Pages

میرے چاروں طرف افق ہے جو ایک پردہء سیمیں کی طرح فضائے بسیط میں پھیلا ہوا ہے،واقعات مستقبل کے افق سے نمودار ہو کر ماضی کے افق میں چلے جاتے ہیں،لیکن گم نہیں ہوتے،موقع محل،اسے واپس تحت الشعور سے شعور میں لے آتا ہے، شعور انسانی افق ہے،جس سے جھانک کر وہ مستقبل کےآئینہ ادراک میں دیکھتا ہے ۔
دوستو ! اُفق کے پار سب دیکھتے ہیں ۔ لیکن توجہ نہیں دیتے۔ آپ کی توجہ مبذول کروانے کے لئے "اُفق کے پار" یا میرے دیگر بلاگ کے،جملہ حقوق محفوظ نہیں ۔ پوسٹ ہونے کے بعد یہ آپ کے ہوئے ، آپ انہیں کہیں بھی کاپی پیسٹ کر سکتے ہیں ، کسی اجازت کی ضرورت نہیں !( مہاجرزادہ)

جمعہ، 13 جولائی، 2018

کیا عمران خان وزیر اعظم بننے میں کامیاب ہو جائے گا ؟

 
لاہور کے داخلی اور خارجی راست بند ۔ لاہور اور اسلام آبادسیرپورٹ بند ۔ لاہور کی رنگ روڈ بند ۔ سڑکیں اور گلیاں بند ۔ قومی ہائی وے بند۔ موٹر وے بند ۔ جی ٹی روڈ بند اور دوسرے شہروں سے آنے جانے والے راست بند ۔ بیانات بند۔انٹر نیٹ بند ، وٹس ایپ بند ، موبائل بند ۔ ٹی وی بند ۔ کارکن بند ۔ رہنما بند ۔  غرضیکہ لاہور پورا بند !
نواز شریف کی آمد پر پورا ملک بند کر دیا گیا ۔
  نیبی پولیس ،جس کا کام صرف عدالتی کاروائی تک محدود ہوتا ہے وہ نواز شریف اور مریم نواز  کو گرفتار کرنے کے لئے  ائرپورٹ پر چاق و چوبند کھڑی ہے ۔ ، نواز شریف کا طیارہ دوبئی سے   لاہور آنے کے لئے فضا میں ہے ۔
مشرف ، پلکیں جھپکائے بغیر  آرٹیکل 6 پر اُسے سزا دینے کا اعلان کرنے والے جمہوری وزیر اعظم  اور اپنے آخری دور کا سابقہ وزیر اعظم ۔  جس کے اعمال میں ، اپنی کسی مدت کو پورا کرنا نہیں لکھا تھا  ، جو  12 اکتوبر 1992 کے طیارہ سازش کیس سے بچ گیا تھا  ۔
اب کیسے بچے گا ؟
نواز شریف کی گردن کو نیچا دکھانے کے لئے وہ  تمام  غیبی قوتیں (خلائی مخلوق)   یک جاء ہو چکی تھیں ، جنہیں زرداری کی 5 سالہ مدت پورا کرنے کا غم تھا  اُن کی پوری کوشش تھی ، کہ ایمپائر اپنی انگلی اُٹھا دے ۔   

 
ایمپائر  کی انگلی تو اُٹھوادی گئی تھی !
جب ہی تو نواز شریف اڈیالہ جیل میں جانے کے لئے لاہور پر اتر رہا تھا ۔


کیوں کی اُس کا تو شروع سے ایک ہی مقصد تھا ،
 !عوام کے ووٹ کو عزت دو ۔ جمہوری حکومت کو اُس کی مدت مکمل کرنے دو

  ٭٭٭٭٭٭٭  ٭٭٭٭٭٭٭

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

خیال رہے کہ "اُفق کے پار" یا میرے دیگر بلاگ کے،جملہ حقوق محفوظ نہیں ۔ !

افق کے پار
دیکھنے والوں کو اگر میرا یہ مضمون پسند آئے تو دوستوں کو بھی بتائیے ۔ آپ اِسے کہیں بھی کاپی اور پیسٹ کر سکتے ہیں ۔ ۔ اگر آپ کو شوق ہے کہ زیادہ لوگ آپ کو پڑھیں تو اپنا بلاگ بنائیں ۔