Pages

میرے چاروں طرف افق ہے جو ایک پردہء سیمیں کی طرح فضائے بسیط میں پھیلا ہوا ہے،واقعات مستقبل کے افق سے نمودار ہو کر ماضی کے افق میں چلے جاتے ہیں،لیکن گم نہیں ہوتے،موقع محل،اسے واپس تحت الشعور سے شعور میں لے آتا ہے، شعور انسانی افق ہے،جس سے جھانک کر وہ مستقبل کےآئینہ ادراک میں دیکھتا ہے ۔
دوستو ! اُفق کے پار سب دیکھتے ہیں ۔ لیکن توجہ نہیں دیتے۔ آپ کی توجہ مبذول کروانے کے لئے "اُفق کے پار" یا میرے دیگر بلاگ کے،جملہ حقوق محفوظ نہیں ۔ پوسٹ ہونے کے بعد یہ آپ کے ہوئے ، آپ انہیں کہیں بھی کاپی پیسٹ کر سکتے ہیں ، کسی اجازت کی ضرورت نہیں !( مہاجرزادہ)

جمعہ، 31 اگست، 2018

حسبِ حال

 پٹھان : میں اِ س سے اپنا ڈرائیونگ لائیسنس بنواؤں گا ۔

پٹھان کی ماں بولی  : اِس کی بات کا یقین مت کرو یہ ہیروئین پی کر کچھ بھی بول سکتا ہے ۔

پٹھان کا باپ نیند سے جاگ کر بولا : مجھے پتہ تھا کہ چوری کی کار میں ہم زیادہ دور نہیں جاسکتے ۔

ڈگی سے آواز آئی : خان صاحب ہم نے باڈر کراس کیا کہ نہیں ؟



بدھ، 29 اگست، 2018

رعونت ،تکبر اور فاشزم کا پیکر

  فیاض الحسن چوہان،
إِيَّاكَ نَعْبُدُ وَإِيَّاكَ نَسْتَعِينُ   کا امین !
 پنجاب حکومت کا ترجمان۔
 سما نیوز پر اینکر ذیشان کے سوالات کا جواب نہ دے سکا تو مائک اتارا، گالیاں بکیں اور چلا گیا۔
 یہ رعونت ،تکبر   اور  فاشزم   کا پیکر!
  یہ ہے نئے پاکستان کی ٹیم جس کی تربیت عمران خان نے دھرنوں میں کی !
لنک پر وڈیو دیکھئے ؛

رسول اللہ کے لئے مال نہیں، بس خواہشات کو قربان کریں

ہالینڈ میں  ایسی ہستی  کے خیالی کارٹون کا مقابلہ کروانا ،
 جو مسلمانوں کو اپنے والدین اور جان و مال سے زیادہ عزیز  ہے ۔
ہالینڈ کی عوام اور صدر کی آزادی  اظہار رائے  کے  قانون   پر مجرمانہ خاموشی !
 ہالينڈ کی3 بڑی کمپنيوں کا  پاکستان ميں اربوں روپوں کا بزنس ۔
Shell,
Phillips,
Uni Lever
 آپ کی جان اور مال کی ضرورت نہیں بلکہ صرف خواہش کی قربانی چاھئیے ۔
ہمیں نہیں معلوم کہ دنیا کے دیگر مسلمان ممالک  کا لائحہ عمل کیا ہوگا ،
لیکن کیا محمدﷺ  کے لئے ہم اپنی خواہشات قربان نہیں کرسکتے ؟
تو آئیں ، عہد کریں کہ ہم ہالینڈ کی مندرجہ ذیل چیزیں استعمال کرنے کے بجائے اُن کی متبادل چیزوں کو اپنائیں گے۔


ذرا سوچیں !
اگر پوری دنیا کے مسلمان متحد ہوجائیں تو ہالینڈ اپنے  
آزادی  اظہار رائے   کے قانون میں تبدیلی کرسکتا ہے !

 ایک ارب 70کروڑ مسلمان  اور ہالینڈ میں رہنے والے  10 لاکھ مسلمان  کیا اپنی خواہشات کی قربانی نہیں دے سکتے ؟


پوری دنیا میں تہلکہ

فواد چوہدری کی گوگل سرچ نے ، انٹر نیٹ کی پوری دنیا میں تہلکہ  مچادیا۔
 
فائبر گلاس انڈسٹری کے بعد  صنعت کاروں نے  اب  افریقہ کے جنگلوں میں 55 روپے فی کلو میٹر سے کم خرچ ہیلی کاپٹر تلاش کر لئے ۔ جن کی رفتار اور خرچہ ہم پلّہ  قرار دیا جا رہا ہے ۔ 
افریقی صنعت کار ہونا لولو بوگاڈا کپیرا   ، نئے پاکستان کے وزیر اطلاعات سے اپنی ہیلی کاپٹر پر ملنے کے روانہ ہونے کے لئے ہیلی پیڈ پر  ہاتھ ہلا کر  اپنے عوام کو الودع کہہ رہے ہیں ، اُنہیں امید کے کہ  پاکستان سے ہیلی کاپٹروں کی ڈیمانڈ کی وجہ سے اُن کی سٹیٹ میں ایک لاکھ افراد کو روزگار ملنے کی توقع ہے  ۔ اُن  کا خیال  تقریباً 50 ہزار نئے پاکستان کے عوام کو روزگار ملے گا  ۔

نئے پاکستان کے نئے وزیر اعظم کو  ہیلی  کاپٹر  کی ٹیکنیکل ڈرائینگ سمجھانے کے لئے  ، مشہور ماڈل کی مدد بھی لی گئی ۔


٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭


منگل، 28 اگست، 2018

تین عورتیں تین کہانیاں !

 ہمارے بچپن کے زمانے کیا خوب تھے ، مغرب سے پہلے کھانا کھا کر صحن میں بچھی چارپایوں پر لیٹ جاتے کبھی  امی سے اور کبھی  باجیوں ، آپاؤں ، خالاؤں سے کہانیاں  سنتے   ، کہانیاں سنتے سنتے نیند کی آغوش میں پہنچ جاتے۔ یو ں کہانی کبھی نہ پوری ہوتی   کیوں کہ پوری کہانی  سننے والے  بڑے بچے دوبارہ وہ کہانی سننا پسند نہیں کرتے  تھے ۔ 
اب بوڑھے ہو چکے ہیں ، چنانچہ فیس بُک پر کہانیاں پڑھتے ہیں ۔ ایک فیس بُک پر  بننے والے دوست نے ایک کہانی پوسٹ   کی ، آج بچپن اور جوانی میں کھو جانے کا دن تھا لہذا  اپنے گالف کے پارٹنر اور   سنہرے دنوں کے  میں ساتھ رگڑا کھانے والے ساتھی    سے اچھی فلموں کی لسٹ وٹس ایپ پر منگوائی،  3 انگلش فلمیں ڈاؤن لوڈ کیں  اور ترتیب وار دیکھنا شروع کیں ، فلموں سے فارغ ہو تو  فیس بُک کھولا  ، تو یہ کہانی نظر آئی :
٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭
  پروفیسر نے ایک شادی شدہ  لڑکی کو کھڑا کیا اور کہا ،
"  آپ بلیک بورڈ پہ ایسے 25- 30 لوگوں کے نام لکھو جو تمہیں سب سے زیادہ پیارے ہوں"
لڑکی نے پہلے تو اپنے خاندان کے لوگوں کے نام لکھے، پھر اپنے سگے رشتہ دار، دوستوں، پڑوسی اور چند کلاس کی لڑکیوں  کے نام لکھ دیئے !
 " شاباش " پروفیسر کلاس سٹیج   پ ٹہلتا ہوا بولا،"گویا ساری  دنیا میں   یہ  26 لوگ آپ کو سب سے پیارے ہیں ؛
اچھا ایسا کرو  کہ  اِن لوگوں  میں جو  5 افراد آپ کو کم پسند ہوں    اِن کے نام مٹا دو "

لڑکی نے اپنے دوستوں کے نام مٹا دیے !
" ہوں "
پروفیسر بولا،" چلو اب مزید   5 نام مٹا دو "
 لڑکی نے تھوڑا سوچ کر اپنے پڑوسيو ں کے نام مٹا دیے "اوکے "پروفیسر بولا،" ایسا کرو  کہ اب اس میں سے کوئی بھی کم پسند والے 10  نام مٹا دو "
 لڑکی نے اپنے سگے رشتہ داروں کے نام مٹا دیے 
  اب بورڈ پر صرف 6  نام بچے تھے  ۔ ماں ، باپ ، بہن ، بھائی ، شوہر اوربچے   کا نام تھا ۔
 " ہوں "پروفیسر بولا،" چلو اب 2  نام مٹا دو "
کلاس میں سناٹا چھا گیا  ، کسی بھی انسان کی زندگی کو خوبصورت بنانے کے لئے  6 اہم افراد  !  
 لڑکی کشمکش میں پڑ گئی، بہت سوچنے کے بعد بہت دکھی ہوتے ہوئے اس نے اپنی ماں اور باپ کا نام مٹا دیا۔ پوی کلاس نے گہری سانس لی   لیکن پرسکون تھے ،کیونکہ وہ جانتے تھے کہ یہ کھیل صرف وہ لڑکی ہی نہیں کھیل رہی تھی بلکہ وہ بھی اپنے ذہن میں اِس کھیل میں شامل ہو چکے تھے!

" چلو اب 2  نام  اور مٹا دو "   پروفیسر بولا
 لڑکی نے بغیر جھجکے   بہن اور بھائی کا نام مٹا دیا ۔  اب صرف دو نام بچے  ، کلاس سوچ رہی تھی کہ ایک شادی شدہ عورت کی زندگی میں شوہر اور بچہ دنیا کی سب سے پیاری ہستیاں ہوتی ہیں ۔
پروفیسر سٹیج کے درمیان سے چلتا ہوا کلاس کے بائیں کونے تک گیا ، گھوم کر کلاس کی طرف دیکھا ، ساری کلاس دم سادھے اُس کو دیکھ رہی تھی ، کہ اب پروفیسر کیا کہتا ہے ؟

پروفیسر نے لڑکی کی طرف دیکھا وہ  ملول اور افسردہ  سی ایک کونے میں  کھڑی تھی ۔ شاید وہ بھی پروفیسر کے اگلے جملے کا انتظار کر رہی تھی ، پِن ڈراپ سائیلنس زدہ ماحول میں  پروفیسر  کی آواز گونجی ۔
"   اب ایک   نام  مٹا دو "   

