Pages

میرے چاروں طرف افق ہے جو ایک پردہء سیمیں کی طرح فضائے بسیط میں پھیلا ہوا ہے،واقعات مستقبل کے افق سے نمودار ہو کر ماضی کے افق میں چلے جاتے ہیں،لیکن گم نہیں ہوتے،موقع محل،اسے واپس تحت الشعور سے شعور میں لے آتا ہے، شعور انسانی افق ہے،جس سے جھانک کر وہ مستقبل کےآئینہ ادراک میں دیکھتا ہے ۔
دوستو ! اُفق کے پار سب دیکھتے ہیں ۔ لیکن توجہ نہیں دیتے۔ آپ کی توجہ مبذول کروانے کے لئے "اُفق کے پار" یا میرے دیگر بلاگ کے،جملہ حقوق محفوظ نہیں ۔ پوسٹ ہونے کے بعد یہ آپ کے ہوئے ، آپ انہیں کہیں بھی کاپی پیسٹ کر سکتے ہیں ، کسی اجازت کی ضرورت نہیں !( مہاجرزادہ)

منگل، 20 فروری، 2018

ریکی سیکھیں

ہم میں سے ہر شخص کے اندر کائناتی حیاتیاتی توانائی موجود ہے جو پیدائش ہی سے ہمارے مادی جسم میں ڈال دی جاتی ہے۔ جو بعد میں روحانی عمل کے ذریعے ظاہر ہوتی ہے ۔
جاپانی تعلیمات بتاتی ہیں کہ کائنات ایک ماورائی قوت سے بھری ہوئی ہے اس کائناتی روح کو وہ لوگ Reiکے نام سے جانتے ہیں۔ اسے کائنات کی تخلیقِ اول بھی کہا جاسکتا ہے۔ یہ کائناتی روح خاص توانائی سے متحرک ہوتی ہے جسے Ki کہا گیا ہے۔ صدیوں سے یہ طریقہ انسانی علاج کے لئے رائج رہاہے ۔ جس پر ڈاکٹر مکاؤ نے ریسرچ کی اور ڈاکٹر مکاؤ کےشاگرد وں نےریکی کو دنیا کے مختلف حصّوں میں متعارف کرایا۔ 1930ء سے اب تک یہ طریقہ علاج دنیا کے مختلف حصّوں میں جانا پہچانا اور مشہور ہو گیا۔
پہلے ریکی کی تربیت صرف مخصوص لوگ ہی حاصل کرتے تھے ، آہستہ یہ طریقہ عام ہو گیا اب ہر انسان ریکی آسانی سے سیکھ سکتا ہے اور اپنے اندر چھپی ہوئی کائناتی حیاتیاتی توانائی کو اندر سے باہر لا کر فائدہ اٹھا سکتا ہے ۔

ریکی کیسے سیکھی جائے ؟
سورج نکلنے سے قبل کسی کھلی فضا میں برہنہ پیر ، اپنے دونوں پاؤں کی ایڑیاں قریب کر کے سیدھے کھڑے ہوجائیں ۔ گہرا سانس لیں ۔ ( پڑھیں :
آپ کی صحت اور عملِ تنفّس  )
اب دونوں ہاتھ ایک ہی سیدھ میں اوپر کی جانب اٹھائیں، اس موقع پر یہ تصور کریں کہ فضا میں موجود توانائی جو آپ ہاتھوں میں جمع ہورہی ہیں۔ اسی صورت میں ہاتھوں کو آہستہ آہستہ نیچے لائیں اور یہ تصور کریں کہ توانائی پورے جسم میں مرغولہ دار انداز میں اتر گئی ہے ۔
پہلے مرحلے میں سانس آہستگی سے لیں۔ دوسرے مرحلے میں سانس اندر کھینچیں اور تیسرے مرحلہ میں سانس روک لیں۔ یہ مشق اس وقت تک جاری رکھیں جب آپ محسوس کریں کہ جسم میں توانائی جمع ہوگئی ہے ۔ اس دوران اگر آنکھیں بند رکھی جائیں تو زیادہ مرکزیت سے مشق پوری ہوسکتی ہے۔ اس مشق کے لیے خالی پیٹ ہونا ضروری ہے۔ اس مشق میں زیادہ حساس لوگ اس توانائی کو دیکھ بھی لیتے ہیں تاہم اگر ایسا نہیں ہے تو اس کا احساس بھی کافی ہے-
ریکی سے آپ بہت سی نفسیاتی اور جسمانی بیماریوں سے نجات حاصل کر لیں گے۔ روزانہ 20 سے 30 منٹ ریکی کریں اور پُرسکون اور مسرور زندگی گزاریں۔
ریکی ٹریٹمنٹ شروع کرنے سے پہلے اپنے ذہن و جسم کو پُرسکون رکھیں۔ گہرے گہرے سانس لیں۔ جسم کو ڈھیلا چھوڑ دیں۔ ریکی کرتے ہوئے سانس کی رفتار نارمل رکھیں اور ریڑھ کی ہڈی کو سیدھا رکھیں۔دونوں ہاتھوں کو چند سیکنڈ ایک دوسرے کے ساتھ رگڑ کر Sensitizeکرلیں۔اپنے دونوں ہاتھوں میں توانائی محسوس کریں۔
آپ اپنی وجدانی قوت پر بھروسا کریں۔ اپنے وجدان کی مدد سے اپنے ہاتھوں میں زیادہ سے زیادہ توانائی محسوس کریں،
اپنی ریکی ٹریٹمنٹ کیجئے  تاکہ اپنے کلائنٹ کی تکلیف یا بیماری کا ادراک کرسکیں۔تصوّر میں  اپنے  جسمِ کے چاروں طرف  مثالی Aura کاتصور کریں۔


