Pages

میرے چاروں طرف افق ہے جو ایک پردہء سیمیں کی طرح فضائے بسیط میں پھیلا ہوا ہے،واقعات مستقبل کے افق سے نمودار ہو کر ماضی کے افق میں چلے جاتے ہیں،لیکن گم نہیں ہوتے،موقع محل،اسے واپس تحت الشعور سے شعور میں لے آتا ہے، شعور انسانی افق ہے،جس سے جھانک کر وہ مستقبل کےآئینہ ادراک میں دیکھتا ہے ۔
دوستو ! اُفق کے پار سب دیکھتے ہیں ۔ لیکن توجہ نہیں دیتے۔ آپ کی توجہ مبذول کروانے کے لئے "اُفق کے پار" یا میرے دیگر بلاگ کے،جملہ حقوق محفوظ نہیں ۔ پوسٹ ہونے کے بعد یہ آپ کے ہوئے ، آپ انہیں کہیں بھی کاپی پیسٹ کر سکتے ہیں ، کسی اجازت کی ضرورت نہیں !( مہاجرزادہ)

منگل، 21 مئی، 2019

پاکستان کی ترقی میں بطور پاکستانی ساتھ دیں

پاکستان کی ترقی میں بطور پاکستانی ساتھ دیں 
   NTS اور FTS, ETEA ,KPPSC, FPSC, PPSC 
وغیرہ کےذریعے کسی بھی قسم کی سرکاری ملازمت کے لیے درخواست جمع  کرنے والے امیدواروں سے گزارش  ہے کہ آپ اپنے فارمز کو اِن ٹیسٹ لینے والے  اداروں تک 
ہمارے قومی ادارے پاکستان پوسٹ (ڈاکخانے) کے ذریعے بھیجیں۔ جو آپ کے علاقے میں موجود ہے ۔
 آپ کی تعداد لاکھوں میں ہے۔
 ڈاکخانے کےذریعے اپنے فارمز جمع کروانے کے دو فائدے ہیں -
٭-  پوسٹ آفس سے  اپنے فارمرز وغیرہ  UMS سے بھجوانا ۔ TCS , OCS یا  Leopard کی نسبت بہت سستا ہے ۔
٭ـ آپ کا پیسہ ، کسی سیٹھ کی جیب میں جانے کے بجائے ، ملکی خزانے کو سہارا دے گا ۔


یاد رہے ،   پاکستان پوسٹ ہمارا قومی ادارہ ہے۔ جبکہ
دوسرے کورئیر سروسز جیسے  Ocs , Tcs, Leopard وغیرہ سب  غیرملکی پرائیویٹ ادارے ہیں ۔
آپ کے پیسوں سے حاصل ہونے والا  منافع ملک سے باہر چلا جاتا ہے ۔جس سے
  غیر ملکی کمپنیوں کے مالکوں کو ذاتی طور پر فائدہ   پہنچتا ہے ۔
 پاکستان پوسٹ سے سروسز لینے پر آپ کا پیسہ اور اُس سے ملنے والا منافع ملک میں رہ کر ملک کی ترقی کا باعث بنتا ہے ۔
نہ صرف اندرونِ ملک بلکہ بیرونِ ملک  اپنے پارسل بھجوانے کے لئے ، پوسٹ آفس کی خدمات سے فائدہ اٹھائیں ۔ 


 بطور محبِ وطن پاکستانی اب آپ کو سوچنا ہے کہ آپ کا پیسہ ملک میں استعمال ہو  یا بیرونِ ملک چلا جائے ؟
یہ پیغام دوسرے محبِ وطن پاکستانیوں تک پہنچائیں ۔  شکریہ

٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

خیال رہے کہ "اُفق کے پار" یا میرے دیگر بلاگ کے،جملہ حقوق محفوظ نہیں ۔ !

افق کے پار
دیکھنے والوں کو اگر میرا یہ مضمون پسند آئے تو دوستوں کو بھی بتائیے ۔ آپ اِسے کہیں بھی کاپی اور پیسٹ کر سکتے ہیں ۔ ۔ اگر آپ کو شوق ہے کہ زیادہ لوگ آپ کو پڑھیں تو اپنا بلاگ بنائیں ۔