پوری کلاس کی نظریں لڑکی پر جم گئیں ، کے دماغ میں آندھیاں چلنے لگیں  ۔ لڑکی سہمی نظر آنے لگی اُس کے جسم کا لرزنا سب دیکھ رہے تھے، بالآخر اپنی پوری قوتِ ارادی جمع کرکے  آہستہ قدموں سے آگے بورڈ کی طرف بڑھی ۔ 
کانپتا ہاتھ بورڈ کی طرف  آہستہ آہستہ  اُٹھایا   ۔ رُکی ۔آنکھیں آنسوؤں سے بھر چکی تھیں ۔ اور 
اپنے بیٹے کا نام کاٹ دیا!
"تم اپنی جگہ پر جا کر بیٹھ جاؤ"   پروفیسر بولا ۔ لڑکی سر جھکائے اپنی سیٹ پر جا بیٹھی !
پوری کلاس کی طرف غور سے دیکھا۔

  " کیا کوئی بتا سکتا ہےکہ سب سے عزیز ہستی میں صرف شوہر کا ہی نام بورڈ پر رہ گیا، ماں باپ ، بہن بھائی  ،یہاں تک کہ بیٹے کا کام بھی  کٹ گیا ،  ایسا کیوں ہوا ؟  "پروفیسر  کی آواز گونجی 
 سب  نے ایک دوسرے کی طرف دیکھا  ، مگر خاموش رہے ۔
 پروفیسر نے اُسی لڑکی  طرف دیکھا ،
"   بیٹے اور شوہر میں سے آپ نے شوہر کا انتخاب کیوں کیا ؟ "
لڑکی کھڑی ہوئی اور پر اعتماد لہجے میں بولی ،
"میرا شوہر   مجھے میرے ماں باپ، بہن بھائی، حتیٰ کہ اپنے بیٹے سے بھی زیادہ عزیز ہے!

 وہ میرے ہر دکھ سکھ کا ساتھی ہے!
 میں اس  سے ہر وہ بات شیئر کر سکتی ہوں جو میں اپنے بیٹے یا کسی  اور یہاں تک کہ اپنی ماں  سے بھی نہیں کر سکتی !
میں اپنی زندگی سے اپنا نام مٹا سکتی ہوں ، مگر اپنے شوہر کا نام کبھی نہیں  مٹا سکتی!"
 بوڑھے کو یوں لگا کہ جیسے یہ جواب بڑھیا نے پروفیسر کو دیا  ہے ، واقعی  بیوی اور شوہر کا رشتہ  ایسا ہی ہونا چاہئیے ۔  پھر بوڑھے کو ایک وڈیو یاد آگئی آپ بھی دیکھیں !
٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭
نوجوانو !
کہانی یہاں ختم نہیں ہوئی ، بلکہ شروع ہوئی ہے بوڑھے کے اِس سوال پر !



اوبر اور کریم ہیلی سروس کا امکان

 پچھلی حکومتوں نے  عوام کو جی بھر کر بے وقوف بنایا کہ ہیلی کاپٹر کا سفر بہت مہنگا ہوتا ہے 
۔   عمران خان نے جتنے ہیلی کاپڑ پر سفر کیے اُن کا خرچہ،  ہم نے  نیب میں جمع کروادیا  ہے ۔ 
ہماری کیلکولیشن کے مطابق  ہیلی کاپٹر کا کل خرچ  55 روپے فی کلو میٹر آتا ہے ۔  فوادچوہدری وزیر اطلاعات  نیا پاکستا ن

چوہدری صاحب کے اِس بیان نے بزنس ٹائیکون کو ایک نئی راہ دکھا دی ہے ، لہذا اوبر اور کریم کے ساتھ  دیگر کئی افراد  نے   بھی ہیلی کاپٹر سروس شروع کرنے کا پروگرام   بنا لیا ہے ۔ 

خیبر پختون خواہ  میں  آزمائشی   تربیتی سروس شروع ہو چکی ہے  ۔

اب ہیلی کاپٹر پاکستان میں بننے شروع ہو چکے ہیں ۔
پڑھیں  :  عوام کے لئے 


پرانے پاکستان میں کئے گئے  وعدوں کی نئے پاکستان میں تکمیل کا دور شروع ہو چکا ہے۔
٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭

پبلک ہیلی سروس ۔ عوام کے لئے

بدھ، 22 اگست، 2018

بکرا و بقرہ عید !


کیا پاکستان انگریزوں نے بنایا تھا !


 "کیا پاکستان انگریزوں نے بنایا تھا؟  (روزنامہ نوائے وقت)
اور کیا تمہارے باپ نے بنایا تھا ؟   (پیر صاحب پگاڑا)
(روزنامہ نوائے وقت) کے نمائندے کو جواب تھا۔ تب کے متحدہ مسلم لیگ کے صدر جناب(پیر صاحب پگاڑا) کی گفتگو ملاحظہ فرمائیں.
-------- ٭٭٭٭٭ -----------
پاکستان کے ممتاز سیاست دان اور متحدہ مسلم لیگ کے سربراہ مردان علی شاہ پیر پگاڑا مرحوم کا ایک یادگار انٹرویو روزنامہ جنگ میں 16 جولائی 2000 کو شائع ہوا۔ 
اس انٹرویو کے پینل میں جناب سہیل وڑائچ، جناب زاہد حسین اور جناب عارف الحق عارف شامل تھے۔ ذیل میں تاریخی دلچسپی کے لئے اس انٹرویو کے کچھ منتخب حصے پیش کئے جا رہے ہیں۔
سوال: پیر صاحب! آپ متحدہ مسلم لیگ کے صدر رہے ہیں، اس حوالے سے گفتگو کا آغاز تحریک پاکستان سے کرتے ہیں؟
پیر پگاڑا: اس حوالے سے پہلے یہ واقعہ سن لیں پاکستان بننے سے پہلے تین جگہ پر ہندو مسلم فسادات ہوئے ان میں سے ایک علی گڑھ میں ہوا۔ یہ 1945 کا واقعہ ہے کہ میں علی گڑھ کی نئی بستی میں بیٹھا ہوا تھا، اتنے میں خبر ملی کہ ایک سندھی قتل ہوگیا، ہم وہاں گئے کہ ہم سندھی کی لاش کو سنبھالیں۔ ہم نے پوچھا کہ کیا ہوا تو پتا چلا کہ یہاں پتھراؤ ہوا ہے۔ تھوڑی دیر میں ڈی سی صاحب اور ایس پی صاحب آگئے۔ یہ ایس پی ٹیکسن صاحب تھے۔ ان کے بارے میں کسی نے بتایا کہ یہ وہ ایس پی ہیں جو انگلینڈ سے اپنے دوست کی بیوی ورغلا کر لائے ہیں۔ ہمارا خیال تھا کہ اچھے خون والا بندہ ایسا کام نہیں کر سکتا۔

(Like father Like son )  تو خیر ہمارے دیکھتے ہی دیکھتے وہاں ایس پی نے خود ہی توڑ پھوڑ شروع کر دی اور اسی دوران بازار میں آگ لگ گئی اور فساد شروع ہوگیا تو اس واقعہ کا تو میں خود عینی شاہد ہوں کہ کس طرح ایک انگریز نے ایک سندھی کی بازار میں ذاتی لڑائی کو ہندو مسلم فساد بنا دیا۔ میں اس واقعے کا عینی شاہد ہوں اور یہ کہہ رہا ہوں کہ یہ فساد پاکستان کے لئے نہیں تھا۔ یہ تو کروایا گیا تھا۔

سوال: پیر صاحب اس واقعہ سے تو یوں لگتا ہے کہ جیسے سب کچھ انگریزوں نے کیا؟
 
پیر پگاڑا:  دیکھو بھئی اگر تو لوگوں کو خوش کرنا ہے تو اور بات ہے اور اگر سچ سننا ہے تو میری معلومات یہی ہیں کہ برطانوی حکومت ہندوستان میں ایک مسلم اسٹیٹ بنانے کا فیصلہ بہت پہلے کر چکی تھی۔ یہ فیصلہ قرارداد پاکستان منظور ہونے سے بہت پہلے ہوچکا تھا۔ ولی خان نے جب اس بارے میں بیان دیا تو جنرل ضیا الحق نے انہیں اس معاملے پر گفتگو کی دعوت دی۔ ولی خان نے جواباً ایک فوٹو سٹیٹ کاپی انہیں بھیجی جس میں واضح طور پر یہ لکھا تھا کہ مسلم اسٹیٹ بنانے کا فیصلہ 1940 سے پہلے ہوچکا تھا۔ اس کے بعد ضیاالحق خاموش ہوگئے۔ میں نے لندن جا کر تو تحقیق نہیں کی لیکن میری معلومات یہی ہیں۔

سوال: پیر صاحب کیا آپ کو احساس ہے کہ آپ کیا کہہ رہے ہیں یعنی پاکستان انگریزوں نے بنایا تھا؟
 
پیر پگاڑا: دیکھو بھئی سچ سننا ہے تو وہ تو یہی ہے وگرنہ میں بھی آپ کو کوئی کہانی سنا دیتا ہوں۔

سوال: اس کا کوئی ثبوت ہے؟

پیر پگاڑا:دیکھو بھئی برطانوی وزیراعظم چرچل کی پنجاب کے اس وقت(1937ء – 1942ء )  کے وزیراعلیٰ  سر سکندر حیات (1892ء – 1942ء )   سے قاہرہ میں ملاقات ہوئی تو چرچل نے کہا کہ مسلمانوں نے سلطنت برطانیہ کے لئے جو قربانیاں دی ہیں ان کی بلڈ منی کے طور پر انہیں الگ ریاست دی جائے گی۔ میں نے یہ بات سر سکندر حیات کے بیٹے سردار شوکت حیات سے پوچھی تو انہوں نے تصدیق کی کہ چرچل نے سردار سکندر حیات سے یہ بات کی تھی۔
سوال: پیر صاحب! آپ مسلم لیگ کے صدر رہے ہیں، آپ بھی وہ بات کہہ رہے ہیں جو قوم پرست کہتے ہیں۔
 پیر پگاڑا: دیکھو بھئی سچ سے تکلیف تو ہوتی ہے۔ مجھے بتایا گیا ہے کہ جس طرح دیگر بااثر لوگوں کو انگریز نے مسلم لیگ میں بھیجا تھا۔ علامہ اقبال بھی اسی طرح مسلم لیگ میں آئے تھے۔ آپ یہ بتائیں کہ علامہ اقبال کس کے کہنے پر قائداعظم کے پاس گئے تھے۔ دیکھو بھئی جتنے بھی بااثر لوگ تھے، وہ انگریزوں کے کہنے پر مسلم لیگ میں آئے تھے۔

