1. جب الیکشن کا عمل مکمل ہو جاتا ہے تو ووٹوں کی گنتی کی جاتی ہے
2. ہر امیدوار کے حاصل کردہ ووٹوں کی فہرست تیار کی جاتی ہے اسے فارم 45 کہا جاتا ہے ، اس پر ایجنٹوں کے دستخط کروا لئے جاتے ہیں
3. تمام امیدواروں کے نمایندگوں کو اس فارم کی کاپی دی جاتی ہے اور اس پر دستخط لئے جاتے ہیں
4. اس کا ریکارڈ الیکشن کمشن کے مرکزی دفتر میں بھیج دیا جاتا ہے ، اور میڈیا پر اس کا اعلان کر دیا جاتا ہے ، اسے منصفانہ الیکشن کہتے ہیں۔
اب یہ سمجھنا بہت ضروری ہے کہ الیکشن میں دھاندلی کیسے ہوتی ہے؟
1. الیکشن کا عمل مکمل ہونے کے بعد ووٹوں گنتی کی تفصیل کو ایک سادہ کاغذ پر کاپی کر کے امیدواروں کے ایجنٹوں کو دے دیا جاتا ہے۔
2. پھر ایجنٹوں کو کمرے سے باہر نکال دیا جاتا ہے ۔
3. اس کے بعد فارم 45 سرکاری ہدایت کے مطابق تیار کیا جاتا ہے ، جسے اقتدار میں لانا ہوتا ہے اس کے ووٹوں کی تعداد درج کر دی جاتی ہے۔
4. میڈیا پر اس کی کامیابی کا اعلان کر دیا جاتا ہے۔
5. امیدوار جب اس کو عدالت میں چیلنج کرتا ہے ، تو عدالت اس سے فارم- 45 کی اصل کاپی مانگتی ہے ۔ جو اس کے پاس موجود نہیں ہوتی۔
اس طرح اس کا مقدمہ کھڈے لائن لگا کے مسترد کر دیا جاتا ہے ، اور دھاندلی ثابت نہیں ہوتی۔
٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭
فارم -45 ، جو بھرا نہ جاسکا
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں