Pages

میرے چاروں طرف افق ہے جو ایک پردہء سیمیں کی طرح فضائے بسیط میں پھیلا ہوا ہے،واقعات مستقبل کے افق سے نمودار ہو کر ماضی کے افق میں چلے جاتے ہیں،لیکن گم نہیں ہوتے،موقع محل،اسے واپس تحت الشعور سے شعور میں لے آتا ہے، شعور انسانی افق ہے،جس سے جھانک کر وہ مستقبل کےآئینہ ادراک میں دیکھتا ہے ۔
دوستو ! اُفق کے پار سب دیکھتے ہیں ۔ لیکن توجہ نہیں دیتے۔ آپ کی توجہ مبذول کروانے کے لئے "اُفق کے پار" یا میرے دیگر بلاگ کے،جملہ حقوق محفوظ نہیں ۔ پوسٹ ہونے کے بعد یہ آپ کے ہوئے ، آپ انہیں کہیں بھی کاپی پیسٹ کر سکتے ہیں ، کسی اجازت کی ضرورت نہیں !( مہاجرزادہ)

جمعہ، 2 نومبر، 2018

شگفتگو - smell- بمقابلہ بُو

 لوگوں کی رائے میں عورتیں بے وقوف ہوتی ہیں کیوں کہ وہ یہ ظاہرکرتی ہیں کہ وہ مردوں کے برابر ہیں ۔ 
جبکہ بوڑھے کی  رائے میں وہ مردوں سے کہیں زیادہ عقلمند ہوتی ہیں   ۔  
دو ہفتے قبل بوڑھے  نے اپنی دھندلاتی میز پر سپرے پینٹ کیا۔
بڑھیا  گھر سے باہر گئی ہوئی تھی واپس آئی ، دروازے میں داخل ہوتے ہی چلائی ،
" گھر کو کیا بدبودار بنا رکھا ہے " بوڑھا کچھ نہ بولا ،
پیڈسٹل فین سٹور سے اٹھا کر لایا ۔
 دروازے میں رکھ کر گھر کی "بدبو" نکالنے لگا ۔ 
آج بوڑھا جب قیلولہ کر کے اٹھا اور اپنی خوابگاہ سے  باہر نکلا ، تو ایسا لگا  کہ مچھلی مارکیٹ میں داخل ہو گیا ہے  ۔
 لاونج خالی تھا۔  چم چم  کے کمرے سے کھلکھلانے کی آوازیں آرہی تھیں  ۔پورا ملک  میں    کریک   ڈاؤن کے اعلان کی وجہ سے   سکولوں میں ہنگامی چھٹیاں ہو گئی ہیں ۔ 
لہذا  وہ آج کل ویکا ینڈ گذارنے ، نانو کے پاس آئی ہوئی ہے ۔
کمرے کا دروازہ کھولا۔
چم چم اور نانو  کسی بات پر ہنس رہے تھے ،
" گھر میں یہ بدبو کیسی ہے ؟ " بوڑھے نے پوچھا
 " بدبو ؟؟ " بیگم حیرت  سے بولی 
" اوہ !! اچھا ، ارے وہ تو انڈے کی  smell  ہے ۔
 سر میں لگانے کا تیل بنایا ہے۔" بڑھیا نے معلومات دیں۔
" آوا دروازہ بند کر دیں"  چم چم بولی۔

 بوڑھا  دروازہ   بند کرکے  چُپ چاپ واپس مڑا ،  
سٹور سے ، پیڈسٹل فین  نکالا ،  
دروازے میں رکھ کر گھر سے انڈے کیsmell    نکالنے لگا ۔ 
٭٭٭٭٭واپس جائیں  ٭٭٭٭٭٭

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

خیال رہے کہ "اُفق کے پار" یا میرے دیگر بلاگ کے،جملہ حقوق محفوظ نہیں ۔ !

افق کے پار
دیکھنے والوں کو اگر میرا یہ مضمون پسند آئے تو دوستوں کو بھی بتائیے ۔ آپ اِسے کہیں بھی کاپی اور پیسٹ کر سکتے ہیں ۔ ۔ اگر آپ کو شوق ہے کہ زیادہ لوگ آپ کو پڑھیں تو اپنا بلاگ بنائیں ۔