Pages

میرے چاروں طرف افق ہے جو ایک پردہء سیمیں کی طرح فضائے بسیط میں پھیلا ہوا ہے،واقعات مستقبل کے افق سے نمودار ہو کر ماضی کے افق میں چلے جاتے ہیں،لیکن گم نہیں ہوتے،موقع محل،اسے واپس تحت الشعور سے شعور میں لے آتا ہے، شعور انسانی افق ہے،جس سے جھانک کر وہ مستقبل کےآئینہ ادراک میں دیکھتا ہے ۔
دوستو ! اُفق کے پار سب دیکھتے ہیں ۔ لیکن توجہ نہیں دیتے۔ آپ کی توجہ مبذول کروانے کے لئے "اُفق کے پار" یا میرے دیگر بلاگ کے،جملہ حقوق محفوظ نہیں ۔ پوسٹ ہونے کے بعد یہ آپ کے ہوئے ، آپ انہیں کہیں بھی کاپی پیسٹ کر سکتے ہیں ، کسی اجازت کی ضرورت نہیں !( مہاجرزادہ)

منگل، 6 نومبر، 2018

میتھی اور میتھی دانہ کے فوائد

  میتھی دانہ کو انگریزی زبان میں Fenugreek seeds کہا جاتا ہے اور کئی سالوں سے اسے فائدہ مند اثرات کے حصول کے لیے استعمال کیا جارہا ہے- میتھی دانہ صرف کھانوں کے ذائقے بڑھانے کے لیے کام نہیں آتا بلکہ یہ آپ کی جلد اور اندرونی صحت کے لیے بھی انتہائی اہم ہے- اگر آپ نہیں جانتے کہ میتھی دانہ آپ کتنے طبی فوائد پہنچا سکتا ہے۔
 تو آئیے ہم آپ کو بتاتے ہیں:
 میتھی کا قہوہ !
٭-  الرجی کی قسم جس کو پولن الرجی کہتے ہیں بہت مفید ھے - اس کے علاوہ سردیوں میں جو سانس کی پروبلم ہوتی ہیں ۔اس میں بھی مجرب ہے ۔

٭- پولن الرجی ، کھانسی، حلق کی سوجن اس کی جلن اور درد میں فائدہ کرتا ہے۔
٭- سانس کی گھٹن اور معدے کی جلن کیلئے مفید ہے۔
٭- انتڑیوں کی گندگیاں صاف کرتا اور نظامِ ہضم سے اضافی اور نقصان دِہ رطوبتیں خارِج کرتا ہے۔ 
٭- پسینہ لاتا ہے اور اگر خون میں کسی قسم کے جراثیم کی گندگی یا زہر ہے اور اس کے سبب بخار آرہا ہے تو اسے جسم سے خارج کرتا ہے۔
٭- بخار کا دَورانیہ بھی کم کردیتا ہے۔
 اَمراض نزلہ، زکام اور بخار میں خالی پیٹ دن میں تین چار مرتبہ ایک کپ میتھی کا قہوہ لیجئے- خشک میتھی کے پتے یا میتھی کے بیج ایک بڑا چمچہ یا تازہ میتھی کے مٹھی بھر پتے لے کر ایک گلاس پانی میں اتنا ابالئے کہ پانی ایک کپ رہ جائے-
 صبح شام پیجئے- چاہیں تو ایک چمچ خالص شہد سے میٹھا کرلیں- مستقل استعمال کیجئے-

٭- کیل مہاسے سے نجات :
 اگر آپ چہرے پر نکلنے والے کیل مہاسوں سے تنگ ہیں تو آپ کو چاہیے کہ میتھی دانہ استعمال کریں- اس کے استعمال کا طریقہ کچھ یوں ہے کہ 4 کپ پانی میں 4 کھانے کے چمچ میتھی دانہ شامل کر کے رات بھر کے لیے چھوڑ دیں- صبح اٹھ کر پانی سے میتھی دانہ کو نکال دوسرے پانی میں شامل کر کے 15 منٹ تک ابالیں- اس کے بعد ابلے ہوئے پانی کو چھان لیں- چھنے ہوئے پانی میں روئی کو ڈبو کر دن میں دو مرتبہ جلد پر لگائیں- اس طرح آپ کو کیل مہاسوں سے نجات مل جائے گی- اس پانی کو قابلِ استعمال رکھنے کے لیے ریفریجریٹر میں محفوظ رکھیں-  

 صحت مند بال :
تھوڑا سا میتھی کسی ناریل کے تیل میں شامل کر کے ایسی بوتل میں ڈالیں جس میں ہوا داخل نہ ہوسکتی ہو- اس بوتل کو تین ہفتوں کے لیے ایسے مقام پر رکھ دیں جو ٹھنڈا ہو لیکن وہاں سورج کی روشنی نہ پہنچ سکے- اس کے بعد یہ تیل سر کی چوٹی میں لگائیں- آپ کے بال خوبصورت اور صحت مند ہوجائیں گے-

