Pages

میرے چاروں طرف افق ہے جو ایک پردہء سیمیں کی طرح فضائے بسیط میں پھیلا ہوا ہے،واقعات مستقبل کے افق سے نمودار ہو کر ماضی کے افق میں چلے جاتے ہیں،لیکن گم نہیں ہوتے،موقع محل،اسے واپس تحت الشعور سے شعور میں لے آتا ہے، شعور انسانی افق ہے،جس سے جھانک کر وہ مستقبل کےآئینہ ادراک میں دیکھتا ہے ۔
دوستو ! اُفق کے پار سب دیکھتے ہیں ۔ لیکن توجہ نہیں دیتے۔ آپ کی توجہ مبذول کروانے کے لئے "اُفق کے پار" یا میرے دیگر بلاگ کے،جملہ حقوق محفوظ نہیں ۔ پوسٹ ہونے کے بعد یہ آپ کے ہوئے ، آپ انہیں کہیں بھی کاپی پیسٹ کر سکتے ہیں ، کسی اجازت کی ضرورت نہیں !( مہاجرزادہ)

ہفتہ، 10 نومبر، 2018

شگفتگو کی تیسری محفل

زعفرانی مناثرہ کی تیسری ماہانہ نشست جاری
شرکائے زعفرانی مناثرہ:: 
ڈاکٹر ذوالفقار علی، ڈاکٹر ارشد محمود، محمد عارف، ڈاکٹر فاخرہ نورین (میزبان)، ظفر عمران، میجر عاطف مرزا، نعیم الدین، ارشد ملک، ڈاکٹر عزیز فیصل(نقیب مناثرہ) اور جناب آصف اکبر(آن لائن شرکت)

...
رپورٹ از ڈاکٹر ارشد محمود

تیسری محفل متاثرہ منعقدہ زیر انتظام ڈاکٹر فاخرہ نورین مورخہ 10 نومبر 2018 کا مختصر احوال

سب دوستوں نے عمدہ شراکت کی. غائبین کی بد خوئیوں سے شروع ہونے والے پروگرام میں ڈاکٹر عزیزفیصل کے "گھر کے پتے" سے محفل کا باقائدہ آغاز ہوا -

جس کو "بڑی بہن" کے نمکین تعارف سے نعیم الدین صاحب نے آگے بڑھایا.

 ارشد ملک صاحب نے "سادھو نامہ" پیش کیا. 


کوئٹہ سے سینئر ناثر جناب آصف اکبر صاحب نے الطاف بھائی کی طرز پر اپنا (شوہر) کا ٹیلی خاکہ (ٹیلی فونک خطاب) بہ زبان بیگم سنا کر بھرپور ورچول داد وصول کی. 

عاطف مرزا صاحب نے "بسکٹوں" کی مختلف نسلوں کے فضائل بیان کئے. 

واہ سے تشریف لائے محمد عارف نے "صْیاء ترک صاحب کا مزاح سے بھرپور خاکہ" پیش کیا, 

ڈاکٹر فاخرہ نورین کے "چائے کی پیالی" میں اٹھنے والے شہر اقتدار کے ادبی طوفانوں کو تشت ازبام کیا. 

مجھ سے بھی رحمان حفیظ صاحب پر چند سطریں سرزد ہوئیں. 

آخر میں ڈاکٹر ذوالفقار صاحب نے لمبا سا "باجا" بجا کے باقائدہ متاثرہ کے تتمہ کا اعلان کیا. 
 آج کی محفل کے واحد سامع ظفر عمران اپنی ان کہی بن سنائے بغل میں دابے واپس لوٹنے میں کامیاب رہے. 
محفل کا اختتام ڈاکٹر فاخرہ نورین کی طرف سے پر تکلف ہائی ٹی پر ہوا.

(مبصّر -  ارشد محمود )
٭٭٭٭٭٭واپس جائیں٭٭٭٭٭٭

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

خیال رہے کہ "اُفق کے پار" یا میرے دیگر بلاگ کے،جملہ حقوق محفوظ نہیں ۔ !

افق کے پار
دیکھنے والوں کو اگر میرا یہ مضمون پسند آئے تو دوستوں کو بھی بتائیے ۔ آپ اِسے کہیں بھی کاپی اور پیسٹ کر سکتے ہیں ۔ ۔ اگر آپ کو شوق ہے کہ زیادہ لوگ آپ کو پڑھیں تو اپنا بلاگ بنائیں ۔