Pages
دوستو ! اُفق کے پار سب دیکھتے ہیں ۔ لیکن توجہ نہیں دیتے۔ آپ کی توجہ مبذول کروانے کے لئے "اُفق کے پار" یا میرے دیگر بلاگ کے،جملہ حقوق محفوظ نہیں ۔ پوسٹ ہونے کے بعد یہ آپ کے ہوئے ، آپ انہیں کہیں بھی کاپی پیسٹ کر سکتے ہیں ، کسی اجازت کی ضرورت نہیں !( مہاجرزادہ)
بدھ، 14 ستمبر، 2016
To Whom it May concern !
تعیّنِ منزل اور منزلِ مقصود
ھیکرز - وٹس ایپ - پر خوش خبریاں !

وٹس ایپ پر ، وٹس ایپ کے چاہنے والوں کی طرف سے اتنی خوشخبریاں شیئرز کی جاتی ہیں ، کہ سمجھ میں نہیں آتا ،
وٹس ایپ اتنی کمزور ایپلیکیشن ہے کہ اُس کی ساری جدّت ، ھیک ہو کر مفت تقسیم ہو رہی ہے ؟
،
http://ultra-wifi-activation.ga
کو کاپی کیا اور ایک اور پروگرام میں اِس کی " جنم کنڈلی " جاننے کے لئے لیپ ٹاپ سے ڈالا ۔ یہ یاد رہے کہ میں اپنے تمام وٹس ایپ پیغامات لیپ ٹاپ سے دیکھتا ہوں اور جواب دیتا ہوں ۔ جواب جلدی لکھنے میں آسانی ہوتی ہے ، کیوں کہ ایک انگلی کے بجائے 8 انگلیاں اور دو انگوٹھے استعمال ہوتے ہیں ۔
اِس ڈی این ایس کا کُھرا جاننے کے لئے میں نے مزید قدم بڑھایا ۔
صرف 15 افراد کو شیئر کرنے پر ، بس ابھی کرتے ہیں ۔
ٹَک ۔ ٹَک ، ، ،، ، ، ، ، ،،،، اور ٹَک ۔ ہوگئے 15 افراد شئیر ۔
ہیں لیکن یہ کیا ؟
جونہی آپ " ایکسکلوسیو گفٹ کارڈ " پر کلک کریں گے ، تو آپ کو ایک گفٹ کارڈ ملے گا ، جو دراصل آپ کے اور گوڈیڈی کے درمیان معلومات کے باہم تبادلے کو ، " میمورنڈم آف انڈر سٹینڈنگ" میں تبدیل کر دے گا ،
میں خود تھا اپنی ذات کے پیچھے پڑا ہوا
میرا شمار بھی میرے دشمنوں میں تھا
کیا اِس تصویر میں کوئی 15 انچ ٹی وی نظر آرہا ہے ؟
٭-موبائل پر فراڈ
منگل، 6 ستمبر، 2016
کافر گری
تُو بھی کافر
پھولوں کی خوشبو بھی کافر
لفظوں کا جادُو بھی کافر
یہ بھی کافر
وہ بھی کافر
فیض بھی اور منٹو بھی کافر
.
نُور جہاں کا گانا کافر
مکڈونلدز کا کھانا کافر
برگر کافر کوک بھی کافر
ہنسنا بدعت جوک بھی کافر
.
طبلہ کافر ڈھول بھی کافر
پیار بھرے دو بول بھی کافر
سُر بھی کافر تال بھی کافر
بھنگڑا، اتن، دھمال بھی کافر
دھادرا،ٹھمری،بھیرویں کافر
کافی اور خیال بھی کافر
.
وارث شاہ کی ہیر بھی کافر
چاہت کی زنجیر بھی کافر
زِندہ مُردہ پیر بھی کافر
نذر نیاز کی کھیر بھی کافر
بیٹے کا بستہ بھی کافر
بیٹی کی گُڑیا بھی کافر
.
ہنسنا رونا کُفر کا سودا
غم کافر خوشیاں بھی کافر
جینز بھی اور گٹار بھی کافر
ٹخنوں سے نیچے باندھو تو
اپنی یہ شلوار بھی کافر
فن بھی اور فنکار بھی کافر
جو میری دھمکی نہ چھاپیں
وہ سارے اخبار بھی کافر
.
یونیورسٹی کے اندر کافر
ڈارون بھائی کا بندر کافر
فرائڈ پڑھانے والے کافر
مارکس کے سب متوالے کافر
میلے ٹھیلے کُفر کا دھندہ
گانے باجے سارے پھندہ
.
مندر میں تو بُت ہوتا ہے
مسجد کا بھی حال بُرا ہے
کُچھ مسجد کے باہر کافر
کُچھ مسجد کے اندر کافر
مُسلم مُلک میں اکثر کافر
.
