Pages

میرے چاروں طرف افق ہے جو ایک پردہء سیمیں کی طرح فضائے بسیط میں پھیلا ہوا ہے،واقعات مستقبل کے افق سے نمودار ہو کر ماضی کے افق میں چلے جاتے ہیں،لیکن گم نہیں ہوتے،موقع محل،اسے واپس تحت الشعور سے شعور میں لے آتا ہے، شعور انسانی افق ہے،جس سے جھانک کر وہ مستقبل کےآئینہ ادراک میں دیکھتا ہے ۔
دوستو ! اُفق کے پار سب دیکھتے ہیں ۔ لیکن توجہ نہیں دیتے۔ آپ کی توجہ مبذول کروانے کے لئے "اُفق کے پار" یا میرے دیگر بلاگ کے،جملہ حقوق محفوظ نہیں ۔ پوسٹ ہونے کے بعد یہ آپ کے ہوئے ، آپ انہیں کہیں بھی کاپی پیسٹ کر سکتے ہیں ، کسی اجازت کی ضرورت نہیں !( مہاجرزادہ)

جمعرات، 29 ستمبر، 2016

انگلستانی, بھیڑیوں کے کارنامے.

Monday, March 16, 2015

IRISH: THE FORGOTTEN WHITE SLAVES

They came as slaves: human cargo transported on British ships bound for the Americas. They were shipped by the hundreds of thousands and included men, women, and even the youngest of children.
Whenever they rebelled or even disobeyed an order, they were punished in the harshest ways. Slave owners would hang their human property by their hands and set their hands or feet on fire as one form of punishment. Some were burned alive and had their heads placed on pikes in the marketplace as a warning to other captives.
We don’t really need to go through all of the gory details, do we? We know all too well the atrocities of the African slave trade.
But are we talking about African slavery? King James VI and Charles I also led a continued effort to enslave the Irish. Britain’s Oliver Cromwell furthered this practice of dehumanizing one’s next door neighbor.
The Irish slave trade began when James VI sold 30,000 Irish prisoners as slaves to the New World. His Proclamation of 1625 required Irish political prisoners be sent overseas and sold to English settlers in the West Indies.
By the mid 1600s, the Irish were the main slaves sold to Antigua and Montserrat. At that time, 70% of the total population of Montserrat were Irish slaves.
Ireland quickly became the biggest source of human livestock for English merchants. The majority of the early slaves to the New World were actually white.
From 1641 to 1652, over 500,000 Irish were killed by the English and another 300,000 were sold as slaves. Ireland’s population fell from about 1,500,000 to 600,000 in one single decade.
Families were ripped apart as the British did not allow Irish dads to take their wives and children with them across the Atlantic. This led to a helpless population of homeless women and children. Britain’s solution was to auction them off as well.
During the 1650s, over 100,000 Irish children between the ages of 10 and 14 were taken from their parents and sold as slaves in the West Indies, Virginia and New England. In this decade, 52,000 Irish (mostly women and children) were sold to Barbados and Virginia.
Another 30,000 Irish men and women were also transported and sold to the highest bidder. In 1656, Cromwell ordered that 2000 Irish children be taken to Jamaica and sold as slaves to English settlers.
Many people today will avoid calling the Irish slaves what they truly were: Slaves. They’ll come up with terms like “Indentured Servants” to describe what occurred to the Irish. However, in most cases from the 17th and 18th centuries, Irish slaves were nothing more than human cattle.
As an example, the African slave trade was just beginning during this same period. It is well recorded that African slaves, not tainted with the stain of the hated Catholic theology and more expensive to purchase, were often treated far better than their Irish counterparts.
African slaves were very expensive during the late 1600s (£50 Sterling). Irish slaves came cheap (no more than £5 Sterling). If a planter whipped, branded or beat an Irish slave to death, it was never a crime. A death was a monetary setback, but far cheaper than killing a more expensive African.
The English masters quickly began breeding the Irish women for both their own personal pleasure and for greater profit. Children of slaves were themselves slaves, which increased the size of the master’s free workforce.
Even if an Irish woman somehow obtained her freedom, her kids would remain slaves of her master. Thus, Irish mothers, even with this new found emancipation, would seldom abandon their children and would remain in servitude.
In time, the English thought of a better way to use these women to increase their market share: The settlers began to breed Irish women and girls (many as young as 12) with African men to produce slaves with a distinct complexion. These new “mulatto” slaves brought a higher price than Irish livestock and, likewise, enabled the settlers to save money rather than purchase new African slaves.
This practice of interbreeding Irish females with African men went on for several decades and was so widespread that, in 1681, legislation was passed “forbidding the practice of mating Irish slave women to African slave men for the purpose of producing slaves for sale.” In short, it was stopped only because it interfered with the profits of a large slave transport company.
England continued to ship tens of thousands of Irish slaves for more than a century. Records state that, after the 1798 Irish Rebellion, thousands of Irish slaves were sold to both America and Australia. There were horrible abuses of both African and Irish captives. One British ship even dumped 1,302 slaves into the Atlantic Ocean so that the crew would have plenty of food to eat.
There is little question the Irish experienced the horrors of slavery as much (if not more, in the 17th Century) as the Africans did. There is also little question that those brown, tanned faces you witness in your travels to the West Indies are very likely a combination of African and Irish ancestry.
In 1839, Britain finally decided on it’s own to end its participation in Satan’s highway to hell and stopped transporting slaves. While their decision did not stop pirates from doing what they desired, the new law slowly concluded this chapter of Irish misery.
But, if anyone, black or white, believes that slavery was only an African experience, then they’ve got it completely wrong. Irish slavery is a subject worth remembering, not erasing from our memories.
But, why is it so seldom discussed? Do the memories of hundreds of thousands of Irish victims not merit more than a mention from an unknown writer?
Or is their story to be the one that their English masters intended: To completely disappear as if it never happened.

None of the Irish victims ever made it back to their homeland to describe their ordeal. These are the lost slaves; the ones that time and biased history books conveniently forgot.


Interesting historical note: the last person killed at the Salem Witch Trials was Ann Glover. She and her husband had been shipped to Barbados as a slave in the 1650's. Her husband was killed there for refusing to renounce catholicism.


In the 1680's she was working as a housekeeper in Salem. After some of the children she was caring for got sick she was accused of being a witch.

At the trial they demanded she say the Lord's Prayer. She did so, but in Gaelic, because she didn't know English. She was then hung.  


To learn more you can go to the following sources:

Political Education Committee (PEC)
                  American Ireland Education Foundation
                    54 South Liberty Drive, Suite 401
                         Stony Point  NY  10980
               
- - - - - - - - - - - - - - - - - - - - - - - - - - - - -
                              Bibliography
Aubrey Gwynn, S.J., Documents relating to Irish in the West
Indies -- Analecta Hibernica
     Page:     153
     Note:     1
Edward O'Meagher Condon, The Irish Race in America, New York,
A.E. and R.E. Ford, 1887
     Page:     15        41        38,9
     Note:     3         21        37
Arthur Percoval Newton, The European Nations in the West Indies
1493-1688, London, J. Dickens & Co, Reprint 1967
     Page:     163
     Note:     4
Richard S. Dunn, Sugar and Slaves, Chapel Hill, NC, U of NC
Press, 1972
     Page:     56, 122, 130   ?    133  160 
     Note:     5              13    24    25
     Page:     327  ?    131  141
     Note:     29   30   32   34
Maurice Lenihan, History of Limerick, Cork, Mercier, ?
     Page:     668,9    669
     Note:     6        26
John P. Prendergast, The Cromwellian Settlement of Ireland,
Dublin, ?, 1865
     Note:     9    17
Sir William Petty, Political Anatomy of Ireland, London, ?, 1719 
     Page:     19
     Note:     7
John Thurloe, Letter of Henry Cromwell, 4th Thurloe's State
Papers, London, 1742
      Note:     8
Thomas Addis Emmet, Ireland Under English Rule, NY & London,
Putnam, 1903
     Page:     101, vol I 101, vol I    211,2
     Note:     12           19           28
Joseph J. Williams, Whence the "Black Irish" of Jamaica, NY,
Dial, MCMXXXII
     Page:     17        17
     Note:     10        11
Anthony Broudine, Propuguaculum, Pragae Anno, 1669
     Note:     18
Dr. John Lingard, History of England, Edinburgh, ? ,1902
     Page:     336, vol X
     Note:     20
Abbot E. Smith, Colonists in Bondage, 1607-1776, Glouster, Mass,
Smith, 1965
     Page:     164  165  334  209  336
     Note:     2    16   23   27   36
C. S. S. Higham, The Development of the Leeward Islands Under the
Restoration, 1660-1688, London,
     Cambridge, 1921
     Page:     4         47
     Note:     14        22
Richard Ligon, A True and Exact History of Barbadoes, London,
Cass, 1657, reprinted 1976
     Page:     44
     Note:     31
Eric Williams, From Columbus to Castro, 1492-1969, New York,
Harper and Roe, 1971
     Page:     101
     Note:     15
Wesley Frank Craven, The Colonies in Transition, 1660-1713, New
York, Harper and Roe, 1968
     Page:     55        58
     Note:     33        35

Madam 'Send this Bastard to the University

A female class teacher was having a problem with a boy in her class in 3rd grade. The boy said "Madam, I should be in 4th grade, I'm smarter than my sister and she's in 4th grade".

