Pages
میرے چاروں طرف افق ہے جو ایک پردہء سیمیں کی طرح فضائے بسیط میں پھیلا ہوا ہے،واقعات مستقبل کے افق سے نمودار ہو کر ماضی کے افق میں چلے جاتے ہیں،لیکن گم نہیں ہوتے،موقع محل،اسے واپس تحت الشعور سے شعور میں لے آتا ہے، شعور انسانی افق ہے،جس سے جھانک کر وہ مستقبل کےآئینہ ادراک میں دیکھتا ہے ۔
دوستو ! اُفق کے پار سب دیکھتے ہیں ۔ لیکن توجہ نہیں دیتے۔ آپ کی توجہ مبذول کروانے کے لئے "اُفق کے پار" یا میرے دیگر بلاگ کے،جملہ حقوق محفوظ نہیں ۔ پوسٹ ہونے کے بعد یہ آپ کے ہوئے ، آپ انہیں کہیں بھی کاپی پیسٹ کر سکتے ہیں ، کسی اجازت کی ضرورت نہیں !( مہاجرزادہ)

اتوار، 29 اپریل، 2018
چم چم کے ساتھ دُبئی چلو
چم چم کے ساتھ دُبئی چلو
چم
چم کے امتحان شروع ہونے سے پہلے ، چم چم کو یہ پریشانی ستانے لگی کہ وہ ،
اِس دفعہ دُبئی جائے گی کیوں کہ وہ بابا کے ساتھ دُبئی گئی تو زیادہ نہیں
گھومی تھی۔ کافی چیزیں دیکھنے سے رہ گئیں تھیں ۔
لیکن
مسئلہ یہ تھا کہ اُس کی ماما رمضان میں پاکستان افطاری کے پکوڑے کھانے آنا
چاہتی تھی اور واپسی پر وہ چم چم کو اپنی ساتھ لے جاتی ، یوں چم چم دُبئی
دیکھنے سے رہ جاتی ۔ چم چم کی ماما نے اُسے کہا کہ اگر سب یعنی برفی
اور اُس کی ماما و بابا ، عوّا (خالہ )، نانو اور آوا سب ملک کر دُبئی
آئیں۔ تو وہ دُبئی 15 دن کی چھٹی لے کر آسکتی ہے ۔
کافی سوچ و بچار کے بعد برفی کے ماما اور بابا چھٹی نہ ملنے کی وجہ سے
رہ گئے ، یوں 20 اپریل 2018 کو یہ قافلہ 10:30 پر اسلام آباد ائر
پورٹ چکلالہ پہنچ گیا ۔
ایمبارکیشن
کے بعد سی آئی پی لاونج میں پہنچے ، اور چم چم کو بھوک لگ گئی کیوں کہ
دُبئی جانے کی خوشی میں اُس نے ناشتہ نہیں کیا اور یہ فیصلہ کیا کہ وہ
ماما کے ساتھ دُبئی میں ناشتہ کرے گی خوشی میں وہ یہ بھول گئی کہ نانو کے
گھر سے دُبئی ائرپورٹ پہنچنے میں کم از کم 8 گھنٹے لگیں گے ۔ جن میں ساڑھے
تین گھنٹے تو جہاز میں بیٹھنے تک لگیں گے ۔
چم
چم سی آئی پی لاونج میں پہنچتے ہی اپنا بیگ رکھ کر کھانے کے کاونٹر کی
طرف بڑھی ، اپنی پلیٹ میں دو پیٹیز ڈالیں اورنانو کے پاس آکر بیٹھ گئی ۔
کافی
دیر نانو اور خالہ کے پاس بیٹھ کر پلان بناتی رہی کہ دُبئی میں سب سے
پہلے کیا دیکھا جائے گا ؟
پھر بور ہو کر بوڑھے کے پاس آکر بیٹھ گئی ،۔
" آوا ، ہم جہاز میں کب بیٹھیں گے ؟ " سوال کیا ۔
" تقریباً آدھے گھنٹے کے بعد کیوں کہ جہاز نے 1:30 پر فلائی کرنا ہے" ۔بوڑھے نے جواب دیا ۔
12:00 اعلان ہوا ، کہ فلائیٹ نمبر پی اے -210 سے دُبئی جانے والے مسافر جہاز میں بیٹھنے کے لئے تیار ہوجائیں ،
چم چم نے خوشی سے ایک نعرہ مارا اور اپنا ٹیڈی بیئر " پنکیلینا " لے کر بیگ سنبھالنے کے لئے دوڑی اور سب سے پہلے لاونج سے نکلی ۔ ہم چاروں پسنجر ٹرانسفر بس میں بیٹھ کر جہاز میں جابیٹھے ۔ چم چم اپنی خالہ کے ساتھ کھڑکی کے ساتھ بیٹھی تیسری سیٹ پر بڑھیا اور راستے کے بعد چوتھی سیٹ پر بوڑھے کو بٹھایا گیا ۔
بڑھیا نے جہاز میں بیٹھتے ہی چم چم کو دعائے سفر پڑھنے کا کہا ۔
" نانو ، میں نے گھر سے چلتے وقت پڑھی تھی نا " چم چم نے اعتراض کیا ۔
" وہ تو کار کے لئے تھی اب جہاز کے لئے پڑھو " چم چم کو فوراً اپنا ماما کے ساتھ دُبئی کا سفر یاد آگیا ، جب اُس نے پوچھا ،
" ماما ، کیا یہ جہاز گر سکتا ہے ؟ "
چم چم نے فوراً دُعائے سفر پڑھی اور بوڑھے کو بھی کہا کہ وہ بھی دعائے سفر پڑھے ۔جہاز اُڑتے ہی چم چم کو فوراً نیند آنے لگی اُس نے خالہ کی گود میں سر رکھا اور نانو کی گود میں پیر اور آرام سے آنکھیں بند کر کے نیند کی وادیوں سے گذرتے ہوئے ماما کے پاس پہنچ گئی ۔
کھانا آیا تو چم چم کی آنکھ کھل گئی ، چم چم کی ماما ، ایسٹ تِمور سے وایا سنگا پور 2:00 بجے دُبئی پہنچ چکی تھی اور ائر پورٹ پر چم چم اور ہم سب کا انتظار کر رہی تھی ۔
پاکستان کے وقت کے مطابق 5:00 بجے جہاز نے لینڈ کیا ، دُبئی پاکستان سے ایک گھنٹہ پیچھے ہے لہذا اپنی گھڑی اور موبائل کے وقت کو ایک گھنٹہ پیچھے کیا ۔ جہاز سے نکلے تو ، چم چم کی ماما کا میسج پڑھا کہ وہ ائرپورٹ کے اندر باہر نکلنے والے دروازے کے دائیں طرف کافی شاپ پر ہمارا انتظار کر رہی ہے ۔ اورارسلان (بڑا بیٹا ) کار لئے باہر کھڑا ہے ۔
چم چم کی ماما نے ارسلان کو فون کیا ۔ اُس نے ہدایات دیں کہ پارکنگ میں آجائیں ۔
میں اور بڑھیا ، ارسلان کے ساتھ بیٹھے ، چم چم ، اُس کی ماما اور خالہ ٹیکسی میں بیٹھے ۔ ہم سب مانچسٹر اپارٹمنٹس کے لئے روانہ ہوگئے ، جو جمیرہ لیک ٹاورز کے علاقے میں واقع ہے ۔
جس کی ساتویں منزل پر ، لڈو اور چیکو کی ماما ہمارا انتظار کر رہی تھی ۔
ارسلان 2010 میں دبئی آیا تھا جہاں اُس کو جاب ملی تھی 2017 میں وہ دُبئی سے فجیرہ دوسری کمپنی میں آگیا ۔ لڈو اور چیکو دُبئی میں پیدا ہوئے ۔ کافی عرصے سے ارسلان ہم دونوں کو بُلا رہا تھا لیکن اپنی صحت کی وجہ سے ہم جہاز کا سفر نہیں کرنا چاہتے تھے ، ہمارا جھاکا چم چم اور اُس کی ماما نے زبردستی دور کیا اور اِس بوڑھے اور بڑھیا نے ، چم چم کے ساتھ اسلام آباد۔لاہور۔سری لنکا ۔سنگاپور اور ایسٹ تِمور کا سفر کیا ۔
پڑھیں: بوڑھے اور بڑھیا کی مشرق بعید کی چھان پھٹک ۔

چم کی خواہش تھی کہ وہ فوراً دُبئی گھومے ، بوڑھے اور بڑھیا سفر کی تکان
کی وجہ سے فلیٹ میں رہنا چاھتے تھے ۔یہ طے پایا کہ ارسلان کہ بس آج نیچے
جاکر کھانا کھایا جائے گا ۔ بوڑھا تو سو گیا ، جب اُٹھا تو معلوم ہوا کہ
سب ہی سوگئے تھے ، باہرتاریکی چھائی ہوئی تھی کچن میں کھڑبڑ سنائی دی ،
جاکر دیکھا تو بڑھیا اور چھوٹی بیٹی چائے بنانے کی تیاری کر رہی تھیں ۔
چم
چم اور اُس کی ماں کافی دیر بعد اُٹھیں کھانا باہر کھانے کا پروگرام کینسل
ہوگیا ، کھانا اپارٹمنٹ میں منگوالیا گیا ۔ البتہ کھانے کے بعد واک کا
پروگرام بنا ۔
صبح اُٹھا کھڑکی سے باہر نظر ڈالی جو منظر دیکھا آپ بھی دیکھیں ۔
چم چم کے ساتھ دُبئی کی بے تحاشا سیر کا حال اگلی قسطوں میں ۔
ہفتہ، 14 اپریل، 2018
ہماری عبادات میں فرق کیوں ؟
جمعہ، 13 اپریل، 2018
شعور سے تحت الشعور میں چھلانگ
کل بہت سے پرانی تصاویر کے ساتھ یہ تصویر بھی وٹس ایپ ہوئی -
تصویر نے کسی ماہر غوطہ خور کی طرح شعور سے تحت الشعور کی تاریک گہرائیوں میں چھلانگ لگائی ۔
اور گوگل کی طرح ، اِس سے ملتی جلتی تصویر نکال لائی ۔جو قبل از 60 کی دھائی میں بالکل اِسی طرح سبق حفظ کرنے کی یاد کی اِس بوڑھے کی تھی ، بس فرق یہ ہے کہ اُس وقت مُرغا بنے اِن بچوں کے سامنے کتاب نہیں ، بلکہ تختی ہوتی تھی ۔ جس پر سبق ہوتا یا پھر کوئی " رٹّو " بچہ پڑھتا اور ہم سب اُسے روہانسی آواز میں دھراتے جاتے ۔
یہ کچی پکی کا نہیں ، بلکہ پہلی کلاس اور اُس کے بعد کا دور تھا ، کچی اور پکّی میں تو ، نرسری یا کے جی ، کلاس کی طرح ، نہ کتاب تھی اور نہ قاعدہ ، بس موجیں، ہی موجیں تھیں ۔1959 کی سردیوں میں دھوپ میں سورج تلے زمین پر اور گرمیوں میں ، گورنمٹ برکی سکول ، اے ایم سی سنٹر ایبٹ آباد کے ، گاڑیوں کے بڑے سے شیڈ کے نیچے بیٹھ کر کچی اور پکّی ایک ساتھ پڑھی ۔
پھر ابّا کی ٹرانسفر ، نوشہرہ ہو گئی ۔ دوبارہ پھر برکی سکول میں 1964 میں چوتھی کلاس میں واپسی ہوئی ۔

مضمون لکھا جا رہا ہے
اعلیٰ ظرف اور کم ظرف !
روح القدّس نے محمدﷺ کو اللہ کا پیغام دیا :
ضَرَبَ لَكُم مَّثَلًا مِّنْ أَنفُسِكُمْ ۖ هَل لَّكُم مِّن مَّا مَلَكَتْ أَيْمَانُكُم مِّن شُرَكَاءَ فِي مَا رَزَقْنَاكُمْ فَأَنتُمْ فِيهِ سَوَاءٌ تَخَافُونَهُمْ كَخِيفَتِكُمْ أَنفُسَكُمْ ۚ كَذَٰلِكَ نُفَصِّلُ الْآيَاتِ لِقَوْمٍ يَعْقِلُونَ - ﴿30:28﴾
ا س (الکتاب) میں تمھیں سمجھانے کے لئے تم ہی میں سے مثال بیان کی ہے۔
کہ کیا تمھارے ماتحت اس رزق میں تمھارے برابر کے شریک ہیں جو ہم نے تم کو دیا ہے؟۔
جس طرح وہ تم سے ڈرتے ہیں کیا اسی طرح تم برابری میں ان سے بھی ڈرتے ہو؟
اس طرح ہم اپنی آیات عقل والوں کے لئے تفصیلاّ بیان کرتے ہیں ۔

شناختی نمبرسے آپ کی پہچان
صدرِ پاکستان نے ایک آرڈیننس کے ذریعے ، آپ کے شناختی نمبر کو آپ کا انکم ٹیکس نمبر بھی بنانے کا حکم دے دیا ہے ۔
اب آپ ، اپنی کوئی بھی رقم بنک میں اس وقت جمع کروا سکیں گے جب آپ انکم ٹیکس میں بھی رجسٹر ہوں گے ۔
چنانچہ تمام بڑی رقم جمع کروانے والے ، خود کو بحیثیت انکم ٹیکس فائلر رجسٹر کروائیں ۔
حکومت کو چاہیئے کہ بجائے کوئی فارم جمع کروانے کے لئے ، بذریعہ موبائل ایس ایم ایس سے ،
1- فائلر کی رجسٹریشن کا انتظام کرے ،
2- ایف بی آر ، اِس طرح رجسٹر ہونے والے ، کو اپنے شناختی نمبر سے لاگن ہونے کے لئے ، پاس ورڈ بھجوائے ۔
3-بحیثیت انکم ٹیکس رجسٹر ہونے والا فرد ، ویب سائٹ پر لا اِن ہونے کے بعد اپنی معلومات اَپ ڈیٹ کرے ۔
4- تاکہ بحیثیت ایکٹیو انکم ٹیکس فائلر ، قومی دھارے میں شامل ہوجائے ۔

٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