کافر کافر میں بھی کافر
کافر کافر تُو بھی کافر
جو یہ مانے وہ بھی کافر
جو نہ مانے وہ بھی کافر
ایلوویرا کا حلوہ
٭ایلو ویرا ۔ گیکھوار یا کنوار گندل ۔ سے آپ کم واقف ہوں لیکن یہ پودا آپ نے یقیناً خوبصورتی کے لئے ، کئی گھروں کے باہر لگا دیکھا ہو گا !۔
یا خواتین کے بالوں کو بڑھاپے تل لمبا رکھنے والے نسخہ جات برائے جدید و قدیم آئل میں ضرور لکھا دیکھا ہو گا ۔ اور بس !۔
نہیں بھئی اللہ کی کُن سے بننے (اُگنے ) والی ،کتاب اللہ میں ہماری آنکھوں کے سامنے یہ آیت کئی خوبیوں کا مجموعہ ہے ۔ جس کا گودہ سر پر لگایا بھی جا سکتا ہے اور کھایا بھی جاسکتا ہے ۔ اور ہاں یہ ذائقے میں نیم یا دھریک کے پتوں کا ہم نوا ء ہے ۔
ایک چائے کی چمچ کی نوک زُبان پر رکھیں !۔
یخ کڑوا زہر ۔ آخ تھو ۔ یہ کیا کھلا دیا ۔ مہاجرزادہ جی ؟؟
ارے کوئی بات نہیں کڑوی کسیلی گولیوں کی طرح اِس کو شوگر کوٹٹڈ بنا لیتے ہیں ۔ پھر تو کھاؤ گے نا؟ جیسے چینی ، گڑ وغیرہ ۔
کیا کہا شوگر ہے ؟
کوئی بات نہیں اُس کا بھی علاج موجود ہے ۔کینڈرل ، سٹیویا اور دیگر مصنوعی مٹھاس۔
یہ جو تصویر میں پیالہ نظر آ رہاہے ، اِس میں ایک ایلو ویرا کے پتے کا گودا لیں اور اُس میں:۔
٭۔ لونگ۔دو عدد۔
٭- دار چینی۔ ایک ٹکڑا ۔
٭۔ بڑی الائچی - ایک عدد
٭- السی کے پسے ہوئے بیج ۔ایک کپ
٭- کلونجی ۔ ایک کھانے کا چمچ۔
٭- خشک میوہ جات اپنی جیب و پسند کے مطابق۔ بادام ،اخروٹ ، پستہ، کاجواور کشمش ۔
ارے آپ کہیں گے ،کہ لونگ، دارچینی ، بڑی الائچی ، السی کے بیج اور کلونجی یہ سب تو دوائیوں میں بھی ڈالتے ہیں ۔
ٹھیک ہے تو آپ کیا سمجھتے ہیں کہ یہ صرف کھانوں کو چٹخارا بنانے میں ضائع کئے جاتے ہیں ؟
ترکیب :
دیسی گھی میں لونگ،دارچینی اوربڑی الائچی ڈال کرکڑکڑالیں۔
اب اِس مکسچر میں دیسی گھی کے دو یا تین چمچ ڈالیں اور پانی خشک ہونے تک پکائیں ۔
پھر اس میں ایلوویرا کاپلپ ڈالیں اور اچھی طرح مکس کرکے پانی خشک ہونے تک پکائیں۔
پانی خشک ہو جانے پر اس میں بادام ،اخروٹ ، پستہ ، السی کے بیج اورکلونجی شامل کریں۔ آمیزے کواچھی طرح مکس کرکے دودھ شامل کرکے اچھی طرح بھون لیں۔
اب اسے چکھیں کیا اب بھی کڑواہٹ محسوس ہوتی ہے ؟ یہ کڑواہٹ کم کرنے کے لئے حسبِ ذائقہ ۔ چینی یابراؤن شوگر یا مصنوعی مٹھاس ملائیں ۔
یہ حلوہ ہڈیوں اور جوڑوں کے درد کو دور کرنے، بالوں اور جلد کے لیے بہت مفید ہے . ٭٭٭٭واپس ٭٭٭٭٭
خیال رہے کہ "اُفق کے پار" یا میرے دیگر بلاگ کے،جملہ حقوق محفوظ نہیں ۔ !
دیکھنے والوں کو اگر میرا یہ مضمون پسند آئے تو دوستوں کو بھی بتائیے ۔ آپ اِسے کہیں بھی کاپی اور پیسٹ کر سکتے ہیں ۔ ۔ اگر آپ کو شوق ہے کہ زیادہ لوگ آپ کو پڑھیں تو اپنا بلاگ بنائیں ۔