The Madam had heard enough and took the boy to the principal.

The principal decided to test the boy with some questions from 4th grade

Principal: What is 3+3=
Boy: 6

Principal: 6+6=?
Boy: 12

The boy got all questions right. The principal then told the Madam to send the boy to 4th grade immediately.

Madam decided to ask him questions and the principal agreed.

Madam: What does a cow have 4 of, that I've only 2?

Boy: Legs

Madam: What is in your pants that I don't have?

Boy: Pockets

Madam: What starts wit a C and ends with T, is hairy, oval, delicious and contains thin whitish liquid?

Boy: Coconut

Madam: What goes in hard and then comes out soft and sticky?

(The principal's eyes open really wide, but before he could stop the answer, the boy was taking charge)

Boy: Bubble gum

Madam: You stick your poles inside me. You tie me down to get me up, I get wet before you do. What am I?

Boy: Tent

(The principal was looking restless)

Madam: A finger goes in me. You fiddle with me when you are bored. The best man always has me first? What am I?

Boy: Wedding ring

Madam: I come in many sizes. When I'm not well, I drip. When you blow me, you feel good. What am I?

Boy: Nose

Madam: I've a stiff shaft. My tip penetrates, I come with a quiver. What am I?

Boy: Arrow

Madam: What starts with 'F' and ends with a 'K' and if you don't get it, you've to  use your hand?

Boy: Fork

Madam: What is it that all men have, it's longer in some men than others, the Pope doesn't use his and a man gives it to his wife after marriage?

Boy: Surname

Madam: What part of the man has no bone but has muscles with a lot of veins like pumpkin and is responsible for making love?

Boy: Heart

The principal breathed a sigh of relief and said to the  Madam 'Send this Bastard to the University...even I got all answers wrong!




اُٹھ اوئے جانور !

پروفیسر صاحب انتہائی اہم موضوع پر لیکچر دے رہے تھے، جیسے ہی آپ نے تختہ سیاہ پر کچھ لکھنے کیلئے رخ پلٹا کسی طالب علم نے سیٹی ماری۔
پروفیسر صاحب نے مڑ کر پوچھا ،
"کس نے سیٹی ماری ہے"
  کسی بھی جواب نہیں دیا۔

پروفیسر صاحب
نے قلم بند کر کے جیب میں رکھا اور رجسٹر اٹھا کر چلتے ہوئے کہا؛
"میرا لیکچر اپنے اختتام کو پہنچا اور بس آج کیلئے اتنا ہی کافی ہے"۔
پھر انہوں نے تھوڑا سا توقف کیا، رجسٹر واپس رکھتے ہوئے کہا،
"چلو میں آپ کو ایک قصہ سناتا ہوں تاکہ پیریڈ کا وقت بھی پورا ہوجائے"۔
تمام کلاس

پروفیسر صاحب کی طرف متوجہ ہو گئی ۔ پروفیسر صاحب بولے،
"رات میں نے سونے کی بڑی کوشش کی مگر نیند کوسوں دور تھی۔ سوچا جا کر کار میں پٹرول ڈلوا آتا ہوں تاکہ اس وقت پیدا ہوئی کچھ یکسانیت ختم ہو، سونے کا موڈ بنے اور میں صبح سویرے پیٹرول ڈلوانے کی اس زحمت سے بھی بچ جاؤں۔
پھر میں نے پیٹرول ڈلوا کر اُسی علاقے میں ہی وقت گزاری کیلئے ادھر اُدھر ڈرائیو شروع کردی۔
کافی مٹرگشت کے بعد گھر واپسی کیلئے کار موڑی تو میری نظر سڑک کے کنارے کھڑی ایک لڑکی پر پڑی،
نوجوان اور خوبصورت تو تھی مگر ساتھ میں بنی سنوری ہوئی بھی، لگ رہا تھا کسی پارٹی سے واپس آ رہی ہے۔
میں نے کار پاس جا کر روکی اور پوچھا، کیا میں آپ کو آپ کے گھر چھوڑ دوں؟
کہنے لگی۔"
اگر آپ ایسا کر دیں تو بہت مہربانی ہوگی، مجھے رات کے اس پہر سواری نہیں مل پا رہی"-
"لڑکی اگلی سیٹ پر میرے ساتھ ہی بیٹھ گئی، گفتگو انتہائی مہذب اور سلجھی ہوئی کرتی تھی، ہر موضوع پر مکمل عبور اور ملکہ حاصل تھا، گویا علم اور ثقافت کا شاندار امتزاج تھی۔
میں جب اس کے بتائے ہوئے پتے ہر اُس کے گھر پہنچا تو اُس نے اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ اُس نے مجھ جیسا باشعور اور نفیس انسان نہیں دیکھا، اور اُس کے دل میں میرے لئے پیار پیدا ہو گیا ہے۔
میں نے بھی اُسے صاف صاف بتاتے ہوئے کہا، سچ تو یہ ہے کہ آپ بھی ایک شاہکار خاتون ہیں، مجھے بھی آپ سے انتہائی پیار ہو گیا ہے۔
لڑکی نے میرا ٹیلیفون نمبر مانگا جو میں نے اُسے  دیدیا اور میں نے اُسے بتایا کہ میں یونیورسٹی میں پروفیسر ہوں، پی ایچ ڈی ڈاکٹراور معاشرے کا مفید فرد ہوں۔  یونیورسٹی کا سُن کر اُس نے خوش ہوتے ہوئے کہا؛ میری آپ سے ایک گزارش ہے۔
میں نے کہا؛ گزارش نہیں، حکم کرو۔
کہنے لگی؛ میرا ایک بھائی آپ کی یونیوسٹی میں پڑھتا ہے، آپ سے گزارش ہے کہ اُس کا خیال رکھا کیجیئے۔
میں نے کہا؛ یہ تو کوئی بڑی بات نہیں ہے، آپ اس کا نام بتا دیں۔
کہنے لگی؛ میں اُس کا نام نہیں بتاتی لیکن آپ کو ایک نشانی بتاتی ہوں، آپ اُسے فوراً ہی پہچان جائیں گے۔
میں نے کہا؛ کیا ہے وہ خاص نشانی، جس سے میں اُسے پہچان لوں گا۔
کہنے لگی؛ وہ سیٹیاں مارنا بہت پسند کرتا ہے۔













،
،

،
،
،
،
،
،
۔
۔
۔
۔

پروفیسر صاحب کا اتنا کہنا تھا کہ کلاس کے ہر طالب علم کی نظر غیر ارادی طور پر اُس لڑکے کی طرف اُٹھ گئی جس نے سیٹی ماری تھی۔
پروفیسر صاحب نے اُس لڑکے کو مخاطب ہوتے ہوئے کہا، 
" اُٹھ اوئے جانور، تو کیا سمجھتا ہے میں نے یہ پی ایچ ڈی کی ڈگری گھاس چرا کر لی ہے؟ 


تحر یر نامعلوم

بدھ، 28 ستمبر، 2016

تبلیغی یاوہ گو !

