Pages

میرے چاروں طرف افق ہے جو ایک پردہء سیمیں کی طرح فضائے بسیط میں پھیلا ہوا ہے،واقعات مستقبل کے افق سے نمودار ہو کر ماضی کے افق میں چلے جاتے ہیں،لیکن گم نہیں ہوتے،موقع محل،اسے واپس تحت الشعور سے شعور میں لے آتا ہے، شعور انسانی افق ہے،جس سے جھانک کر وہ مستقبل کےآئینہ ادراک میں دیکھتا ہے ۔
دوستو ! اُفق کے پار سب دیکھتے ہیں ۔ لیکن توجہ نہیں دیتے۔ آپ کی توجہ مبذول کروانے کے لئے "اُفق کے پار" یا میرے دیگر بلاگ کے،جملہ حقوق محفوظ نہیں ۔ پوسٹ ہونے کے بعد یہ آپ کے ہوئے ، آپ انہیں کہیں بھی کاپی پیسٹ کر سکتے ہیں ، کسی اجازت کی ضرورت نہیں !( مہاجرزادہ)

بدھ، 4 اکتوبر، 2017

چائے کے نقصانات


گذشتہ رات جب میں ایک پب  میں رات کے تین بجے تک ،  بئیر کے آٹھ ٹن پی رہا تھا اُس وقت گھر پر میری بیوی چائے پی رہی تھی !
یارو ! جب میں گھر آیا تو اُس نے مجھ  پر اِس قدر شور مچایا ، 
کہ ساتھ والے گھروں کی لائٹس جلنا شروع ہو گئیں۔
میں خاموشی اور سکون سے گھر میں داخل ہوا ، تو اُس نے گھر کی چیزوں کو پھینکنا شروع کر دیا ۔
پڑوسی میرے گھر میں جھانکنا شروع ہوگئے ،
  تو میں نہایت آہستگی سے چلتا ہوا اپنے کمرے میں داخل ہوا ، تو اُس نے بیڈ کی چادر کھینچ لی ۔
 مجھے بالکل، ذرا بھی  غصہ نہیں آیا ،
میں نے آرام سے اپنے جوتے اتارے ، تو کھڑکی سے جھانکتی ہوئی ایک ہمسائی کی آنکھیں خوف سے پھٹنے لگیں ۔دوسری کا منہ کُھل گیا ۔
جوتے سائیڈ پر رکھ کر میں لیٹ گیا ۔
پب سے نکل کر گھر میں کوچ پر لیٹنے تک میں پرسکون ، خاموش اور ٹھنڈا رہا ۔
اِس کے برعکس میری بیوی ، مجھ پر صبح تک چلاتی رہی ۔
پس ثابت ہوا کہ چائے ، انسانی صحت کے لئے نہایت نقصان دہ ہے ۔
بس میں یہ بتانا چاہتا ہوں کہ بیئر پیو یا نہ پیو ، آپ کی مرضی ، مگر !
چائے سے دور رہو !

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

خیال رہے کہ "اُفق کے پار" یا میرے دیگر بلاگ کے،جملہ حقوق محفوظ نہیں ۔ !

افق کے پار
دیکھنے والوں کو اگر میرا یہ مضمون پسند آئے تو دوستوں کو بھی بتائیے ۔ آپ اِسے کہیں بھی کاپی اور پیسٹ کر سکتے ہیں ۔ ۔ اگر آپ کو شوق ہے کہ زیادہ لوگ آپ کو پڑھیں تو اپنا بلاگ بنائیں ۔