Pages

میرے چاروں طرف افق ہے جو ایک پردہء سیمیں کی طرح فضائے بسیط میں پھیلا ہوا ہے،واقعات مستقبل کے افق سے نمودار ہو کر ماضی کے افق میں چلے جاتے ہیں،لیکن گم نہیں ہوتے،موقع محل،اسے واپس تحت الشعور سے شعور میں لے آتا ہے، شعور انسانی افق ہے،جس سے جھانک کر وہ مستقبل کےآئینہ ادراک میں دیکھتا ہے ۔
دوستو ! اُفق کے پار سب دیکھتے ہیں ۔ لیکن توجہ نہیں دیتے۔ آپ کی توجہ مبذول کروانے کے لئے "اُفق کے پار" یا میرے دیگر بلاگ کے،جملہ حقوق محفوظ نہیں ۔ پوسٹ ہونے کے بعد یہ آپ کے ہوئے ، آپ انہیں کہیں بھی کاپی پیسٹ کر سکتے ہیں ، کسی اجازت کی ضرورت نہیں !( مہاجرزادہ)

منگل، 9 دسمبر، 2014

ہور بنواؤ ، کریڈٹ کارڈ

کریڈٹ کارڈ-2020
ٹرن ٹرن ٹرن ۔
آپریٹر:  ہیلو ، ویلکم پیزا    ہٹ،  سر ! میں کیا خدمت کر سکتا  ہوں ؟-
کسٹمر:  کیا آپ میرا آڈر بک کر سکتے ہیں ؟ -  
آپریٹر:  جی ضرور ، سر !ہم آپ کی خدمت کے لئے حاضر ہیں ۔ کیا آپ اپنا  "ملٹی پرپز اُدھار کارڈ " نمبر بتانا پسند کریں گے -
کسٹمر:  جی ، انتظار کریں ۔ ۔ ۔ ۔ ۔  میرا نمبر ہے ۔    889615-162456391-45-492339515124  
آپریٹر:  او کے ۔ سر آپ کا نام سردار جاوید خان بنگش ہے – آپ 111 شالیمار لائن  سٹریٹ 16 ، گلبرگ کالونی   ۔ سے بول رہے ہیں آپ کا موبائل نمبر    0300515124 ہے  ۔ آپ اس وقت اپنے گھر کے نمبر سے بول رہے ہیں جو آپ کے والد کی ملکیت ہے ۔
کسٹمر:  اوہ مائی گاڈ ، یہ سب معلومات آپ کو کیسے ہوئی ؟   
آپریٹر:  سر ، ہم  اس وقت نیشنل سکیورٹی انفارمیشن سسٹم سے منسلک ہیں ۔
کسٹمر:  میں  سی فوڈ پیزا  کا آرڈر دینا چاھتا ہوں ، ڈبل چیز کے ساتھ  -  
آپریٹر:    سر ! آپ کے لئے یہ کوئی اچھا آرڈر نہیں  -   
کسٹمر:  وہ کیسے ؟  
آپریٹر:  سر آپ کے میڈیکل ریکارڈ کے مطابق ، آپ کو ھائی  بلڈ پیشر ہے اور  کولیسٹرول لیول بھی ہائی ہے -  
کسٹمر:   اچھا ، تو پھر مجھے بتائیے کہ آپ کیا کہتے ہیں ؟
 آپریٹر: سر آپ ،  کم چکنائی والا   بوائلڈچکن پیزا    کے بارے میں سوچیں ، کوشش کریں ۔  
کسٹمر:  کیا تمھیں یقین ہے ، کہ یہ مزیدار ہے ۔
 آپریٹر:   سر ! آپ یہ پہلے بھی ، پیزا فوڈ  اور پیزا  ڈشز  نامی آؤٹ لیٹ سے منگوا چکے ہیں ۔  
کسٹمر: ٹھیک ہے ، مجھے تین فیملی سائز  پیزا بجھوا دیں ۔  
آپریٹر: سر ! یہ بہتر ہے میرے خیال میں   یہ 7 افراد کے لئے کافی ہے ،   ہمیں معلوم ہے کہ آپ کی والدہ یہ پسند نہیں کرتیں ، اُن کے لئے آپ کیا آرڈر دیں گے ؟  
کسٹمر:  نہیں شکریہ ، وہ شام کو صرف  سوپ پیتی ہیں ، بس آپ یہ بجھوادیں  -
آپریٹر:   سر !  آپ کے آرڈر کے مبلغ 2450 روپے بنتے ہیں ۔  
کسٹمر:  کیا میں اس کی کریڈٹ کارڈ  ے ذریعے ادائیگی کر سکتا ہوں ؟
 آپریٹر:   سر ! مجھے افسوس ہے کہ آپ کا کریڈٹ کارڈ آپ کے اپنے بنک سے  15247 روپے کی ادائیگی کی وجہ سے  پچلے سال اکتوبر سے بند پڑا ہے ، اس رقم میں سروسز چارجز اور دیگر ٹیکسز شامل نہیں ۔ ہاں آپ کے ہاؤسنگ  لون اس میں شامل نہیں ۔
 کسٹمر: میرا خیال ہے کہ  جب تک آپ کا آرڈر پہنچے گا میں نزدیکی اے ٹی ایم سے  ، کیش نکلوا کر اسے دوں گا ۔
آپریٹر:   سر !  مجھے افسوس ہے کہ آپ ایسا  نہیں کر سکتے ۔ کیوں کہ آپ کے ریکارڈ کے مطابق ، آپ اپنی لمٹ  سے زیادہ کیش نکال چکے ہیں ۔  
کسٹمر:  کوئی بات نہیں،  آپ پیزا بھجوا دیں ، میں کیش کا انتظام کرتا ہوں ۔ ویسے کتنی دی میں آپ آدمی یہاں پہنچے گا ؟
 