ہمارے لکھاریوں کو تبلیغی فرضی کہانیاں لکھنے کا بہت شوق ہے ٓ وہ سمجھتے ہیں کہ شائد اسلام کی کوئی خدمت کر رہئ ہیں یا خود کو " جلال الدین رومی (تاریخی یاوہ گو) کی اسوءِ بے کار پر چلانا چاھتے ہیں ۔
 کہانی پڑھیئے اور رنگین جملوں پر غور کیجئے ۔
::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::
پاکستان بننے سے قبل سندھ کے ایک قدیمی شہر میں ایک حکیم صاحب ہوا کرتے تھے، جن کا مطب ایک پرانی سی عمارت میں ہوتا تھا۔ حکیم صاحب روزانہ صبح مطب جانے سے قبل بیوی کو کہتے کہ جو کچھ آج کے دن کے لیے تم کو درکار ہے ایک چٹ پر لکھ کر دے دو۔ بیوی لکھ کر دے دیتی۔ آپ دکان پر آ کر سب سے پہلے وہ چٹ کھولتے۔ بیوی نے جو چیزیں لکھی ہوتیں۔ اُن کے سامنے اُن چیزوں کی قیمت درج کرتے، پھر اُن کا ٹوٹل کرتے۔
پھر اللہ سے دعا کرتے کہ یااللہ! میں صرف تیرے ہی حکم کی تعمیل میں تیری عبادت چھوڑ کر یہاں دنیا داری کے چکروں میں آ بیٹھا ہوں۔
جوں ہی تو میری آج کی مطلوبہ رقم کا بندوبست کر دے گا۔ میں اُسی وقت یہاں سے اُٹھ جاؤں گا اور پھر یہی ہوتا۔ کبھی صبح کے ساڑھے نو، کبھی دس بجے حکیم صاحب مریضوں سے فارغ ہو کر واپس اپنے گاؤں چلے جاتے۔
ایک دن حکیم صاحب نے دکان کھولی۔ رقم کا حساب لگانے کے لیے چِٹ کھولی تو وہ چِٹ کو دیکھتے کے دیکھتے ہی رہ گئے۔ ایک مرتبہ تو ان کا دماغ گھوم گیا۔ اُن کو اپنی آنکھوں کے سامنے تارے چمکتے ہوئے نظر آ رہے تھے لیکن جلد ہی انھوں نے اپنے اعصاب پر قابو پا لیا۔ آٹے دال وغیرہ کے بعد بیگم نے لکھا تھا، بیٹی کے جہیز کا سامان۔ کچھ دیر سوچتے رہے پھر باقی چیزوں کی قیمت لکھنے کے بعد جہیز کے سامنے لکھا ’’یہ اللہ کا کام ہے اللہ جانے۔‘‘
ایک دو مریض آئے ہوئے تھے۔ اُن کو حکیم صاحب دوائی دے رہے تھے۔ اسی دوران ایک بڑی سی کار اُن کے مطب کے سامنے آ کر رکی۔ حکیم صاحب نے کار یا صاحبِ کار کو کوئی خاص توجہ نہ دی کیونکہ کئی کاروں والے ان کے پاس آتے رہتے تھے۔
دونوں مریض دوائی لے کر چلے گئے۔ وہ سوٹڈبوٹڈ صاحب کار سے باہر نکلے اور سلام کرکے بنچ پر بیٹھ گئے۔ حکیم صاحب نے کہا کہ اگر آپ نے اپنے لیے دوائی لینی ہے تو ادھر سٹول پر آجائیں تاکہ میں آپ کی نبض دیکھ لوں اور اگر کسی مریض کی دوائی لے کر جانی ہے تو بیماری کی کیفیت بیان کریں۔
وہ صاحب کہنے لگے حکیم صاحب میرا خیال ہے آپ نے مجھے پہچانا نہیں۔ لیکن آپ مجھے پہچان بھی کیسے سکتے ہیں؟ کیونکہ میں 15، 16 سال بعد آپ کے مطب میں داخل ہوا ہوں۔ آپ کو گذشتہ ملاقات کا احوال سناتا ہوں پھر آپ کو ساری بات یاد آجائے گی۔ جب میں پہلی مرتبہ یہاں آیا تھا تو وہ میں خود نہیں آیا تھا۔ خدا مجھے آپ کے پاس لے آیا تھا کیونکہ خدا کو مجھ پر رحم آگیا تھا اور وہ میرا گھر آباد کرنا چاہتا تھا۔ ہوا اس طرح تھا کہ میں لاہور سے میرپور اپنی کار میں اپنے آبائی گھر جا رہا تھا۔ عین آپ کی دکان کے سامنے ہماری کار پنکچر ہو گئی۔
ڈرائیور کار کا پہیہ اتار کر پنکچر لگوانے چلا گیا۔ آپ نے دیکھا کہ میں گرمی میں کار کے پاس کھڑا ہوں۔ آپ میرے پاس آئے اور آپ نے مطب کی طرف اشارہ کیا اور کہا کہ ادھر آ کر کرسی پر بیٹھ جائیں۔ اندھا کیا چاہے دو آنکھیں۔ میں نے آپ کا شکریہ ادا کیا اور کرسی پر آ کر بیٹھ گیا۔
ڈرائیور نے کچھ زیادہ ہی دیر لگا دی تھی۔ ایک چھوٹی سی بچی بھی یہاں آپ کی میز کے پاس کھڑی تھی اور بار بار کہہ رہی تھی
’’چلیں ناں، مجھے بھوک لگی ہے۔ آپ اُسے کہہ رہے تھے بیٹی تھوڑا صبر کرو ابھی چلتے ہیں"
میں نے یہ سوچ کر کہ اتنی دیر سے آپ کے پاس بیٹھا ہوں۔ مجھے کوئی دوائی آپ سے خریدنی چاہیے تاکہ آپ میرے بیٹھنے کو زیادہ محسوس نہ کریں۔ میں نے کہا حکیم صاحب میں 5،4 سال سے انگلینڈ میں ہوتا ہوں۔ انگلینڈ جانے سے قبل میری شادی ہو گئی تھی لیکن ابھی تک اولاد کی نعمت سے محروم ہوں۔ یہاں بھی بہت علاج کیا اور وہاں انگلینڈ میں بھی لیکن ابھی قسمت میں مایوسی کے سوا اور کچھ نہیں دیکھا۔
آپ نے کہا میرے بھائی! توبہ استغفار پڑھو۔ خدارا اپنے خدا سے مایوس نہ ہو۔ یاد رکھو! اُس کے خزانے میں کسی شے کی کمی نہیں۔ اولاد، مال و اسباب اور غمی خوشی، زندگی موت ہر چیز اُسی کے ہاتھ میں ہے۔ کسی حکیم یا ڈاکٹر کے ہاتھ میں شفا نہیں ہوتی اور نہ ہی کسی دوا میں شفا ہوتی ہے۔ شفا اگر ہونی ہے تو اللہ کے حکم سے ہونی ہے۔ اولاد دینی ہے تو اُسی نے دینی ہے۔
