
خدا کے لئے بتائیے یہ سب کیا ہے ؟
کراچی سے خیبر تک انسانی خون بہہ رہا ہے مگر انصاف دینے والا ڈیم بنا رہا ہے اور قاتل کو پکڑنے والا مذمت کے بین بجا رہا ہے!
٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭
نوجوان :
فوج میں اگر آپ کو مکینیکل ٹرانسپورٹ آفیسر کا کورس کروایا جائے ، تو کورس سے واپسی کے بعد آپ کو اینیمل ٹرانسپورٹ آفیسر لگا دیا جائے گا ۔
فوج میں اگر آپ کو مکینیکل ٹرانسپورٹ آفیسر کا کورس کروایا جائے ، تو کورس سے واپسی کے بعد آپ کو اینیمل ٹرانسپورٹ آفیسر لگا دیا جائے گا ۔
یہی وجہ ہے کہ ہم فوجی " جیک آف آل " ہوتے ہیں ۔
لہذا پنگا نہ لینا ۔
بچپن کا کوئی جرم ڈھونڈھ لیا جائے گا !
اگر کوئی نہ ملا تو جے آئی ٹی بنا کر سڑک پر سکول کے سامنے ننگے پھرنے کے الزام میں گرفتار کروا دیا جائے گا ۔
آپ بے شک چلاتے رہیں ، کہ میری ماں کا قصور تھا ، جب مجھے نہلاتی تو میں پانی کے ڈر سے سڑک پر بھاگ جاتا تھا ۔
یہ اور بات کہ سڑک کے دوسری طرف لڑکیوں کا سکول تھا اور میری عمر صرف دو سال تھی !
اب رہی بات عدل و انصاف کی ، تو ججوں کی بنیاد وکیلوں سے اُٹھتی ہے ۔ آپ کا معلوم نہیں ، مہاجرزادہ کا کافی تجربہ ہے ۔ آپ صرف ایک بار مظلوم صورت بنا کراُس علاقے میں چلے جائیں جہاں کالا کوٹ پہننے والی مخلوق ، بنچوں پر ، تھڑوں پر یا ایک بازو ٹوٹی ہوئی کرسی پر بیٹھتی ہے ۔
پھر باقی رہے نام اللہ کا !
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں