Pages

میرے چاروں طرف افق ہے جو ایک پردہء سیمیں کی طرح فضائے بسیط میں پھیلا ہوا ہے،واقعات مستقبل کے افق سے نمودار ہو کر ماضی کے افق میں چلے جاتے ہیں،لیکن گم نہیں ہوتے،موقع محل،اسے واپس تحت الشعور سے شعور میں لے آتا ہے، شعور انسانی افق ہے،جس سے جھانک کر وہ مستقبل کےآئینہ ادراک میں دیکھتا ہے ۔
دوستو ! اُفق کے پار سب دیکھتے ہیں ۔ لیکن توجہ نہیں دیتے۔ آپ کی توجہ مبذول کروانے کے لئے "اُفق کے پار" یا میرے دیگر بلاگ کے،جملہ حقوق محفوظ نہیں ۔ پوسٹ ہونے کے بعد یہ آپ کے ہوئے ، آپ انہیں کہیں بھی کاپی پیسٹ کر سکتے ہیں ، کسی اجازت کی ضرورت نہیں !( مہاجرزادہ)

ہفتہ، 4 اکتوبر، 2014

کمپیوٹر سے آیات ڈھونڈنا آسان ہے

الکتاب سے دلچسپی رکھنے والے بہت سے احباب نے پوچھا کہ ، بحث کے دوران آپ ایک دم  آیت پیسٹ کر دیتے ہیں ، کیا آپ حافظ ہیں ؟
میں نے انہیں بتایا کہ میں حافظ نہیں ، بلکہ اللہ کی آیات میں دئیے گئے الفاظ اور اُن کے مادوں کی پہچان کی وجہ سے میں فوراً ایک لفظ کی مدد سے اُس آیت تک پہنچ جاتا ہوں ۔
فواد عبدالباقی کی لکھی ہوئی ایک کتاب ہے ، "معجم المفہرس " اور ایک سعودی عرب کا شائع کردہ عربی میں بغیر ترجمہ "الکتاب (قرآن مجید) "  یہ دو کتب میری زندگی کا سرمایہ ہیں ۔
1993 میں سیاچین میں جب میں نے "کتاب اللہ " سے مرعوب ہو کر ، "الکتاب" کی طرف توجہ دی تو مجھے بڑی مشکل پیش آتی تھی ۔ لیکن میں نے ہمت نہ ہاری اور"معجم المفہرس "  کی مدد سے ، اپنے رجسٹر میں ،
"الکتاب" سے کل 14،814 الفاظ ترتیب میں لکھے ۔پھر دوسرے رجسٹر پر ، مادوں کے لحاظ سے الفاظ کی ترتیب دی ، اُس کے بعد الفاظوں کو کم کرنا شروع کیا جیسے ، والناس، للناس ، بالناساور الناس  سے ملتے جلتےتین یا کئی الفاظ لئے گئے ہیں ۔ جبکہ یہ ایک لفظ ہے ،
" الناس (183)، بالناس(3)، للناس(51)، والناس(4)،

یہ چھ الفاظ ہیں جو 241 بار آئے ہیں ۔   ان میں  اگر  تین حروف سے" ب ، ل اور و " ہٹا دیں تو یہ کل تین الفاظ ہیں - اِن کی کل تعداد  241 ہی رہے گی ۔  اور ان سب کا مطلب یا مفہوم انسان ہی ہے ۔ جسے ہم اردو میں استعمال کرتے ہیں ۔ اِس طرح
"الکتاب" میں سے اردو میں آئے ہوئے ۔ بے شمار الفاظ ہیں ۔ یقین ، ممکن  اردومیں بھی استعمال ہوتے ہیں ۔
کمپیوٹر کے ہر گھر میں عام ہونے کی وجہ سے اب "الکتاب" کو سمجھنا آسان ہو گیا ہے ۔  اور کئی اللہ کے بندوں نے مختلف پروگرام بنائے ہیں ، جن سے نہ صرف  "ا لکتاب " کی آیات ڈھونڈنا آسان ہو گیا ہے بلکہ ،عربی سمجھنا بہت آسان ہوگیا ہے ۔
میں ، الکتاب کی آیات ڈھونڈنے کے لئے دو پروگرام استعمال کرتا ہوں ۔  تنزیل اور البرھان ۔  
اِن الفاظوں کو یا نیچے ونڈو کو کلک کرنے سے ویب سائیٹس کھل جائیں گی ۔