مجھے یاد ہے آپ باتیں کرتے جا رہے اور ساتھ ساتھ پڑیاں بنا رہے تھے۔ تمام دوائیاں آپ نے 2 حصوں میں تقسیم کر کے 2 لفافوں میں ڈالیں۔ پھر مجھ سے پوچھا کہ آپ کا نام کیا ہے؟ میں نے بتایا کہ میرا نام محمد علی ہے۔ آپ نے ایک لفافہ پر محمدعلی اور دوسرے پر بیگم محمدعلی لکھا۔ پھر دونوں لفافے ایک بڑے لفافہ میں ڈال کر دوائی استعمال کرنے کا طریقہ بتایا۔ میں نے بے دلی سے دوائی لے لی کیونکہ میں تو صرف کچھ رقم آپ کو دینا چاہتا تھا۔ لیکن جب دوائی لینے کے بعد میں نے پوچھا کتنے پیسے؟ آپ نے کہا بس ٹھیک ہے۔ میں نے زیادہ زور ڈالا، تو آپ نے کہا کہ آج کا کھاتہ بند ہو گیا ہے۔
میں نے کہا مجھے آپ کی بات سمجھ نہیں آئی۔ 
اسی دوران وہاں ایک اور آدمی آچکا تھا۔ اُس نے مجھے بتایا کہ کھاتہ بند ہونے کا مطلب یہ ہے کہ آج کے گھریلو اخراجات کے لیے جتنی رقم حکیم صاحب نے اللہ سے مانگی تھی وہ اللہ نے دے دی ہے۔ مزید رقم وہ نہیں لے سکتے۔ میں کچھ حیران ہوا اور کچھ دل میں شرمندہ ہوا کہ میرے کتنے گھٹیا خیالات تھے اور یہ سادہ سا حکیم کتنا عظیم انسان ہے۔ میں نے جب گھر جا کربیوی کو دوائیاں دکھائیں اور ساری بات بتائی تو بے اختیار اُس کے منہ سے نکلا وہ انسان نہیں کوئی فرشتہ ہے اور اُس کی دی ہوئی ادویات ہمارے من کی مراد پوری کرنے کا باعث بنیں گی۔ حکیم صاحب آج میرے گھر میں تین پھول اپنی بہار دکھا رہے ہیں۔
ہم میاں بیوی ہر وقت آپ کے لیے دعائیں کرتے رہتے ہیں۔ جب بھی پاکستان چھٹی آیا۔ کار اِدھر روکی لیکن دکان کو بند پایا۔ میں کل دوپہر بھی آیا تھا۔ آپ کا مطب بند تھا۔ ایک آدمی پاس ہی کھڑا ہوا تھا۔ اُس نے کہا کہ اگر آپ کو حکیم صاحب سے ملنا ہے تو آپ صبح ۹ بجے لازماً پہنچ جائیں ورنہ اُن کے ملنے کی کوئی گارنٹی نہیں۔ اس لیے آج میں سویرے سویرے آپ کے پاس آگیا ہوں۔
محمدعلی نے کہا کہ جب 15 سال قبل میں نے یہاں آپ کے مطب میں آپ کی چھوٹی سی بیٹی دیکھی تھی تو میں نے بتایا تھا کہ اس کو دیکھ کر مجھے اپنی بھانجی یاد آرہی ہے۔
حکیم صاحب ہمارا سارا خاندان انگلینڈ سیٹل ہو چکا ہے۔ صرف ہماری ایک بیوہ بہن اپنی بیٹی کے ساتھ پاکستان میں رہتی ہے۔ ہماری بھانجی کی شادی اس ماہ کی 21 تاریخ کو ہونا تھی۔ اس بھانجی کی شادی کا سارا خرچ میں نے اپنے ذمہ لیا تھا۔ 10 دن قبل اسی کار میں اسے میں نے لاہور اپنے رشتہ داروں کے پاس بھیجا کہ شادی کے لیے اپنی مرضی کی جو چیز چاہے خرید لے۔ اسے لاہور جاتے ہی بخار ہوگیا لیکن اس نے کسی کو نہ بتایا۔ بخار کی گولیاں ڈسپرین وغیرہ کھاتی اور بازاروں میں پھرتی رہی۔ بازار میں پھرتے پھرتے اچانک بے ہوش ہو کر گری۔ وہاں سے اسے ہسپتال لے گئے۔ وہاں جا کر معلوم ہوا کہ اس کو 104 ڈگری بخار ہے اور یہ گردن توڑ بخار ہے۔ وہ بے ہوشی کے عالم ہی میں اس جہانِ فانی سے کوچ کر گئی۔
اُس کے فوت ہوتے ہی نجانے کیوں مجھے اور میری بیوی کو آپ کی بیٹی کا خیال آیا۔ ہم میاں بیوی نے اور ہماری تمام فیملی نے فیصلہ کیا ہے کہ ہم اپنی بھانجی کا تمام جہیز کا سامان آپ کے ہاں پہنچا دیں گے۔ شادی جلد ہو تو اس کا بندوبست خود کریں گے اور اگر ابھی کچھ دیر ہے تو تمام اخراجات کے لیے رقم آپ کو نقد پہنچا دیں گے۔ آپ نے ناں نہیں کرنی۔ آپ اپنا گھر دکھا دیں تاکہ سامان کا ٹرک وہاں پہنچایا جا سکے۔
حکیم صاحب حیران و پریشان یوں گویا ہوئے
’’محمدعلی صاحب آپ جو کچھ کہہ رہے ہیں مجھے سمجھ نہیں آرہا، میرا اتنا دماغ نہیں ہے۔ میں نے تو آج صبح جب بیوی کے ہاتھ کی لکھی ہوئی چِٹ یہاں آ کر کھول کر دیکھی تو مرچ مسالہ کے بعد جب میں نے یہ الفاظ پڑھے ’’بیٹی کے جہیز کا سامان‘‘ تو آپ کو معلوم ہے میں نے کیا لکھا۔ آپ خود یہ چِٹ ذرا دیکھیں۔ محمدعلی صاحب یہ دیکھ کر حیران رہ گئے کہ ’’بیٹی کے جہیز‘‘ کے سامنے لکھا ہوا تھا ’’
یہ کام اللہ کا ہے، اللہ جانے۔‘‘
محمد علی صاحب یقین کریں، آج تک کبھی ایسا نہیں ہوا تھا کہ بیوی نے چِٹ پر چیز لکھی ہو اور مولا نے اُس کا اسی دن بندوبست نہ کردیا ہو۔ واہ مولا واہ۔ تو عظیم ہے تو کریم ہے۔ آپ کی بھانجی کی وفات کا صدمہ ہے لیکن اُس کی قدرت پر حیران ہوں کہ وہ کس طرح اپنے معجزے دکھاتا ہے۔
حکیم صاحب نے کہا جب سے ہوش سنبھالا ایک ہی سبق پڑھا کہ صبح ورد کرنا ہے ’’رازق، رازق، تو ہی رازق‘‘ اور شام کو ’’شکر، شکر مولا تیرا شکر۔‘‘

میری ماں !

ہمیں اماں جی اس وقت زہر لگتیں  جب وہ سردیوں میں زبردستی ہمارا سر دھوتیں-
لکس ، کیپری ، ریکسونا کس نے دیکھے تھے ..... کھجور مارکہ صابن سے کپڑے بھی دھلتے تھے اور سر بھی- آنکھوں میں صابن کانٹے کی طرع چبھتا ... اور کان اماں کی ڈانٹ سے لال ہو جاتے !!!
ہماری ذرا سی شرارت  پر اماں آگ بگولہ ہو جاتیں... اور کپڑے دھونے والا ڈنڈا اٹھا لیتیں جسے ہم "ڈمنی" کہتے تھے ... لیکن مارا کبھی نہیں- کبھی عین وقت پر دادی جان نے بچا لیا ... کبھی بابا نے اور کبھی ہم ہی بھاگ لئے  ...
گاؤں کی رونقوں سے دور عین فصلوں کے بیچ ہمارا ڈیرہ تھا - ڈیرے سے پگڈنڈی پکڑ کر گاؤں جانا اماں کا سب سے بڑا شاپنگ ٹؤر ہوا کرتاتھا ... اور اس ٹؤر سے محروم رہ جانا ہماری سب سے بڑی بدنصیبی !!
اگر کبھی اماں اکیلے گاؤں چلی جاتیں تو واپسی پر ہمیں مرنڈے سے بہلانے کی کوشش کرتیں .... ہم پہلے تو ننھے ہاتھوں سے اماں جی کو مارتے .... ان کا دوپٹا کھینچتے ... پھر ان کی گود میں سر رکھ کر منہ پھاڑ پھاڑ کر روتے-
کبھی اماں گاؤں ساتھ لے جاتیں تو ہم اچھلتے کودتے خوشی خوشی ان کے پیچھے پیچھے بھاگتے ..... شام گئے جب گاؤں سے واپسی ہوتی تو ہم بہت روتے.....ہمیں گاؤں اچھا لگتا تھا
" ماں ہم گاؤں میں کب رہیں گے "
میرے سوال پر اماں وہی گھسا پٹا جواب دیتیں ....
" جب تو بڑا ہوگا ...
نوکری کرے گا ...
بہت سے پیسے آئیں گے ...
تیری شادی ہوگی ... وغیرہ وغیرہ ...
یوں ہم ماں بیٹا باتیں کرتے کرتے تاریک ڈیرے پر آن پہنچتے  -
 مجھے یاد ہے گاؤں میں بابا مظفر کے ہاں شادی کا جشن تھا- وہاں جلنے بجھنے والی بتیاں بھی لگی تھیں اور پٹاخے بھی پھوٹ رہے تھے- میں نے ماں کی بہت منّت کی کہ رات ادھر ہی ٹھہر جائیں لیکن وہ نہیں مانی- جب میں ماں جی کے پیچھے روتا روتا گاؤں سے واپس آرہا تھا تو نیت میں فتور آگیا اور چپکے سے واپس گاؤں لوٹ گیا.....
شام کا وقت تھا ....
ماں کو بہت دیر بعد میری گمشدگی کا اندازہ ہوا- وہ پاگلوں کی طرع رات کے اندھیرے میں کھیتوں کھلیانوں میں آوازیں لگاتی پھری - اور ڈیرے سے لیکر گاؤں تک ہر کنویں میں لالٹین لٹکا کر جھانکتی رہی -
رات گئے جب میں  شادی والے گھر سے بازیاب ہوا تو وہ شیرنی کی طرع مجھ  پر حملہ آور ہوئیں- اس رات اگر گاؤں کی عورتیں مجھے نہ بچاتیں تو اماں مجھے مار ہی ڈالتی-
ایک بار ابو جی اپنے پیر صاحب کو ملنے سرگودھا گئے ہوئے تھے- میں اس وقت چھ سات سال کا تھا- مجھے شدید بخار ہو گیا- اماں جی نے مجھے لوئ میں لپیٹ کر کندھے پر اٹھایا اور کھیتوں کھلیانوں سے گزرتی تین کلو میٹر دور گاؤں کے اڈے پر ڈاکٹر کو دکھانے لے گئیں- واپسی پر ایک کھالے کو پھلانگتے ہوئے وہ کھلیان میں گر گئیں ...
لیکن مجھے بچا لیا ...
انہیں شاید گھٹنے پر چوٹ آئی ...
ان کے مونہہ سے میرے لئے حسبی اللہ نکلا ...
اور اپنے سسرال کےلئے کچھ ناروا الفاظ ...
یہ واقعہ میری زندگی کی سب سے پرانی یاداشتوں میں سے ایک ہے ....
یقیناً وہ بڑی ہمت والی خاتون تھیں-اور آخری سانس تک محنت مشقت کی چکی پیستی رہیں ...
پھر جانے کب میں بڑا ہوگیا اور اماں سے بہت دور چلا گیا...
سال بھر بعد جب گھر آتا.....
تو ماں گلے لگا کر خوب روتی لیکن میں سب کے سامنے ھنستا رہتا- پھر رات کو جب سب سو جاتے تو چپکے سے ماں کے ساتھ جاکر لیٹ جاتا اور اس کی چادر میں منہ چھپا کر خوب روتا-
ماں کھیت میں چارہ کاٹتی اور بہت بھاری پنڈ سر پر اٹھا کر ٹوکے کے سامنے آن پھینکتی- کبھی کبھی خود ہی ٹوکے میں چارہ ڈالتی اور خود ہی ٹوکہ چلاتی - جب میں گھر ہوتا تو مقدور بھر ان کا ہاتھ بٹاتا- جب میں ٹوکہ چلاتے چلاتے تھک جاتا تو وہ سرگوشی میں پوچھتیں ...
" بات کروں تمہاری فلاں گھر میں ....؟؟ "
وہ جانتی تھی کہ میں پیداٰئشی عاشق ہوں اور ایسی باتوں سے میری بیٹری فل چارج ہو جاتی ہے-
پھر ہم نے گاؤں میں گھر بنا لیا ...
اور ماں نے اپنی پسند سے میری شادی کر دی-
میں فیملی لے کر شہر چلا آیا اور ماں نے گاؤں میں اپنی الگ دنیا بسا لی-
وہ میرے پہلے بیٹے کی پیدائش پر شہر بھی آئیں ....
میں نے انہیں سمندر کی سیر بھی کرائ...
کلفٹن کے ساحل پر چائے پیتے ہوئے انہوں نے کہا
" اس سمندر سے تو ہمارے ڈیرے کا چھپڑ  زیادہ خوبصورت لگتا ہے....
ماں بیمار ہوئ تو میں چھٹی پر ہی تھا...
انہیں کئ دن تک باسکوپان  کھلا کر سمجھتا رہا کہ معمولی پیٹ کا  درد ہے ...
جلد افاقہ ہو جائے گا ...
پھر درد بڑھا تو شہر کے بڑے ھسپتال لے گیا جہاں ڈاکٹر نے بتایا کہ جگر کا کینسر آخری اسٹیج پر ہے ......
خون کی فوری ضرورت محسوس ہوئ تو میں خود بلڈ بینک بیڈ پر جا لیٹا ....
ماں کو پتا چلا تو اس نے دکھ سے دیکھ کر اتنا کہا...
" کیوں دیا خون...خرید لاتا کہیں سے...پاگل کہیں کا "
میں بمشکل اتنا کہ سکا ....
" اماں خون کی چند بوندوں سے تو وہ قرض بھی ادا نہیں ہو سکتا ... 
جو آپ مجھے اٹھا کر گاؤں ڈاکٹر کے پاس لیکر گئیں تھیں ... اور واپسی پر کھالا پھلانگتے ہوئے گر گئ تھیں .... "
وہ کھلکھلا کر ہنسیں تو میں نے کہا
"امّاں مجھے معاف کر دینا ... میں تیری خدمت نہ کر سکا "
میرا خیال ہے کہ میں نے شاید ہی اپنی ماں کی خدمت کی ہو گی ...
وقت ہی نہیں ملا ...
لیکن وہ بہت فراغ دل تھیں ....
بستر مرگ پر جب بار بار میں اپنی کوتاہیوں کی ان سے معافی طلب کر رہا تھا تو کہنے لگیں
" میں راضی ہوں بیٹا ... کاہے کو بار بار معافی مانگتا ہے !!! "
ماں نے میرے سامنے دم توڑا ....
لیکن میں رویا نہیں ...
دوسرے دن سر بھاری ہونے لگا تو قبرستان چلا گیا اور قبر پر بیٹھ کر منہ پھاڑ کر رویا-
مائے نی میں کنوں آکھاں
درد وچھوڑے دا حال نی
ماں سے بچھڑے مدت ہوگئ...
اب تو یقین بھی نہیں آتا کہ ماں کبھی اس دنیا میں تھی بھی کہ نہیں....!!!!
آج بیت اللّہ کا طواف کرتے ہوئے پٹھانوں اور سوڈانیوں کے ہاتھوں فٹ بال بنتا بنتا  جانے کیسے دیوار کعبہ سے جا ٹکرایا...
یوں لگا جیسے مدتوں بعد پھر ایک بار ماں کی گود میں پہنچ گیا ہوں ....
وہی سکون جو ماں کی گود میں آتا تھا ...
وہی اپنائیت ...
وہی محبت ...
جس میں خوف کا عنصر بھی شامل تھا .... 
اس بار منہ پھاڑ کر نہیں ....
دھاڑیں مار مار کر رویا !!!!
ستر ماؤں سے زیادہ پیار کرنیوالا رب کعبہ .....
اور ہم سدا کے شرارتی بچے !!!!

٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭ 
ماں کی محبت سے متعلق ایئر وائس مارشل ریٹائرڈ ملک خداداد خان صاحب کی فرستادہ دل کو چھو لینے والی اور اردو ادب کی ایک شاھکار تحریر  ـ

شہروں کے نام کیسے پڑے؟

. اپنے وطن سے محبت ہو تو اس کے شہروں سے محبت ہونا فطری بات ہے۔ پاکستان کے سارے شہر ہمارے لیے اتنے ہی پیارے اور محترم ہیں جتنا کہ ہمیں اپنا شہر۔ شہروں کے نام اُن کے آباد کرنے والوں کے نام پر رکھے جاتے ہیں ، یا کوئی ایسی ہستی جس کی جگہ (ڈیرہ ) عوام میں اُس کی کسی خدمت کے باعث مشہور ہو گئی ہو ۔ ان شہروں کے نام کیسے رکھے گئے۔ اس حوالے سے ایک معلوماتی مضمون پیشِ خدمت ہے۔

اسلام آباد
ں مرکزی دارالحکومت کا علاقہ قرار پایا۔ اس کا نام مسلمانانِ پاکستان کے مذہب اسلام کے نام پر اسلام آباد رکھا گیا۔

راولپنڈی
یہ شہر راول قوم کا گھر تھا۔ چودھری جھنڈے خان راول نے پندرہویں صدی میں باقاعدہ اس کی بنیاد رکھی۔

کراچی 
تقریباً ۲۲۰ سال پہلے یہ ماہی گیروں کی بستی تھی۔ کلاچو نامی بلوچ کے نام پر اِس کا نام کلاچی پڑ گیا۔ پھر آہستہ آہستہ کراچی بن گیا۔ ۱۹۲۵ء میں اسے شہر کی حیثیت دی گئی۔ ۱۹۴۷ء سے ۱۹۵۹ء تک یہ پاکستان کا دارالحکومت رہا۔

حیدرآباد
اس کا پرانا نام نیرون کوٹ تھا۔ کلہوڑوں نے اسے حضرت علیؓ کے نام سے منسوب کرکے اس کا نام حیدرآباد رکھ دیا۔ اس کی بنیاد غلام کلہوڑا نے ۱۷۶۸ء میں رکھی۔ ۱۸۴۳ء میں انگریزوں نے شہر پر قبضہ کرلیا۔ اسے ۱۹۳۵ء میں ضلع کا درجہ ملا۔

پشاور
پیشہ ور لوگوں کی نسبت سے اس کا نام پشاور پڑ گیا۔ ایک اور روایت کے مطابق محمود غزنوی نے اسے یہ نام دیا۔

کوئٹہ
لفظ کوئٹہ، کواٹا سے بنا ہے۔ جس کے معنی قلعے کے ہیں۔ بگڑتے بگڑتے یہ کواٹا سے کوئٹہ بن گیا۔

ٹوبہ ٹیک سنگھ
اس شہر کا نام ایک سکھ "ٹیکو سنگھ" کے نام پہ ہے "ٹوبہ" تالاب کو کہتے ہیں یہ درویش صفت سکھ ٹیکو سنگھ شہر کے ریلوے اسٹیشن کے پاس ایک درخت کے نیچے بیٹھا رہتا تھا اور ٹوبہ یعنی تالاب سے پانی بھر کر اپنے پاس رکھتا تھا اور اسٹیشن آنے والے مسافروں کو پانی پلایا کرتا تھا  سعادت حسن منٹو کا شہرہ آفاق افسانہ "ٹوبہ ٹیک سنگھ" بھی اسی شہر سے منسوب ہے

سرگودھا
یہ سر اور گودھا سے مل کر بنا ہے۔ ہندی میں سر، تالاب کو کہتے ہیں، گودھا ایک فقیر کا نام تھا جو تالاب کے کنارے رہتا تھا۔ اسی لیے اس کا نام گودھے والا سر بن گیا۔ بعد میں سرگودھا کہلایا۔ ۱۹۰۳ء میں باقاعدہ آباد ہوا۔

بہاولپور

نواب بہاول خان کا آباد کردہ شہر جو انہی کے نام پر بہاولپور کہلایا۔ مدت تک یہ ریاست بہاولپور کا صدر مقام رہا۔ پاکستان کے ساتھ الحاق کرنے والی یہ پہلی رہاست تھی۔ ون یونٹ کے قیام تک یہاں عباسی خاندان کی حکومت تھی۔

ملتان
کہا جاتا ہے کہ اس شہر کی تاریخ ۴ ہزار سال قدیم ہے۔ البیرونی کے مطابق اسے ہزاروں سال پہلے آخری کرت سگیا کے زمانے میں آباد کیا گیا۔ اس کا ابتدائی نام ’’کیساپور‘‘ بتایا جاتا ہے۔

فیصل آباد
اسے ایک انگریز سر جیمزلائل (گورنرپنجاب) نے آباد کیا۔ اُس کے نام پر اس شہر کا نام لائل پور تھا۔ بعدازاں عظیم سعودی فرماں روا شاہ فیصل شہید کے نام سے موسوم کر دیا گیا۔

رحیم یار خاں
بہاولپور کے عباسیہ خاندان کے ایک فرد نواب رحیم یار خاں عباسی کے نام پر یہ شہر آباد کیا گیا۔

عبدالحکیم
جنوبی پنجاب کی ایک روحانی بزرگ ہستی کے نام پر یہ قصبہ آباد ہوا۔ جن کا مزار اسی قصبے میں ہے۔

ساہیوال
یہ شہر ساہی قوم کا مسکن تھا۔ اسی لیے ساہی وال کہلایا۔ انگریز دور میں پنجاب کے انگریز گورنر منٹگمری کے نام پر ’’منٹگمری‘‘ کہلایا۔ نومبر ۱۹۶۶ء صدر ایوب خاں نے عوام کے مطالبے پر اس شہر کا پرانا نام یعنی ساہیوال بحال کردیا ۔

سیالکوٹ
۲ ہزار قبل مسیح میں راجہ سلکوٹ نے اس شہر کی بنیاد رکھی۔ برطانوی عہد میں اس کا نام سیالکوٹ رکھا گیا۔

گوجرانوالہ
ایک جاٹ سانہی خاں نے اسے ۱۳۶۵ء میں آباد کیا اور اس کا نام ’’خان پور‘‘ رکھا۔ بعدازاں امرتسر سے آ کر یہاں آباد ہونے والے گوجروں نے اس کا نام بدل کر "گوجراں والا" رکھ دیا۔

شیخوپورہ
مغل حکمران نورالدین سلیم جہانگیر کے حوالے سے آباد کیا جانے والا شہر۔ اکبر اپنے چہیتے بیٹے کو پیار سے ’’شیخو‘‘ کہہ کر پکارتا تھا اور اسی کے نام سے شیخوپورہ کہلایا۔

     *ہڑپہ*
یہ دنیا کے قدیم ترین شہر کا اعزاز رکھنے والا شہر ہے۔ ہڑپہ، ساہیوال سے ۱۲ میل کے فاصلے پر واقع ہے۔ کہا جاتا ہے کہ یہ موہنجوداڑو کا ہم عصر شہر ہے۔ جو ۵ ہزار سال قبل اچانک ختم ہوگیا۔رگِ وید کے قدیم منتروں میں اس کا نام ’’ہری روپا‘‘ لکھا گیا ہے۔ زمانے کے چال نے ’’ہری روپا‘‘ کو ہڑپہ بنا دیا۔

ٹیکسلا
گندھارا تہذیب کا مرکز۔ اس کا شمار بھی دنیا کے قدیم ترین شہروں میں ہوتا ہے۔ یہ راولپنڈی سے ۲۲ میل کے فاصلے پر واقع ہے۔ ۳۲۶ قبل مسیح میں یہاں سکندرِاعظم کا قبضہ ہوا تھا۔

بہاول نگر
ماضی میں ریاست بہاولپور کا ایک ضلع تھا۔ نواب سر صادق محمد خاں عباسی خامس پنجم کے مورثِ اعلیٰ کے نام پر بہاول نگر نام رکھا گیا۔

مظفر گڑھ
والئی ملتان نواب مظفرخاں کا آباد کردہ شہر۔ ۱۸۸۰ء تک اس کا نام ’’خان گڑھ‘‘ رہا۔ انگریز حکومت نے اسے مظفرگڑھ کا نام دیا۔

میانوالی
ایک صوفی بزرگ میاں علی کے نام سے موسوم شہر ’’میانوالی‘‘ سولہویں صدی میں آباد کیا گیا تھا۔

ڈیرہ غازی خان
پاکستان کا یہ شہر اس حوالے سے خصوصیت کا حامل ہے کہ اس کی سرحدیں چاروں صوبوں سے ملتی ہیں۔

جھنگ
یہ شہر کبھی چند جھونپڑیوں پر مشتمل تھا۔ اس شہر کی ابتدا صدیوں پہلے راجا سرجا سیال نے رکھی تھی اور یوں یہ علاقہ ’’جھگی سیال‘‘ کہلایا۔ جو وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ جھنگ سیال بن گیا اور پھر صرف جھنگ رہ گیا۔

بشکریہ : کرنل سردار محمد مشتاق 

٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭

منگل، 27 ستمبر، 2016

دس روپے کا خط

دس روپے کا نوٹ تو کیا ایک روپے کا نوٹ ، ہماری جوانی میں نہایت اہمیت رکھتا تھا ، اُس پر کسی کو پیغام بھجوانے کے بجائے ، آٹھ آنے مزید ملا کر فلم دیکھنا زیادہ پسند کرتے تھے مگر اب دس روپے نے تو " انت " مچائی ہوئی ہے ، نوجوان بے دریغ اسے کبوتر کی جگہ استعمال کرتے ہیں 


بُرا ہو اِس حکومت کا جس نے یہاں بھی پر کترنے کے لئے ، قینچیاں دیوار پر لگا دی ہیں ۔









جمعرات، 22 ستمبر، 2016

سانپ چھتری

آج صبح تقریباً پونے چھ بجے گالف شروع کی سبزگھاس پر پڑی شبنم یا سردیوں کی اوس ، ہلکی ہلکی چلتی ہوئی بادِ سحر کالطف اُٹھاتے ہوئے جب ساتویں ھول پر دوسری شاٹ لگا کر چلا تو " فیئر وے" کے درمیان یہ ننھا سا پودا نظر آیا ، 

" سانپ چھتری " ذہن کے کسی عمیق گوشے سے یہ نام چھلانگ مار کر سامنے آگیا،
1958 کا زمانہ تھا ، ایبٹ آباد کی وسیع چراگاہوں میں ، یہ بے شمار اُگی ہوئی ہوتی تھیں ۔ کچھ ابھی کِھلنے کے انتظار میں اور کافی پوری کھلی ہوئی ، ہم اِس کے گودے بھرے ننھے سے تنے کو دو انگلیوں میں پکڑتے اور اکھیڑ لیتے ، الٹا کرکے دیکھنے پر یہ بالکل چھتری کی طرح لگتی عموماً اِس کا چھاتا ، انچ قطر کا ہوتا ۔ لیکن جو جانوروں کی کھاد پر اُگتیں وہ بلا شبہ دو سے تین انچ قطر کی ہوتیں اور ہماری نظر میں وہ سب سے زیادہ خطرناک ہوتیں ، کیوں ؟
ہم بچوں میں مشہور تھا کہ رات کو بارش سے بچنے کے لئے  سانپ اِس نے نیچے سوتا تھا یوں یہ سب سانپ چھتریاں کہلاتیں ۔
جب میں نے اِسے دیکھا ، تو یک دم موبائل جیب سے نکال کر اِس
" سانپ چھتری " (Panaeolus Foenisecii) کی تصویر محفوظ کر لی ۔ تاکہ آپ لوگوں کو بھی دکھا سکوں !

