دریائے نیل کے علاقے ( جنوبی سوڈان ، ایتھوپیا ، سوڈان اور مصر) میں اُگنے والا خودرو پودا- جس کی تجارت مصر کی بندرگا ہ سکندریہ سے ہونے کی وجہ سے اِس کا نام ، صحرائے سینا کے نام پر سینا اسکندریہ (Senna alexandrina)
پڑ گیا - یہ ایک خوبصورت پودا ہے جِس کے پیلے پھول ، آنکھوں کو بھلے
دکھائی دیتے ہیں ۔ باغوں میں لگانے کے لئے اِس کو باقی بر اعظموں میں بھی
لے جایا گیا ۔ مصری میں اِسے عشرق ، عشرگ اور بر صغیر میں اِسے
، سنا مکی ۔ سونا مکی ۔ سونا پاتا ۔تخم سنبھالو۔ کے نام سے پہچانا جاتا ہے ۔پاکستان میں اِسے سنا مکّی (مکّہ میں اُگنے والی سنا) کے نام سے پہچانا جاتا ہے ۔
اِس سے انگریزی دوا (Senna glycoside) بنتی ہے جو آپریشن سے پہلے بڑی آنت سے فضلہ کی صفائی میں مدد دیتی ہے
سیناء
کا پودا ڈھائی فٹ سے چار فٹ تک اونچا ہوتاہے۔اس کے تخم ایک انچ لمبے
چمکدار اور زردی مائل سبز ہوتے ہیں ۔ اس کے پھول پیلے ہوتے ہیں ۔اس کی
پھلی چپٹی سی ہوتی ہے۔جس کے اندر چپٹا سالمبوترا اور کسی قدر خمیدہ چھوٹا
ساتخم ہوتاہے۔اس کے پتے دواء کے طورپر استعمال کئے جاتے ہیں ۔
سینا
یا سنا ، کی دو اقسام ہیں۔
٭- چھوٹے پتوں والی سینا (Cassia angustifolia)- جو مصر میں دریائے نیل
کے علاقوں میں پائی جاتی ہے
-
٭- بڑے پتوں والی سینا-(Cassia acutifolia)جو پوری دنیا میں پائی جاتی ہے ۔
یہ پودا صدیوں انسانی جسم کی مختلف بیماریوں جو خصوصاً قبض سے پیدا
ہوتی ہیں ، اُن کے لئے مصری ، یونانی اور ہندی طب میں استعمال کیا
جاتا رہا ہے -
٭- معدے اور آنتوں میں موجود بیکٹیریا ، فنگس ، وائرس ، کیڑے کا خاتمہ
ہوتا ہے اور اینٹی آکسیڈنٹ ہے ۔ لہذا:
کینسر ، ذیابیطس ، گردوں کی بیماری ، جگر کی بیماریوں اور ملیریا میں مفید
ہے ۔
مغربی ممالک میں اِس کی عموماً چائے(Senna Tea) بنا کر پی جاتی ہیں ، جو
وزن کو کم کرنے میں مدد دیتی ہے ۔ اِس پودے کے پتوں میں پائے جانے والے
اجزاء انسانی جسم سے تمام فاصد مادّے فضلے کے راستے نکال دیتے ہیں ۔
٭-قبض کی صورت میں اِسے بطور دوائی مسلسل 7 دنوں سے زیادہ استعمال نہیں
کرنا چاھئیے ۔
٭- چائے بنانے کے لئے دو گلاس پانی میں ایک کھانے کا چمچ ڈال کر صرف 10
منٹ ابالیں -
٭- قبض کی دوائی کے لئے اِسے 20 منٹ ابالیں - یہ کیسٹر آئل( ارنڈی کا تیل) سے زیادہ مفید ہے ۔
٭- اِس کے تنکے او ر ڈنٹھل کونکال کر صرف پتوں کو ابالا جائے ، کیوں کہ
اِن میں قبض کشا ء تاثیر ، املتاس(Cassia fistula) کی طرح ۔بہت زیادہ ہوتی
ہے - متلی ، بے چینی اور گھبراہٹ پیدا کر دیتی ہے ۔
نوٹ:
ھربل دوائیں ، انسانی صحت کے لئے نہایت مفید ہیں اور اِن کے سائیڈ ایفیکٹ
نہیں ہوتے ۔ اللہ نے تمام نباتات ، انسان کی زمین پر بطور غیر ارضی
مخلوق (Alien) پہنچنے سے پہلے اُگا دی تھیں ۔
زمین پر موجود حیوانی مخلوق بھی اپنی صحت کا علاج انہیں نباتات سے کرتی ہیں
۔
حیوانی
اور انسانی حسِ شامعہ(Sense of smell) دونوں ایک ہی قوت رکھتی ہیں ، لیکن
انسانی حسِ شامعہ مصنوعی ماحول میں قدرتی حسِ شامعہ سے مختلف ہوجاتی ہے ۔
سونگھ کر کسی بھی چیز کو کھانا ، حیوانی فطرت ہے ۔
کہا جاتا ہے ، کہ کسی انسانی یا گوشت خورحیوانی جسم میں جب کوئی مرض
نمودار ہوتا ہے تو اُس کے جسم کی بو تبدیل ہوجاتی ہے ۔ جانور کو بھی احساس
ہو جاتا ہے کہ اُسے کوئی پریشانی لاحق ہوچکی ہے ۔ لہذا وہ جانور اپنے جسم
سے نکلنے والی بو سے متماثل بو، وہ نباتات میں سونگھتا ہے اور پھر وہ
پودا کھاتا ہے، یہاں تک کہ جسم کی وہ بو بیمار ختم ہو جاتی ہے ۔
٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭
اِس سال 2020 میں پھیلنے والے وبائی مرض کرونا کے سلسلے میں یہ بھی کہا جارہا ہے کہ ، اِس کا قہوہ بنا کر پیئں تو کرونا مریض کا بخار اتر جاتا ہے اور مرض بھی ٹھیک ہو جاتا ہے ۔
تجربہ کرنے میں نقصان کیا ہے - خوراک کا استعمال تیسرے دن بتا دے گا ۔ورنہ پیٹ تو صاف ہو گا نا ۔
٭- کرونا مرض کے بارے میں ابھی تحقیق ہو رہی ہے لیکن جو بنیادی دیسی علاج جوتجویز کئے جارہے ہیں وہ امیون سسٹم ( خودکار حفاظتی نظام) کو طاقتور بنانے کے لئے ہے ۔ کرونا وائرس ، مریض کی سانس کی نالیوں اور پھپھڑوں کو 14سے 15 دنوں میں زخمی کرتا ہے ۔ اب سننے میں آیا ہے کہ یہ خون میں کلاٹنگ پیدا کرتا ہے اور مریض 24 گھنٹوں میں فوت ہو جاتا ہے ۔
٭٭٭صحت پر مضامین پڑھنے کے لئے کلک کریں ٭واپس٭٭٭٭