اپنے کھانے کے مصالحوں میں میتھی دانہ اور کلونجی کو عمر بھر شامل رکھیں - کیوں کہ ہارٹ اٹیک عام ہوتا جا رہا ہے جس کی بنیادی وجہ ہماری غیر صحت بخش غذائیں ہیں- کلونجی اور میتھی دانہ عمر کے ساتھ ہونے والی بیماریوں  کو کنٹرول کرنے کے لئے بے حد فائدہ مند ہے ۔ 
ذیا بیطس :
میتھی دانہ کا استعمال جسم میں شوگر کی سطح کو متوازن رکھنے کے حوالے سے اہم کردار ادا کرتا ہے ۔

ہارٹ اٹیک سے بچاؤ 
میتھی دانہ دل کے حملے کی صورت میں پہنچنے والے شدید نقصانات سے دل کو محفوظ بناتا ہے اور دباؤ کو کم کرتا ہے۔ دل کی صحت کے حوالے سے بہترین قرار دیا جاتا ہے-
 

جن کو بلڈ پریشر ہو -اُنہیں کڑی پتے کے دو ڈنٹھل   اور ایک بڑی الائچی  کو ایک کپ پانی میں ابالیں جب تین حصے رہ جائے تو   ٹھنڈا کر کے آدھا صبح پیئں اور آدھا شام کو  پیئں !

کولیسٹرول کی کمی
  جسم میں موجود، کولیسٹرول کی سطح کو کم کرنے کے حوالے سے بھی مددگار ثابت ہوتا ہے- اس کے علاوہ   دل کی بیماریوں کے لاحق ہونے کے خطرات کو بھی کم کرتا ہے۔

جگر کی حفاظت

جگر ہمارے جسم میں پائے جانے والے زہریلے مادوں کی صفائی کا کام کرتا ہے-

وزن میں کمی 
 روزانہ میتھی دانہ کے استعمال سے جسم میں موجود چربی کو کم کیا جاسکتا ہے- میتھی دانہ 2 سے 6 ہفتے تک روزانہ تین مرتبہ 329 ملی گرام کھانے سے بہترین نتائج حاصل ہوسکتے ہیں- یہ بھوک کو کم کرتا ہے اور آپ کو یہ احساس دلاتا ہے کہ ابھی آپ کو کچھ کھانے کی ضرورت نہیں ہے-  (سوہانجنا کی بھی یہی خاصیت ہے )
پڑھیں :
سوہانجنا( مورِنگا) ، غذائیت سے بھرپور درخت  

 میتھی دانے کی کھچڑی
سردی کے ہر مرض کا توڑ!
ترکیب
آدھا کپ میتھی دانہ رات کو بھگو دیں- صبح میتھی دانے سے پانی نتھار کر
پین میں تیل ڈال کر اسمیں میتھی دانہ ڈال کر ہلکاسافرائی کرلیں۔اسکے بعد اسمیں چاول ایک پائو ڈال کر مناسب پانی اور نمک شامل کریں اور ڈھک کر پکنے رکھ دیں۔جب پانی خشک ہونے لگے تو کھچڑی کو دم پرلگادیں۔اگر پتلی رکھنا چاہیں تو دگنا پانی اور ٹوٹا چاول استعمال کریں پکنے پر گھوٹ لیں- پیاز کا بگھار لگائیں دیسی گھی والا اور لہسن پودینے کی چٹنی کے ساتھ گرما گرم کھائیں- اگر آپ چاہیں تو اسی طرح میتھی کو کسی دال والی کھچڑی جیسے مونگ مسور یا ماش کے ساتھ شامل کر کے بھی پکا سکتے ہیں- سردی کے موسم میں صبح ناشتے میں آپ اسے اوپر سے مکھن یادیسی گھی ڈال کر سرو کرسکتے ہیں
سردی کے جملہ امراض جیسے کہ نزلہ کھانسی بلغم دمہ جسم میں درد جوڑوں میں درد کا بہترین علاج ہے-
بہت مزے کی بنتی ہے ۔
خواتین کے بہت سارے مسائل کا حل میتھی میں پوشیدہ ہے ۔
( بشکریہ ۔ ثنا اللہ خان احسن ) 
٭٭٭مزید مضامین پڑھنے کے لئے کلک کریں   ٭واپس٭٭٭٭

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

خیال رہے کہ "اُفق کے پار" یا میرے دیگر بلاگ کے،جملہ حقوق محفوظ نہیں ۔ !

افق کے پار
دیکھنے والوں کو اگر میرا یہ مضمون پسند آئے تو دوستوں کو بھی بتائیے ۔ آپ اِسے کہیں بھی کاپی اور پیسٹ کر سکتے ہیں ۔ ۔ اگر آپ کو شوق ہے کہ زیادہ لوگ آپ کو پڑھیں تو اپنا بلاگ بنائیں ۔