اتوار، 18 ستمبر، 2016

پانچواں کبوتر

                         پانچواں کبوتر........
ماسٹر حسن اختر صاحب بچے کو بڑی جان مار کے حساب سکھا رھے تھے. وہ ریاضی کے ٹیچر تھے. اُنھوں نے زبیر کو اچھی طرح سمجھایا کہ دو جمع دو چار ہوتے ہیں-مثال دیتے ہوئے انھوں نے اسے سمجھایا کہ یوں سمجھو کہ میں نے پہلے تمھیں دو کبوتر دئے. ..پھر دو کبوتر دئے...تو تمھارے پاس کل کتنے کبوتر ہو گئے.....زبیر نے اپنے ماتھے پہ آئے ہوئے silky بالوں کو ایک ادا سے پیچھے کرتے ہوئے جواب دیاکہ ماسٹر جی "پانچ"
ماسٹر صاحب نے اسے دو پنسلیں دیں اور پوچھا کہ یہ کتنی ھوئیں...زبیر نے جواب دیا کہ دو.  . پھر دو پنسلیں پکڑا کر پوچھا کہ اب کتنی ہوئیں..."چار" زبیر نے جواب دیا. ماسٹر صاحب نے ایک لمبی سانس لی جو اُن کے اطمینان اور سکون کی کی علامت تھی.....
پھر دوبارہ پوچھا...اچھا اب بتاؤ کہ فرض کرو کہ میں نے پہلے تمھیں دو کبوتر دئیے پھر دو کبوتر دیئے تو کُل کتنے ہو گئے...."پانچ" زبیر نے فورًا جواب دیا.
ماسٹر صاحب جو سوال کرنے کے بعد کرسی سیدھی کر کے بیٹھنے کی کوشش کر رہے تھے اس زور سے بدکے کہ کرسی سمیت گرتے گرتے بچے......اؤےخبیث‘‘‘پنسلیں دو اور دو "4" ہوتی ھیں تو کبوتر دو اور دو "5" کیوں ہوتے ہیں
اُنھوں نے رونے والی آواز میں پوچھا...
"ماسٹر جی ایک کبوتر میرے پاس پہلے سے ہی ہے" زبیر نے مسکراتے ہوئے جواب دیا
ھم مسلمان تو ہو گئے مگر کچھ کبوتر ھم اپنے آباؤ اجداد سے لےآئے ہیں اور کچھ معاشرے سے لے لئے ہیں.
اسی لئے جب قرآن کی بات سنتے ہیں تو سبحان اللّہ بھی کہتے ہیں....جب حدیث نبوی سنتے ہیں تو انگوٹھے بھی چومتے ہیں مگر جب عمل کی باری آتی ہے تو باپ دادا اور معاشرے والا کبوتر نکال لیتے ہیں. .
شادی بیاہ کی رسمیں دیکھ لیں. ہندو'سکھ اور مسلمان کی شادی میں فرق صرف پھیروں اور ایجاب و قبول کا ہے. باقی ہندو دولہے کی ماں بہن ناچتی ہے تو مسلمان کی شادی پہ بھی منڈے کی ماں بہن نہ ناچے تو شادی نہیں سجتی
وراثت میں ہندو قانون لاگو ہے...بیٹی کا کوئی حصہ نہیں. جہیز ہندو رسم ہے کہ بیٹی کو جائیداد میں حصہ تو دینا نہیں لہدْا جہیز کے نام پر مال بٹورو اور یہی کام آ ج کا مسلمان کر رہا ہے
مختلف استھانوں سے مانگنا ہندو دھرم ہے تو ھمارے ہاں بھی درباروں پر "ون ونڈو" سروس ہے کہ جو بھی ملتا ہے اسی ایک کھڑکی سے ملتا ہے
جنتر منتر‘مؤکلوں کی دنیا‘تعویز گنڈے‘ہاتھ کی لکیریں اور قسمت کا حال یہ سب "پانچواں کبوتر " ہے جو اسلام سے پہلے ہی ہمارے پاس ہے. ہم نے کلمے کی "لا" کے ساتھ اس کبوتر کو اڑا کر پنجرہ خالی نہیں کیا. نتیجہ آج یہ ہے کہ اللّہ رب العزت کے ساتھ ساتھ سارے دیگر "فرینچا ئزڈ دیوتا" مسلمان ناموں کے ساتھ اللّہ کے شریک بنے بیٹھے ہیں

"شاید کہ اتر جائے تیرے دل میں مری بات"

بدھ، 14 ستمبر، 2016

To Whom it May concern !

During British Raj, a British Capt was struck by an Indian Cook with a pot spoon in head over some unnecessary argument during inspection of Ck House.
After inquiry both were courtmartialed.The British Capt represented the decision and appealed.After review the verdict was upheld with the historic remarks,
"Being a superior British Officer,why you went so close to an Indian Cook that he was able to hit you".
Better is to maintain a respectable distance.
A silent message to all officers!

تعیّنِ منزل اور منزلِ مقصود

راحیل شریف ، بچپن سے یک سعادت مند بیٹا ، اچھا دوست اور مخلص فوجی ہے ۔
جس کا 18 نومبر 1974 کو پاکستان ملٹری اکیڈمی جائن کرنے کے وقت سے ایک ہی مقصد رہا ہے کہ اپنا ہر کام پوری ایمانداری اور سچائی کے ساتھ ادا کرے ۔
پاکستان سے محبت ، فوج سے کمٹمنٹ نے اُسے پاکستان آرمی سے سب سے بڑے دو عہدوں میں سے ایک پر پہنچایا ہے ۔
پاکستانیوں کی راحیل شریف سے محبت کا عروج ، نومبر 2016 کے بعد شروع ہوگا جب وہ فوج سے ریٹائرمنٹ لے کر ایک سنگِ میل کا تعیّن کرے گا ۔
اُس کے بعد آنے والے سپہ سالار کے لئے ، راحیل کے قدموں پر چلنا مشکل یا کٹھن نہیں ہوگا ۔
کیوں کہ ، قافلے کی منزل کا تعیّن ہوچکا ہے جو ایک ، پُر امن اور پرسکون پاکستان کی صورت میں ہوگا -
راحیل شریف کی ٹیم راحیل کے ساتھ ریٹائر نہیں ہوگی ، بلکہ دوسرے سپہ سالار کی کمان میں منزلِ مقصود کی طرف چلتی رہے گی ۔
دوسرا سپہ سالار ، یقیناً تعیّنِ منزل کو تبدیل نہیں کرے گا ۔ بلکہ اُسے بامِ عروج تک پہنچائے گا ۔ 
 
 
 
 

ھیکرز - وٹس ایپ - پر خوش خبریاں !

15 انچ کا ایل ای ڈی ٹی وی مُفت حاصل کریں ،
جلدی آخری 2 دن 16 ستمبر کو رات 12 بجے یہ آفر ختم ہو جائے گی ، تو پہلے آپ کیوں نہ ہوں !




وٹس ایپ پر ، وٹس ایپ کے چاہنے والوں کی طرف سے اتنی خوشخبریاں شیئرز کی جاتی ہیں ، کہ سمجھ میں نہیں آتا ،
وٹس ایپ اتنی کمزور ایپلیکیشن ہے کہ اُس کی ساری جدّت ، ھیک ہو کر مفت تقسیم ہو رہی ہے ؟
،
جیسے آج 14 ستمبر ، ایک گروپ ہی کیا سارے 14 گروپس کے دوستوں نے یہ ، پیغام دھڑا دھڑ ، بھیجنے شروع کئے ہیں َ
  اِس سے پہلے ، 6 ستمبر کو " گولڈن لیک " کا یہ پیغام آیا ۔

 


  اِس سے پہلے ،  " مُفت وائی فائی ایٹیویشن " کا یہ پیغام آیا ۔




 اور ایک ایسے دوست نے بھیجا کہ جس کو میں نے جب یہ پیغام لکھا  ۔
 اس لنک کو مت دبائیں ، ورنہ آپ کے موبائل میں موجود ، سارے نمبر ، کہیں اور پہنچ جائیں گے ۔ شکریہ

 تو اُس نے مجھے جھٹلا دیا ، کہ سب پر شک کرتے ہو ، چنانچہ سب سے پہلے میں نے ، اِس URL
http://ultra-wifi-activation.ga
کو کاپی کیا اور ایک اور پروگرام میں اِس کی " جنم کنڈلی " جاننے کے لئے لیپ ٹاپ سے ڈالا ۔ یہ یاد رہے کہ میں اپنے تمام وٹس ایپ پیغامات لیپ ٹاپ سے دیکھتا ہوں اور جواب دیتا ہوں ۔ جواب جلدی لکھنے میں آسانی ہوتی ہے ، کیوں کہ ایک انگلی کے بجائے 8 انگلیاں اور دو انگوٹھے استعمال ہوتے ہیں ۔



 تو مجھے یہ ڈی این ایس 135-162-153-160 ملا ۔
اِس ڈی این ایس کا کُھرا جاننے کے لئے میں نے مزید قدم بڑھایا ۔
 تو ثبوت وٹس ایپ کے بجائے ، گوڈیڈی کے دروازے تک لے گئے ۔