آپریٹر:  سر !  اسے 45 منٹ  لگیں گے ، لیکن اگر آپ کو جلدی ہے تو آپ  اپنی موٹر سائیکل پر آ کر خود لے جاسکتے ہیں ۔  
کسٹمر:  کیا  ! تمھیں یہ کیسے معلوم ہے ؟
آپریٹر:   سر ! سسٹم کی اطلاع کے مطابق  ، آپ کی موٹر سائیکل کا نمبر ۔ لاہور 858 ہے اور یہ ہونڈا 125 ہے ۔  
کسٹمر:  ؟ ؟ ؟ ۔  ( ہم م م م  ، یہ میرا موٹر سائیکل نمبر بھی جانتا ہے ۔  نہیں میں والد کی کار پر بھی آسکتا ہوں ۔  
   آپریٹر:     سر ! یہ آپ کے لئے خطرناک ہو سکتا ہے ۔
کسٹمر:  وہ کیسے ؟
 آپریٹر:   سر  پچھلے مہینے کی 21 تاریخ کو آپ نے اپنے والد کی کار کو  شہر  میں  120 کلو میٹر  کی رفتار سے زیادہ چلاتے ہوئے  ،  چالان کروایا تھا ۔ آپ کے والد نے یہ حلف نامہ جمع کروا کر کار کو چھڑوایا تھا کہ وہ آپ کو کار چلانے نہیں دیں گے ۔  
کسٹمر:  میں حیران ہو رہا ہوں ۔  کہ یہ سب معلومات  آپ کو نظر آرہی ہیں ۔
آپریٹر:    سر ! اور کچھ ؟  
کسٹمر:  نہیں۔ ۔ ۔ ۔ ، لیکن  کیا  ، آپ مجھے اشتہار کی مد میں  3 مفت کوک کی بوتلیں بھجوا سکتے ہیں ؟
 آپریٹر:   سر ! ہم عموماً ایسا کرتے ہیں ،  لیکن آپ کے ریکارڈ کے مطابق  آپ ذیا بیطس کے مریض ہیں ، لہذا ہم آپ کا یہ آرڈر حفظانِ صحت کے قانون کے مطابق روک ہے ہیں ۔  
کسٹمر:  تیری  تو ۔ ۔ ۔ &٪# اور تیری معلومات کی  ۔ ۔ ۔  &٪#@
 آپریٹر:   سر ! اپنی زبان احتیاط سے استعمال کریں ، یہ کال ریکارڈ ہو رہی ہے ۔  اور ہاں پچھلے مہینے کی اکیس تاریخ کو   آپ پولیس  مین کو گالی دینے کے الزام میں تین دن پولیس سٹیشن میں بند رہے تھے ، اور جج نے آپ پر 5000  روپے جرمانہ کر کے آپ کو چھوڑا تھا  اور آپ کا کار ڈرائیونگ کا لائسنس  تین ماہ کے لئے معطل ہے ۔ کیا میں زبان کے غیر مناسب استعمال پر    ٭119#  دباؤں  جس سے  ہماری گفتگو کا ریکارڈ نزدیکی پولیس سٹیشن کوالرٹ میسج دے گا اور اُن کے پاس چلا جائے گا ۔
 کسٹمر:  نا نا نا ،  بس خدا کے لئے میرا آرڈر کینسل کر دیں  ،
 ہور  بناؤ  ،کریڈٹ کارڈ 

3 تبصرے:

خیال رہے کہ "اُفق کے پار" یا میرے دیگر بلاگ کے،جملہ حقوق محفوظ نہیں ۔ !

افق کے پار
دیکھنے والوں کو اگر میرا یہ مضمون پسند آئے تو دوستوں کو بھی بتائیے ۔ آپ اِسے کہیں بھی کاپی اور پیسٹ کر سکتے ہیں ۔ ۔ اگر آپ کو شوق ہے کہ زیادہ لوگ آپ کو پڑھیں تو اپنا بلاگ بنائیں ۔