تنزیل کی  یہ ونڈو کھلے گی ۔ اس میں ، میں نے ساری تفصیل  لکھی ہے اُسے غور سے پڑھیں۔
تھوڑی سی پریکٹس سے آپ کو ، یہ ونڈو اپنی مرضی کے مطابق آپریٹ کرنا آجائے گا ، اُس کے بعد الفاظ کرنا ہے جومادہ (روٹس ) سے الفاظ کو  تلاش کرنے کا مرحلہ ہے ، اب اس ونڈو کو کھولیں ۔

آپ اس ونڈو کی مختلف کمانڈ ونڈو آپریٹ کر کے ، اپنےمطلب کا لفظ ڈھونڈھ سکتے ہیں ۔
یاد رہے کہ مادہ بھی ایک تین حرفی  لفظ ہے اسے سمجھنا ضروری ہے ۔آپ دیکھیں گے کہ بہت سے لفظ ہماری اردو میں بھی اُسی معنوں میں استعمال ہوتے ہیں۔
 جیسے  ۔عَ ل َم َ۔ مادے سے بننے والا علم ، اِ س ونڈو میں دیا ہے جب آپ اس پر کلک کر کے سرچ کریں گے تو ، مندرجہ ذیل    100 الفاظ جو  854 دفعہ  728 آیات میں آئے ہیں آپ کو ملیں گے ۔ 

  أتعلمون، اعلم ،فاعلم، واعلم ، اعلموا، فاعلموا، واعلموا ،العالمون ، العالمين،العلم، العلماء ، العليم، المعلوم،
 باعلم ۔ بعالمين، بعلم، بعلمه،
تعلمن،ولتعلمن، تعلمها، تعلموا، لتعلموا، ولتعلموا، تعلمون، فستعلمون، تعلمونهن، تعلموهم، سيعلمون ، فسيعلمون،  تعلم، وتعلم، لتعلم، ولتعلم،
عالم، عالمين، علام، علم، فعلم، علما، علماء، علمت، علمتك ،علمتم، علمته، علمتوهن، علمكم، علمنا، علمناه، علمني، علمه، علمها، علمهم، علموا،فعلموا، عليم، عليما
     فليعلمن، فيتعلمون، فيعلمون،
لايعلمون، 
 لعلم، لعلمه، لعليم، للعالمين، لنعلم، ليعلم، ليعلموا، ليعلمون
معلم، معلوم، معلومات
نعلم، نعلمهم،
  وسيعلم، وعلامات، وعلم، وعلما، وعلمتم، وعلمتني، وعلمك، وعلمناه، وعلمه،  ولنعلمه، وليعلم، وليعلمن، وليعلموا، ونعلم، ويتعلمون ، ويعلم،
ويعلمك، ويعلمكم، ويعلمه، ويعلمهم، ويعلمون، يعلم، يعلمه، يعلمها، يعلمهم، يعلموا، يعلمون
 
عَ ل َم َ۔ مادے سے بننے والے اِن 100 لفاظ کا مفہوم ایک ہے جو ، علم سے تعلق رکھتا ہے ۔ علم فعل  ہے،  صفت بھی  اور
اسم بھی ہے ۔ تمام انسانی افعال ، انسانوں کی صفت بنی اور جس نے مہارت حاصل کی اُس کا اسمِ صفت  بن گیا ۔ 