 خیر دروازہ کھٹکھٹایا ۔ تویہ صاحب باہر نکلے ۔


واؤ ! مفت 52 انچ ٹی وی ؟
صرف 15 افراد کو شیئر کرنے پر ، بس ابھی کرتے ہیں ۔
ٹَک ۔ ٹَک ، ، ،، ، ، ، ، ،،،،  اور ٹَک ۔ ہوگئے 15 افراد شئیر ۔

ہیں لیکن یہ کیا ؟


آپ سمجھ رہے ہیں کہ یہ 15  دوست پورے کروا کر چھوڑے گا ، جی  آپ دراصل قوانینِ فرینڈلی ھیکنگ و ایڈورٹائزمنٹ کے مطابق ، " گو ڈیڈی " اپنی رضامندی دے رہیں ہیں ۔ کہ وہ آپ کے موبائل میں موجود آپ کے دوستوں کے نمبر لینا شروع کرے ، یہ دائرہ اسی لئے گھوم رہا ہے ۔
جونہی آپ " ایکسکلوسیو گفٹ کارڈ " پر کلک کریں گے ، تو آپ کو ایک گفٹ کارڈ ملے گا ، جو دراصل آپ کے اور گوڈیڈی کے درمیان معلومات کے باہم تبادلے کو ، " میمورنڈم آف انڈر سٹینڈنگ"  میں تبدیل کر دے گا ،
یہ " میمورنڈم آف انڈر سٹینڈنگ" کیا ہے ؟
 جب بھی آپ کا فون ، انٹر نیٹ سے کنیکٹ ہو گا ، تو وہ گو ڈیڈی سے بھی رابطے میں رہے گا ، اور ایکٹو موبائل نمبروں میں اضافہ ، خود بخود ڈیٹا بنک میں چلا جائے گا ۔
آہ !

میں خود تھا اپنی ذات کے پیچھے پڑا ہوا
میرا شمار بھی میرے دشمنوں میں تھا

کیا اِس تصویر میں کوئی 15 انچ ٹی وی نظر آرہا ہے ؟



منگل، 6 ستمبر، 2016

کافر گری

میں بھی کافر
تُو بھی کافر
پھولوں کی خوشبو بھی کافر
لفظوں کا جادُو بھی کافر
یہ بھی کافر
وہ بھی کافر
فیض بھی اور منٹو بھی کافر
.
نُور جہاں کا گانا کافر
مکڈونلدز کا کھانا کافر
برگر کافر کوک بھی کافر
ہنسنا بدعت جوک بھی کافر
.
طبلہ کافر ڈھول بھی کافر
پیار بھرے دو بول بھی کافر
سُر بھی کافر تال بھی کافر
بھنگڑا، اتن، دھمال بھی کافر
دھادرا،ٹھمری،بھیرویں کافر
کافی اور خیال بھی کافر
.
وارث شاہ کی ہیر بھی کافر
چاہت کی زنجیر بھی کافر
زِندہ مُردہ پیر بھی کافر
نذر نیاز کی کھیر بھی کافر
بیٹے کا بستہ بھی کافر
بیٹی کی گُڑیا بھی کافر
.
ہنسنا رونا کُفر کا سودا
غم کافر خوشیاں بھی کافر
جینز بھی اور گٹار بھی کافر
ٹخنوں سے نیچے باندھو تو
اپنی یہ شلوار بھی کافر
فن بھی اور فنکار بھی کافر
جو میری دھمکی نہ چھاپیں
وہ سارے اخبار بھی کافر
.
یونیورسٹی کے اندر کافر
ڈارون بھائی کا بندر کافر
فرائڈ پڑھانے والے کافر
مارکس کے سب متوالے کافر
میلے ٹھیلے کُفر کا دھندہ
گانے باجے سارے پھندہ
.
مندر میں تو بُت ہوتا ہے
مسجد کا بھی حال بُرا ہے
کُچھ مسجد کے باہر کافر
کُچھ مسجد کے اندر کافر
مُسلم مُلک میں اکثر کافر
.
کافر کافر میں بھی کافر
کافر کافر تُو بھی کافر
جو یہ مانے وہ بھی کافر
جو نہ مانے وہ بھی کافر
( سید احسن عباس رضوی)

ایلوویرا کا حلوہ

  ٭ایلو ویرا  ۔ گیکھوار یا کنوار گندل ۔ سے آپ کم واقف ہوں لیکن یہ پودا آپ نے یقیناً خوبصورتی کے لئے ، کئی گھروں کے باہر لگا دیکھا ہو گا !۔

یا خواتین کے بالوں کو بڑھاپے تل لمبا رکھنے والے نسخہ جات برائے  جدید و قدیم آئل  میں ضرور لکھا دیکھا ہو گا ۔ اور بس !۔
نہیں بھئی اللہ کی  کُن سے بننے (اُگنے ) والی ،کتاب اللہ میں ہماری آنکھوں کے سامنے یہ آیت  کئی خوبیوں کا مجموعہ ہے ۔ جس کا گودہ  سر پر لگایا بھی جا سکتا ہے اور کھایا بھی جاسکتا ہے ۔ اور ہاں یہ ذائقے میں نیم یا دھریک کے پتوں کا ہم نوا ء ہے ۔

ایک چائے کی چمچ کی نوک زُبان پر رکھیں !۔  

یخ کڑوا زہر ۔ آخ تھو  ۔ یہ کیا کھلا دیا ۔ مہاجرزادہ جی ؟؟
ارے کوئی بات نہیں کڑوی کسیلی گولیوں کی طرح اِس کو شوگر کوٹٹڈ بنا لیتے ہیں ۔ پھر تو کھاؤ گے نا؟ جیسے چینی ، گڑ وغیرہ ۔

کیا کہا شوگر ہے ؟ 

کوئی بات نہیں اُس کا بھی علاج موجود ہے ۔کینڈرل ، سٹیویا اور دیگر مصنوعی مٹھاس۔ 

یہ جو تصویر میں پیالہ نظر آ رہاہے ،     اِس   میں ایک  ایلو ویرا  کے پتے کا گودا لیں اور اُس میں:۔

٭۔   لونگ۔دو عدد۔

٭-  دار چینی۔ ایک ٹکڑا   ۔

٭۔ بڑی الائچی - ایک عدد 

٭- السی کے پسے ہوئے بیج ۔ایک کپ

٭- کلونجی ۔ ایک   کھانے کا چمچ۔

٭- خشک میوہ جات اپنی جیب و پسند کے مطابق۔ بادام ،اخروٹ ، پستہ، کاجواور کشمش  ۔

ارے آپ کہیں گے ،کہ لونگ، دارچینی ، بڑی الائچی ، السی کے بیج اور کلونجی یہ سب تو دوائیوں میں بھی ڈالتے ہیں ۔

ٹھیک ہے تو آپ کیا سمجھتے ہیں کہ یہ صرف کھانوں کو چٹخارا بنانے میں ضائع کئے جاتے ہیں ؟ 

ترکیب : 

دیسی گھی میں لونگ،دارچینی اوربڑی الائچی ڈال کرکڑکڑالیں۔

 اب اِس مکسچر میں دیسی گھی کے دو یا تین چمچ ڈالیں اور  پانی خشک ہونے تک پکائیں ۔

  پھر اس میں ایلوویرا کاپلپ ڈالیں اور اچھی طرح مکس کرکے پانی خشک ہونے تک پکائیں۔ 

پانی خشک ہو جانے پر اس میں بادام ،اخروٹ ، پستہ ، السی کے بیج اورکلونجی شامل کریں۔ آمیزے کواچھی طرح مکس کرکے دودھ شامل کرکے اچھی طرح بھون لیں۔

اب اسے چکھیں کیا اب بھی کڑواہٹ محسوس ہوتی ہے ؟ یہ کڑواہٹ کم کرنے کے لئے حسبِ ذائقہ ۔ چینی یابراؤن شوگر یا   مصنوعی  مٹھاس  ملائیں ۔

 یہ حلوہ ہڈیوں اور جوڑوں کے درد کو دور کرنے، بالوں اور جلد  کے لیے بہت مفید ہے . ٭٭٭٭واپس  ٭٭٭٭٭  


خیال رہے کہ "اُفق کے پار" یا میرے دیگر بلاگ کے،جملہ حقوق محفوظ نہیں ۔ !

افق کے پار
دیکھنے والوں کو اگر میرا یہ مضمون پسند آئے تو دوستوں کو بھی بتائیے ۔ آپ اِسے کہیں بھی کاپی اور پیسٹ کر سکتے ہیں ۔ ۔ اگر آپ کو شوق ہے کہ زیادہ لوگ آپ کو پڑھیں تو اپنا بلاگ بنائیں ۔