Pages

میرے چاروں طرف افق ہے جو ایک پردہء سیمیں کی طرح فضائے بسیط میں پھیلا ہوا ہے،واقعات مستقبل کے افق سے نمودار ہو کر ماضی کے افق میں چلے جاتے ہیں،لیکن گم نہیں ہوتے،موقع محل،اسے واپس تحت الشعور سے شعور میں لے آتا ہے، شعور انسانی افق ہے،جس سے جھانک کر وہ مستقبل کےآئینہ ادراک میں دیکھتا ہے ۔
دوستو ! اُفق کے پار سب دیکھتے ہیں ۔ لیکن توجہ نہیں دیتے۔ آپ کی توجہ مبذول کروانے کے لئے "اُفق کے پار" یا میرے دیگر بلاگ کے،جملہ حقوق محفوظ نہیں ۔ پوسٹ ہونے کے بعد یہ آپ کے ہوئے ، آپ انہیں کہیں بھی کاپی پیسٹ کر سکتے ہیں ، کسی اجازت کی ضرورت نہیں !( مہاجرزادہ)

ہفتہ، 19 جون، 2021

ایمپلائرز ۔ ای اوی بی آئی اور ایمپلائیز

٭5 جون کی بات ہے کہ میں اور بشیر بلوچ صاحب ، مصطفیٰ حسین کو لینے میلوڈی مارکیٹ گئے وہاں میری گاڑی کے پیچھے بینر لگا دیکھ کر ۔

یہ نوجوان  رُک گیا اور پوچھا ،"کیا آپ پنشنرزکی مدد کرتے ہو؟ یا ویسے ہی بینر لگائے پھر رہے ہو ۔ اب تو یہ فیشن بن گیا ہے "۔

 

نوجوان  کے تلخ ریمارکس سن کر میں نے جواب دیا ،" بالکل کرتے ہیں۔ آپ کا کیا مسئلہ ہے اور آپ کس محکمے سے ریٹائر ہوئے ہیں  ؟

نوجوان نے کہا کہ ۔" مجھے ای او بی آئی والوں نے دھوکہ دیا ہے مجھ سے فراڈ کیا  ہے ، میں آپ کو بتاتا ہوں "۔  

نوجوان نے شاپر میں ڈالی ہوئی ایک فائل نکالی ، اُس کاموڈ تھا کہ پوری داستان سنائے ، اور ہم کھانے سے لیٹ ہورہے تھے ۔ میں نے اُس سے کہا کوئی درخواست دے دوجس پر آپ کا موبائل نمبر ہو ، میں آپ سے خود ملوں گا اور پورا مسئلہ سن کر کوشش کروں گا کہ آپ کی مشکل حل کرواؤں ۔

اِس ای او بی آئی کے ہاتھوں پریشان پنشنرنے میرے ہاتھوں میں یہ درخواست پکڑا دی ۔


ای او بی آئی کی کہانیاں تو اخباروں میں پڑھی تھیں لیکن اِس کے بارے زیادہ معلوم نہیں تھا ۔

خیر اپنے دوستوں سے معلوم کیا اُن سے دی گئی معلومات پر میں نے اپنا یوٹیوب بیان ڈالا ۔ 

جسے آپ اِ س تصویر پر کلک کرکے دیکھ سکتے ہیں ۔ 

٭٭٭٭واپس ٭٭٭ ٭

مزید پڑھیئے :۔

  ٭۔ایک پنشنر کے سوالات کے حل کا، دوسرا راستہ

٭۔ پاکستان کی ترقی میں ریٹائر ہونے والی سپاہوں کا کردار

٭۔19 فروری تا 31 مئی ۔ داستان ایک سفرِ مسلسل

   ٭۔  31مئی پاکستان کے تمام پنشنرز کا دن

 


کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

خیال رہے کہ "اُفق کے پار" یا میرے دیگر بلاگ کے،جملہ حقوق محفوظ نہیں ۔ !

افق کے پار
دیکھنے والوں کو اگر میرا یہ مضمون پسند آئے تو دوستوں کو بھی بتائیے ۔ آپ اِسے کہیں بھی کاپی اور پیسٹ کر سکتے ہیں ۔ ۔ اگر آپ کو شوق ہے کہ زیادہ لوگ آپ کو پڑھیں تو اپنا بلاگ بنائیں ۔