ایک شخص نے تیرنے کا علم حاصل کیا ، تو اُس کی صفت تیراک بنی  اور اسمِ صفت مچھلی بنا ۔ گویا جتنے اسما،  ہیں وہ دراصل صفات ہیں ۔ 
اگر ہم اِن الفاظ کو غور سے دیکھیں ، تو ہمیں معلوم ہوگا کہ ال(خاص) ، ب (ساتھ) ، ف(پس)  ، ل(لئے)    ،  س(جلد)     اور و(اور) کے اضافے کے ساتھ  اکثر لفظ ہیں ۔ اب اگر ہم ان تمام ملتے جلتے الفاظ کو ترتیب دیں ۔اِسے آپ سرسری دیکھیں ، اور پریشان نہ ہوں ، نئے پڑھنے والے اسے تھوڑا سا مشکل محسوس کریں گے ۔ لیکن چلیں اگر مشکل ہے تو اِسے رہنے دیں اور اگلی ٹیبل پر چلیں ۔ جو ضمیروں کی ٹیبل ہے ۔
 اعلم ،باعلم ۔ فاعلم،واعلم ، اعلموا، فاعلموا، واعلموا، العالمون ،العالمين، للعالمين، عالمين، بعالمين، العلم، العلماء ، العليم، المعلوم،
   تعلم، لتعلم، وتعلم، ولتعلم، تعلمن،ولتعلمن، تعلمها، تعلموا، لتعلموا، ولتعلموا، تعلمون،أتعلمون، تعلمونهن، تعلموهم، 
عالم،  علام،  
علم، بعلم، فعلم، لعلم، وعلم، علما، وعلما، علماء، علمت، علمتك ،علمتم، وعلمتم، علمته،وعلمتني، علمتوهن، وعلمك،علمكم، علمنا، علمناه،وعلمناه، علمني، علمه، وعلمه، بعلمه، لعلمه، علمها، علمهم، علموا، فعلموا،ليعلموا، عليم، لعليم، عليما
  فستعلمون، فليعلمن،وليعلمن،  فيتعلمون، ويتعلمون ، فيعلمون،ليعلمون، لايعلمون،
 ليعلم،  وسيعلم،
معلم، معلوم، معلومات، وعلامات،
نعلم، لنعلم، ونعلم، نعلمهم، ولنعلمه،
ويعلمك، ويعلمكم،  
يعلم،ويعلم، وليعلم، يعلمه، ويعلمه، يعلمها، يعلمهم،ويعلمهم،  يعلموا، وليعلموا، يعلمون، ويعلمون، سيعلمون ،فسيعلمون،

نیچے کی ٹیبل میں ضمیریں بتائی ہیں ۔
مذکر
عِلْمَهُ ،اُس کاعلم -عِلْمَھُمَا اُن دونوں کاعلم -عِلْمَھُم  اُن  سب کا علم
عِلْمَکَ تیراعلم   عِلْمَکُمَا تم دونوں کا علم عِلْمَکُم تم  سب کاعلم
عِلْمِی میراعلم    عِلْمَنَا ہم دونوں کا علم     عِلْمَنَاہم سب کا علم
مونث 
عِلْمَھَا اُس عورت کا علم-عِلْمَھُمَا اُن  دونوں عورتوں کا علم-عِلْمَھنَّاُن  سب عورتوں کا علم 
عِلْمَکِ تیرا علم-عِلْمَکُمَاتم دونوں عورتوں کا علم -عِلْمَکُنَّ تم  سب عورتوں کا علم-
عِلْمِیمیراعلم-عِلْمَنَاہم دونوں کا علم-عِلْمَنَا ہم سب کا علم
 ایک بات یاد رکھیں ، کہ الکتاب کی عربی اور خطہ ء عرب میں بولی جانے والی عربی دونوں میں فرق ہے۔ کیوں کہ الکتاب کی گرائمر کے مقابلے میں ، خطہ عرب کی گرائمر پریشان ہو کر اسے استشنائی حیثیت دے کر جان چھڑا لیتی ہے  ۔ ہمیں پہلی اور آخری فوقیت ، الکتاب کی عربی کو دینا چاھئیے اور الکتاب کے الفاظ ہی سے الکتاب کا مفہوم سمجھنا چاھئیے ۔ 
٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭
  اپنے خیالات دوسروں تک پہنچانے کے لئے:


٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭


کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

خیال رہے کہ "اُفق کے پار" یا میرے دیگر بلاگ کے،جملہ حقوق محفوظ نہیں ۔ !

افق کے پار
دیکھنے والوں کو اگر میرا یہ مضمون پسند آئے تو دوستوں کو بھی بتائیے ۔ آپ اِسے کہیں بھی کاپی اور پیسٹ کر سکتے ہیں ۔ ۔ اگر آپ کو شوق ہے کہ زیادہ لوگ آپ کو پڑھیں تو اپنا بلاگ بنائیں ۔