آج ایک اور بیٹی میکے آگئی
!
کیونکہ وہ جس گھر میں وہ چاہتوں سے بیاہ کر گئی ، وہاں اُن کو اس کی عادتیں پسند نہیں آئیں ۔
اُ س کو کھانا بنانا نہیں آتا ، اس کا دل ہر وقت میکے میں لگا رہتا ، مہارانی ، روزانہ صبح دیر سے اٹھتی تھی ۔
یہ شکایات ایک بیس سال کی لڑکی پر ایک پچپن سال کی ساس لگا رہی ہے!
کہ کیسی پھوہڑ کوبہو بنا کر لائی !
یہ الزام ایک ساٹھ سال کا سسر لگا رہا ہے ، یہ الزام ایک تیس سال کا شوہر لگا رہا ہے ۔
بیس سال کی لڑکی کو اپنی عمر اپنے تجربے کے مینار پر کھڑے ہوکر پرکھتے ہیں ۔
ہمارے گھر ایسا نہیں ہوتا ، ویسا نہیں ہوتا ۔
بیس سال کی لڑکی جو اپنے باپ کے لاڈ میں پلی ہو ، جو اپنے بھائیوں کے ہاتھ کا چھالا ہو ، ماں کا آنچل چھوڑے کچھ سال ہی ہوئے ہوں ، یہاں تک کہ پڑوس والے چاچا تک ٹوٹ کر چاہتے ہوں۔
وہ ایک گھر سے دوسرے گھر میں آئی ہے جو اُس کے لئے مکمل اجنبی ہے ۔ نہ ماں کی گود ہے اور نہ باپ کا شفقت بھرا ہاتھ ، نہ بہنوں کی ہمدردی ، سب یہ سمجھ رہے ہیں کہ اُن کے بھائی کے ساتھ ڈولہ میں بیٹھ کر آنے والی اپنا دولہن کا جوڑا اتارے گی اور کمر پر دوپٹہ لگ کر اُن کے صاف ستھرے گھر کی دوبارہ صفائی شروع کر دے گی ۔
ابھی تو اُس کا مکمل تعارف ہی نہیں ہوا ، سب اُسے بیٹے کی بیوی سمجھ رہے ہیں ، بہو کی جگہ تو اُسے ملی ہی نہیں ۔نندوں نے بھابی کا مان ہی نہیں دیا ۔
بس یہی سمجھا کہ ایک ایک مکمل تربیت یافتہ روبوٹ اُن کے گھر کا حصہ بن گئی ہے ۔
جو ایک کمپنی پروڈکٹ ہے ،
مکمل وارنٹی و گارنٹی کے ساتھ !
ایک مکمل پیکیج !
جس میں تمام صفت موجود ہو اور ایسے موجود ہو جس کو بٹن دباؤ اور سو فیصد درست فنکشن ہو!
30دن میں میعار پر پورا نہیں اتری ، مینوفیکچرر کو سیکیورٹی ضبط کرنے کے بعد ،ا ستعمال شدہ پروڈکٹ واپس کردی۔

٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں