء فرض کی ادائیگی میں ، نوجوانی میں اپنی جان دی !
 

آپ ٹھیک کہتے ہو ہم ڈالر کے لئے لڑتے ہیں ...!

کیپٹن بلال ظفر جوانی میں شہید ہوتا ہے ، شہادت سے ایک روز قبل اپنے دوست کیپٹن راحیل سے کہتا ہے دیکھنا تم غازی ہوگے اور میں شہید ہوں گا ،

آپ ٹھیک کہتے ہو ہم ڈالر کے لئے لڑتے ہیں ...!
 سیکنڈ لیفٹیننٹ اسد اظفر وزیرستان میں سینے پر گولی کھاتا ہے ، محاذ پر جانے سے پہلے ماں سے کہتا ہے " میری شادی کی باتیں نہ کیا کرو میں نے ویسے بھی شہید ہوجانا ہے ".

آپ ٹھیک کہتے ہو ہم ڈالر کے لئے لڑتے ہیں ..!
میجر جنرل ثنا الله نیازی گرم محاذ پر خود آگے جاتا ہے . اور ریموٹ بم حملے میں شہید ہوجاتا ہے .

آپ ٹھیک کہتے ہو ہم ڈالر کے لئے لڑتے ہیں ..!
کیپٹن علی نواز اپنی ماں کو اپنی پسند کا بتاتا ہے کہ میں اپنی کزن سے شادی کرنا چاہتا ہوں ، کزن بھی پیار کرتی ہے خاندان میں شادی کی تیاری چل رہی ہوتی ہے تین دن بعد علی نے آنا ہوتا ہے پر جس دن مہندی ہوتی ہے اس دن علی وزیرستان میں شہید ہوجاتا ہے .

آپ ٹھیک کہتے ہو ہم ڈالر کے لئے لڑتے ہیں ...!

ایس پی امتیاز سرور کا اکلوتا بیٹا کپتان سلمان سرور ، باڑہ خیبر ایجنسی میں شہید ہوتا ہے ، ماں باپ کا اکلوتا لخت جگر .. بوڑھے باپ نے جوان بیٹے کا جنازہ اٹھایا

آپ ٹھیک کہتے ہو ہم ڈالر کے لئے لڑتے ہیں ..!
سپاہی رضوان احمد بلوچستان میں شہید ہوئے ، جس دن جسد خاکی گھر آیا ایک اس دن ان کے گھر ماتم ہوا اور پھر جب تین ماہ بعد اسکے پہلے بیٹے کی پیدائش ہوئی تو پہلے سے زیادہ ماتم برپا ہوا

آپ ٹھیک کہتے ہو ہم ڈالر کے لئے لڑتے ہیں ...!
لیفٹیننٹ سلیم انجم مقام شہادت سوات .. اسکی ماں آج بھی اسکا انتظار کر رہی ہے .

ٹھیک کہتے ہو ڈالر کے لئے ہی تو لڑتے ہیں ...!
آئی ایس آئی ... جاتے ہیں کچھ سروس کرتے ہیں کچھ دوران سروس کسی اور کام میں سلیکٹ ہوجائیں تو گھر والوں کو خبر ملتی جوان بیٹا اب نہیں رہا . لاش بھی نہیں ملی اور پھر وہ شخص ماں باپ کے ہوتے ہوئے بھی دنیا سے گمنام ہوا پھرتا ہے ، کہیں موت آجاۓ تو لاوارث لاشوں میں کبھی دفنا دیا جاتا ہے اور کبھی جلا دیا جاتا ہے کبھی اسکی لاش لیبارٹری ٹیسٹ کے لئے کوئی رکھ لیتا ہے ، دل آنکھیں گردے نکال لئے جاتے ہیں .

پر کوئی بات نہیں یہ سب ڈالر کے لئے ہی تو کرتے ہیں .
آپ لوگ بلکل ٹھیک کہتے ہو یہ سب کچھ ڈالر کے لئے ہی تو کرتے ہیں ...

کتنے نام گنواؤں؟ سپاہی غلام مرتضیٰ ، کیپٹن نجم ریاض ، کیپٹن راشد حکیم ، سپاہی الله ڈنو ، میجر عابد مجید ، سپاہی محمد اخلاق .....

گیاری سیکٹر کی لہو کو جما دینے والی سردی ہو یا تھر کے ریگستان ، وزیرستان کے پہاڑ ہوں ، سیالکوٹ کی فائرنگ رینج ہو یا سیلاب کی تباہی کے بعد سب سے پہلے عوام کی مدد کو پہنچنا ہو ، زلزلہ ہو یا تھر کا قحط ... یہ ہر جگہ ڈالر کے لئے ہی تو جاتے ہیں . گیاری کی ٹنوں برف تلے دب کر شہادت ڈالر کے لئے ہی تو تھی . صوابی کا کیپٹن کرنل شیر خان ڈالر iکے لئے ہی تو ہندوستانی آرمی میں گھس کر انکے سپاہیوں کو پاکستانی زمین پر قدم رکھنے سے روکتا ہے .

بس ایک آپ ہی تو ہو جو فیس بک پر یا ٹی وی چینلز کے ٹھنڈے اے سی روم میں بیٹھ کر فی سبیل الله پاکستانی قوم کی خدمت کر رہے ہو .


1 تبصرہ:

  1. اللہ تعالیٰ سب کو اپنے جوار رحمت میں اعلیٰ مقام دے آمین
    سوشل میڈیا اور ٹی وی میڈیا پر بیٹھ کر بکواس کرنے والے ایک سے دو پرسنٹ چول لوگ ہیں ۔۔۔ باقی تمام عوام شہیدوں کے لئے دعا غازیوں اور تمام فوج کو سیلوٹ کرتی ہے

    جواب دیںحذف کریں

خیال رہے کہ "اُفق کے پار" یا میرے دیگر بلاگ کے،جملہ حقوق محفوظ نہیں ۔ !

افق کے پار
دیکھنے والوں کو اگر میرا یہ مضمون پسند آئے تو دوستوں کو بھی بتائیے ۔ آپ اِسے کہیں بھی کاپی اور پیسٹ کر سکتے ہیں ۔ ۔ اگر آپ کو شوق ہے کہ زیادہ لوگ آپ کو پڑھیں تو اپنا بلاگ بنائیں ۔