سوال:تو کیا آپ دو قومی نظریے سے انکار کرتے ہیں۔
 پیر پگاڑا:دیکھو بھئی ایک قوم ہندو تھی جو گئو ماتا کو پوجتی تھی دوسری قوم مسلمان تھی جو گئو ماتا کو کھاتی تھی تو دونوں قومیں تو الگ تھیں، البتہ پاکستان اسلام کے نام پر نہیں لبرل معاشرے کے قیام کے لئے بنا۔

سوال: تو کیا پاکستان بنانے میں مسلم لیگ کا کردار نہیں تھا؟
 پیر پگاڑا: مسلم لیگ بااثر لوگوں کی جماعت تھی۔ یہ عوامی جماعت نہیں تھی کہ جس کے ووٹر ہوں، بااثر لوگوں کے ماننے والے اسے ووٹ دیتے تھے۔ مسلم لیگ اس وقت سے لے کر آج تک جماعت نہیں بن سکی، نہ یہ کبھی جماعت بن سکے گی۔ ملک میں اقتدار انگریز کے وفاداروں کے ہاتھ میں رہے، وہی پالیسی آج تک چل رہی ہے، کچھ بھی تو تبدیل نہیں ہوا"۔
٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭
اس انٹرویو کی اشاعت کے بعد جناب پیر پگاڑا پر روزنامہ نوائے وقت نے خوب لے دے کی۔ اسی دوران لاہور کے ایک اخبار نویس نے جب ان سے دریافت کیا کہ وہ اپنے اس بیان پر کیا اب بھی قائم ہیں کہ پاکستان انگریز نے بنایا تھا؟
تو پ
یر پگاڑانے اپنے مخصوص انداز میں کہا:
" اور کیا آپ کے باپ نے بنایا تھا؟ "
 ٭٭٭٭٭٭٭


فوجی کی تھی آرزو!

 
٭٭٭٭٭

اتوار، 19 اگست، 2018

کیا آپ میں سے کسی نے محمدﷺ کو دیکھا ہے ؟


 روح القدّس نے محمدﷺ کو اللہ کا حکم الذین آمنوا  کو واضح الفاظ میں سنانے کا کہا :
لَقَدْ كَانَ لَكُمْ فِي رَسُولِ اللَّهِ أُسْوَةٌ حَسَنَةٌ لِّمَن كَانَ يَرْجُو اللَّهَ وَالْيَوْمَ الْآخِرَ وَذَكَرَ اللَّهَ كَثِيرًا[33:21]

حقیقت میں  تمھارے  لئے   رَسُولِ اللَّهِ میں   أُسْوَةٌ حَسَنَةٌ ہے ، اُس کے لئے جورُجُو اللَّهَ   کرتا رہتا ہے اور  الْيَوْمَ الْآخِرَ اورذَكَرَ اللَّهَ  کثرت سے   کرتا رہتا ہے ۔ 
لہذا ہم یہ تو کہہ سکتے ہیں کہ وہ شخص     رَسُولِ اللَّهِ کی     أُسْوَةٌ حَسَنَةٌ پر عمل کرتا ہے ۔ 
لیکن یہ نہیں کہہ سکتے ، کہ اُس میں محمدﷺ  کی شباہت  ہے !

ہفتہ، 18 اگست، 2018

حلف نامے پر جھوٹے دستخط

 الکتاب میں لکھے ہوئے عہد پر عمل نہ کر سکنے والے ،
شاید انسانی لکھے ہوئے عہد پر عمل کرسکیں !
لیکن جب سپریم کورٹ اور الیکشن کمیشن میں جمع کروائے گئے ، حلف نامے پر جھوٹے دستخط کئے ہوں ، 


تو یہ دستخط بھی یوں سمجھو برف کی سِل پر ہوئے ہیں !  

جمعہ، 17 اگست، 2018

کیا اللہ نے مجرموں کے لئے NRO بنایا ہے ؟


زانی صرف زانیہ یا مشرکہ سے نکاح کرے گا ۔اور زانیہ صرف زانی یا مشرک سے نکاح کرے گی۔
اللہ نےزانی اور زانیہ  مؤمنین پر حرام کر دیئے گئے ہیں !  

پیر، 13 اگست، 2018

ہندوستانی بادام کے درخت پاکستان میں !

 ہم کوئیٹہ کے رہنے والے ، جب 1966 کے نومبر میں والدین کے ساتھ میرپورخاص گئے۔
 تو گلی ہاکی کھیلنے والے دوستوں سے ساتھ ، نہر پر نہانے گئے ۔ راستے میں سٹلائیٹ ٹاؤن کو میٹھا پانی سپلائی کرنے والی  واحد  ٹنکی کےگیٹ کے باہر تین چار درخت لگے ،دوستوں نے بتایا  اِن پر بادام لگتے ہیں ۔ 

میں اور چھوٹا بھائی ایک دوسرے کی طرف دیکھنے لگے ، نہ درخت کا تنا باداموں جیسا اور نہ پتے باداموں والے۔ ہم دونوں نے یکسر انکار کردیا ۔
 پھر 1968 میں دوبارہ آئے ، بہن کی بیماری کی وجہ سے وہیں جم گئیں اوریہ بوڑھا  اُس وقت کا نوجوان گورنمنٹ ماڈل ہائی سکول میں ہاکی کھیلنے کی وجہ سے  ۔ ماسٹر الطاف صاحب  والدہ کی اجازت سے  خود اپنے ساتھ لے کر گئے اور جب تک سرٹیفکیٹ  کوئیٹہ سے نہ آئیں  ،لہذا اپنی کلاس آٹھویں میں بٹھا دیا تاکہ بچے کو گورنمنٹ ہائی سکول والے نہ لے اُڑیں ۔  
یوں موسم بہار میں ہم نے اِس درخت کے بادام توڑ کر کھائے ۔ ذائقہ بادام جیسا تو نہ تھا مگر شائد آموں کے دیس میں رہنے کی وجہ سے یا جامن کے پودے پر بادام کی قلم کی پیوند کاری کی وجہ سے ۔ چھلکے میں جامن و آم کا مکس ذائقہ آگیا ۔ لیکن گری کی بناوٹ بادام کی طرح ہونے کی وجہ سے ، بادام کی برادری میں شامل ہوگیا ۔ لیکن بطورِ مہاجر، یعنی ہندوستانی بادام کے لقب سے مشہور ہوا ۔   
 آج جب فیس بُک کے مشہور لکھاری  ثنا اللہ  خان احسن   کی پوسٹ    " کھٹے بادام " کو پڑھا ، تو بالا یاد ذہن کے تحت الشعور  تہہ سے چھلانگ مار کر شعور میں آگئی۔ 

ثنا اللہ  خان احسن   کی یہ خوبی ہے کہ وہ  اپنے مضمون سے اِس بوڑھے کو ماضی بعید  میں لے جاتے ہیں  ۔ جو اب بھول بھلیاں بن چکی ہیں ۔
پوسٹ کے کمنٹس میں ایک نوجوان نے سوال پوچھا ، 

" کیا ہم  اِس کھٹے بادام کے بیج سے درخت اُگا سکتے ہیں ؟"
کیوں نہیں!
پڑھیں :        پھلوں کے بیج اُگانا
" آپ ہر  بیج سے  پودا  اُگاسکتے ہیں ، لیکن اچھا پھل حاصل کرنے کے لئے  ، اچھی دیکھ بھال بھی چاہئیے ہو گی۔ جس میں سب سے اہم موسمی اثرات سے بچانا ہے  !" 
  اب یہ دیکھیں ، جب بوڑھے کو باغبانی کا شوق چرایا تو اُس نے پھلوں کے بیجوں سے پودے اُگانا شروع کر دئیے ۔
ارے بھئ بات ہو رہی تھی  ،  ثنا اللہ  خان احسن   کے    " کھٹے بادام " کی  یا ہندوستانی  باداموں کی پاکستان میں  آمد ، ہوا یوں کہ دراصل اِس  کھٹے  بادام  کی جنم کنڈلی  کا سرا افریقہ میں جاکر ملتا ہے  ، کیوں کہ یہ خطِ استوا کے شمال اور جنوب میں  پائے جانے والے  تمام ممالک میں پایا جا سکتا ہے ۔ لہذا  اِس کے بیج  جہازران ، قافلوں اور فوجیوں کی خرجیوں  کی بدولت  ایشیا میں  پھیل گیا ۔ 
اگانے کے لئے یہ طریقہ سود مند ہے ۔ پہلے بیج کی جڑیں  خول سمیت یا خول اتار کر نکالیں ۔ پھر گملوں میں لگائیں اور جب دوتین فٹ اونچے ہو جائیں تو زمین میں دبا دیں ۔
گملوں کے بجائے اگر پیپسی یا کوک کی خالی بوتلوں میں لگائیں تو وہ بھی بہتر ہے ۔ 

گھروں کی چھت پر آپ بوتلوں میں سبزیاں بھی اُگا سکتے ہیں  ، اِس کے دو فائدے ہیں ایک تو آپ کو تازہ سبزیاں کھانے کو ملیں گی دوسرے آپ کی چھت سورج   میں تپنے  کے بجائے ، ٹھنڈک مہیا کرے گی ۔ آزمائش شرط ہے !
 
 
 

ہفتہ، 11 اگست، 2018

گھر کی چھت پر سبزیاں اُگانا

 

With spring installing in almost every home (in the appropriate climate of course), gardens are rising from `their ashes` once again. Besides the Phoenix story there are some neat tricks one must do in order to achieve some success, especially in the field of DIY gardening. With this in mind, we thought you might need some tips to help you grow some vegetable in the backyard. Here is a list of the 10 easiest vegetables you can grow at home.
 1. When dealing with CARROTS, a rocky soil will result in some ugly and crooked vegetables. Remember it’s not about the aspect of them, but the taste – which still remains great. 
 2. Planting BEANS is kind of an easy job, but make sure you have trellis at hand, because you will need it if you want to have some of the best grown beans.
 3. LETTUCE needs you to do successive sowings every couple of weeks. This is necessary in order to space out the harvest.
 4. When the chilly weather hasn’t completely gone, it isn’t advised you plant CUCUMBERS. Wait until all signs of frost is over and work then.
 5. When the leaves of SPINACH have reached a decent size, you can pick them and be confident you are encouraging new growth.
 6. TOMATOES are easier to grow if you do like most people do and go acquire starter plants from stores or nurseries. It will make your job a lot stress-free.
 7. If you want to have RADISHES in your garden, have an early start and plant the seeds directly in early spring or in the fall.
 8. PEPPERS are similar to tomatoes, in the way that dealing with starter bell pepper plants is a lot less time-consuming and are also easily available in nurseries.
 9. When dealing with SQUASH, make sure they are protect in some manner by the wind, because they don’t like the wind at all and will surely leave your garden empty. 
 10. The BASIL seeds should be sown directly, in a sunny area, into the garden. Do this in early June while making sure the space is also well-drained. Good luck!

See more at: http://www.goodshomedesign.com/10-easiest-vegetables-grow-home/

15 Easiest Vegetables To Grow In Pots For Beginners

 https://www.youtube.com/watch?v=dqhB5TBw_bQ


٭٭٭٭٭٭٭فہرست ۔ باغبان اور کسان٭٭٭٭٭٭٭٭

جمعہ، 10 اگست، 2018

بیجوں سے پودے کیسے لگائے جائیں ؟

 کیا آپ یقین مانیں گے کہ جو پھل آپ کھاتے ہیں اُس  کے بیج اُگائے جا سکتے ہیں ؟
اور وہ بھی اپنی میز کے ایک کونے پر ۔ جس کے لئے آپ کو   بچوں کا استعمال شدہ پرانا لنچ بکس یا      پلاسٹک کا وہ ڈبہ جس میں آپ  نے ہوٹل سے کوئی کھانا منگوایا ہو  ۔ استعمال کرتے ہیں ۔
آپ نے غور کیا ہو کہ برسات کے مہینے میں نئے پودے اور گھاس خوب پھلتی اور پھولتی ہے ، اِس کی وجہ بارش نہیں بلکہ بارش کے بعد پیدا ہونے والا حبس ہے ، حبس بیجوں کو بہت جلدی اُگاتا ہے ۔ ہمیں حبس پیدا کرنے کے لئے  ایسا ڈبہ چاھئیے جو ائر ٹائٹ ہو جس میں کمرے کی  گرمی سے پانی بھاپ بن جائے ۔ 


اب جو بیج آپ نے منتخب کئے ہیں ، اُن کے چھلکے اتار کر  ، بلکل ایسا کرنا ہے جیسا شیر خورمے میں بادام ڈالے جاتے ہیں۔ کیوں کہ بیج کے اوپر ہلکی  سی  ورق نما جھلی بھی بیج کے جڑیں نکالنے کے عمل کو سست کر دیتی ہے ، ارے میں نے آپ کو بتایا ہی نہیں کہ ہر بیج پہلے جڑیں نکالتا  پھر تنا اور پتے نکلتے ہیں ۔
سخت خول والے بیج کو آپ ، آرام سے اِس طرح توڑیں کہ اُن کی گری ضائع نہ ہو ۔ آپ پلاس استعمال کر سکتے ہیں-

زیادہ زور لگانے سے بیج پچک جائیں گے لہذا  ہلکا سے دباؤ کی لمٹ برقرار رکھنے کے لئے ، سکریو ڈرائیور یا کسی اور چیز کی مدد لی جاسکتی ہے ، دو تین بار بیج کا گودا پچکانے کے بعد آپ ماہر ہو جائیں گے ۔ 
جب تمام بیجوں کے آپ خول  اتار  لیں تو اُنہیں ۔ اوپر بتائے گئے ڈبے میں پہلی تہہ ٹشو پیپر کی لگا کر اُس پر یہ سب بیج رکھ دیں ۔
اب اِن پر پانی کا سپرے کریں ، پھر اوپر ایک اور ٹشو کہ تہہ رکھیں  ، اُس پر بھی اتنا سپرے کریں کہ ، پلاسٹک بکس میں پانی جمع نہ ہو ۔ سپرے کے لئے آپ یہ  بوتل استعمال کر سکتے ہیں ۔
اب تیسرے دن ، ڈبہ کھولیں ، ٹشو پیپر ہٹائیں ، بیج کے اوپر والے چھلکے نرم پڑ گئے ہوں گے  لہذا احتیاط سے اُنہیں اتار دیں ، ٹشو پیپر واپس رکھیں ، ہلکا سا سپرے کریں او ر ڈھکن بند کر دیں ۔
اب ہر دوسر ے دن ڈھکن کھول ٹشو ہٹا کر دیکھیں کسی بیج کو فنگس تو نہیں لگی ، اگر لگی ہے تو اٰس بیج کو نکال کر پھینک دیں نیا ٹشو پیپر رکھیں اور پانی کا سپرے کر کے ، ڈھکن بند کر دیں ۔

آم کی کچے بیجوں کو جلدی فنگس لگ جاتی ہے ۔ جس کی بنیادی وجہ اُن کا کچا پن ہوتا ہے ۔کئی پھلوں کو درختوں سے جب وہ کچے ہوتے ہیں اُن کو اُتار لیا جاتا ہے ، اُن میں سے کئی پکنے کے قریب ہوتے ہیں اور کئی نہیں ۔
 جب اُنہیں   کاربائیڈ کی گرمی سے پکایا جاتا ہے ، تو جو درخت پر پکنے کے قریب ہوتے ہیں وہ جلدی پک جاتے ہیں  اور کئی ٹھیلوں یا دکانوں پر ایک دو دن بعد پکتے ہیں ۔

بالا تصویر میں مین نے تین آلوبخارے کے بیج کھولے ہیں ، اُن میں سے صرف  ایک بیج  (3) سے جڑ نکلے گی باقی دو توانا بیج نہیں  ، کیوں کہ  یہ تینوں آلو بخارے  کاربائیڈ میں پکائے گئے ہیں ۔

7 سے 15 دن کے بعد مختلف پھلوں کے  بیجوں سے جڑیں نکلنا شروع ہوگی ۔

  لہذا اب اِنہیں ڈبے سے نکال کر  پلاسٹک کے گلاسوں میں  منتقل کرنا ہوگا ۔ 
 اِس  کے  پلاسٹک کے دو گلاس لیں  ایک کے نیچے  تین سوراخ کریں    ، تاکہ اگر غلطی سے پانی زیاد ہ ڈال  دیا جائے تو وہ نیچے سے بہہ جائے ،  اب پانی کو پھیلنے سے بچانے کے لئے اُس کے نیچے دوسرے گلاس میں کو ئی  آدھا انچ کا پتھر  یا بیجوں کے چھلکے رکھ دیں ۔
اِن گلاسوں میں اب مٹی ڈالی جائے  یا کوکو پیٹ یا Organic سوائل    ؟
مٹی  بھربھری ہونا چاھئیے ، یعنی  دو حصے عام مٹی ، اور ایک حصہ ریت ۔
ناریل کے اوپر سے اترنے والے چھلکے  کو  باریک کتر لیا جائے تو وہ کوکو پیٹ بن جاتی ہے۔

 اور تیسرا طریقہ بھی ہے وہ یہ کہ درخت کے گرے ہوئے خشک پتوں کو ہاتھ سے موٹا موٹا تمباکو کی طرح مسل لیا جائے اور اُس میں ایک حصہ ریت ملا دیں۔ آرگینک  سوائل بن جائے گی ۔

اب تینوں میں سے کوئی ایک طریقہ آپ چُن لیں ۔ اور  جن بیجوں کی جڑیں نکل چکی ہیں اُنہیں گلاسوں میں اِس طرح منتقل کریں کہ جڑ نیچے دھنسی ہوئی ہو اور باقی بیج پر ہلکی سے مٹی کی تہہ ڈال کر پانی کا سپرے کرنے کے بعد اوپر سے ڈھکن یا شاپر لگا دیں ، تا کہ حبس اور گرمی کی وجہ سے  پودا جلدی کونپل نکالے ۔
جب پتے بڑے ہوجائیں تو ، ڈھکن اتار دیں ۔
  لیکن یہ ابھی بڑے گملے میں نہ شفٹ کریں  اور نہ ہی زیادہ دھوپ لگائیں ۔ ہفتے  میں ایک بار دھوپ کافی ہے ۔ جہاں یہ رکھے  جائیں اُن کے اوپر سایہ ہو!
جب پودوں کو گملوں میں شفٹ کرنے کا مرحلہ آئے تو  ، اِس بات کا لازمی خیال رکھنا ہے ، کہ غلطی سے زیادہ پانی دینے کی صورت میں فالتو پانی گملے کے نچلے سوراخ سے لازمی  باہر نکل جائے ،   چکنی مٹی ہوگی تو پانی پودے کی جڑوں میں زیادہ دیر رہ کر اُسے خراب کر دے گا ۔
اِس کے لئے آپ کو  گملے میں دو انچ کی بجری یا  اینٹ کی مٹی  کی تہہ لگانی ہو گی ، اُس کے بعد  تین انچ کی ریت کی تہہ اور پھر  آپ  ایک حصہ مٹی، ایک حصہ  ریت  ، ایک حصہ گوبر کی کھاد اور ایک  حصہ لکڑی کا جلا ہواکوئلہ ،  ملا کر گملوں میں بھر لیں ، اور ایک  پودا فی گملہ لگائیں ۔
کیا آپ کو معلوم ہے ، کہ کسان  فصل کے سرکنڈوں  کو آگ لگا کر راکھ کو ہل چلا کر مٹی میں مکس کر دیتا ہے ؟
تاکہ اِس سے مٹی کی زرخیزی میں اضافہ ہو۔  
مٹی کی زرخیزی کے لئے  ، مختلف اشیاء سے کھاد بنائی جاتی ہے ، جن میں باورچی خانے کی ناقابلِ استعمال  سبزیاں ، آلو،کیلے اور دیگر  چھلکے  ،  سب سے آرگینک کھاد بنائی جاتی ہے جو  کچن گارڈن میں لگنے والے پودوں کے لئے بہترین ہوتی ہے ۔ 


٭

خیال رہے کہ "اُفق کے پار" یا میرے دیگر بلاگ کے،جملہ حقوق محفوظ نہیں ۔ !

افق کے پار
دیکھنے والوں کو اگر میرا یہ مضمون پسند آئے تو دوستوں کو بھی بتائیے ۔ آپ اِسے کہیں بھی کاپی اور پیسٹ کر سکتے ہیں ۔ ۔ اگر آپ کو شوق ہے کہ زیادہ لوگ آپ کو پڑھیں تو اپنا بلاگ بنائیں ۔