 اس کے بعد آپ تصوّر کریں کہ آپ کے ہاتھ آپ کے ذہن سے ڈسچارج ہونے والی توانائی کے کنڈکٹر ہیں  جن کا تعلق آپ  اپنے جسم سے اوپر   Aura کی روشنیوں کے جسم پر رکھیں اور ریکی شروع کردیں۔ہر مشق سے پہلے اور مشق کے بعد ،  اپنے ہاتھو ں کو آہستہ ملیں تاکہ  آپ کے ہاتھ میں موجود لہریں ڈسچارج ہو کرآپ کے جسم میں داخل ہو کر سرکٹ پورا کریں اورمزید توانا ہو کر  ھیلنگ کرنے والی جگہ پر اثرانداز ہوں ۔
٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭
مشق نمبر1:اپنے چہرے کو دونوں ہاتھوں سے چھپا لیجئے۔ اس طرح کہ آپ کی انگلیوں کی Tips آپ کی پیشانی کو چھو رہی
ہوں۔ دونوں ہاتھوں کو ایک دوسرے کے ساتھ ملاتے وقت سانس لینے کے لیے جگہ چھوڑیں۔ بظاہر یہ ایک معمولی مشق ہے مگر یہ سر درد ، مائگرین ، اسٹروکس ، الرجی ، دانتوں ، مسوڑھوں ناک کی ہڈی اور سانس کی تکلیف کو دور کرتی ہے۔
مشق نمبر2:اپنے ہاتھوں کو سر پر اس طرح رکھیں کہ دونوں ہاتھوں کی انگلیوں کے سرے سر کی اوپری سطح کے بالکل درمیان میں ایک دوسرے کو چھو رہے ہوں اور ہتھلیاں سر کے دونوں طرف رکھی ہوں۔ یہ مشق ذہنی اسٹرکچر، دماغی چوٹ، اسٹروکس ، اسٹریس ، مائگرین ، نروس سسٹم اور ذہنی صلاحیتوں کے لیے بہترین ہے۔
مشق نمبر3:ہاتھوں کو نرمی سے سر کے پچھلے حصے پر اس جگہ رکھیں جہاں سر کا حصہ ختم ہورہا ہو اور گردن شروع ہورہی ہو۔انگلیوں اور انگوٹھوں کی سمت اوپر کی جانب ہو۔ شہادت کی انگلیاں آپس میں ملی ہوئی ہوں۔ یہ مشق سر درد ، مائگرین ، صدمے یا چوٹ کے اثرات، آنکھوں کے مسائل ، ہیڈ انجریز جیسی بیماریوں میں فائدہ مند ہے۔
مشق نمبر4:
یہ مشق نمبر 3 کی طرح ہی آسان اور آرام دہ ہے۔ اس میں صرف یہ کرنا ہے کہ دونوں ہاتھوں کوسر کے پچھلے حصے کھڑی سیدھ کی بجائے دائیں بائیں رخ پر اس طرح رکھیں کہ ایک ہاتھ سر کے پچھلے ابھرے ہوئے حصے پر رکھا ہو اور

دوسرا ہاتھ بالکل اسی ہاتھ کے نیچے رکھا ہو۔ اس کے فوائد و اثرات وہی ہیں جو مشق نمبر 3 میں بیان کئے گئے ہیں۔
مشق نمبر5:
دونوں ہاتھوں کی ہتھیلی کوچہرے کی دونوں جانب رکھیں، آپ کا ہاتھ گالوں پر کان کے بالکل برابر میں ہونا چاہیے، یہ مشق آپ کے چہرے کی ٹینشن اور دانتوں کے درد کے لیے مفید ہے۔

٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭
گردن اور پیٹ کی مشقیں 
مشق نمبر6:اپنی دونوں کلائیوں کو ایک ساتھ ملالیں اور اپنے ہاتھ نرمی سے حلق پر رکھیں ، یہ مشق آپ کی گردن کی تکالیف کے لیے مفید ہے۔
مشق نمبر7:اپنا ایک ہاتھ نرمی سے حلق پر رکھیں اور دوسرا ہاتھ دل پر رکھیں۔ جو پہلے ہاتھ کے بالکل نیچے ہو۔ یہ مشق توانائی میں اضافہ اور مدافعتی سسٹم بہتر بناتی ہے۔اسٹریس، نروس نیس اور میٹابولزم پرابلمز دور کرتی ہے-

مشق نمبر8:دونوں ہاتھوں کو سینے پر اس طرح رکھیں کہ دایاں ہاتھ دائیں طرف اور بایاں ہاتھ بائیں طرف ہو۔ اس مشق سے بریسٹ کینسر، لمفیڈک ڈس آرڈر اور دودھ پلانے والی ماؤں کے سینہ میں بچہ کی غذا میں اضافہ ہوتا ہے۔
مشق نمبر9:دونوں ہاتھوں کو سینے سے نچلے حصے پر اس طرح رکھیں کہ درمیانی انگلیاں ایک دوسرے کو چھو رہی ہوں۔ہاتھوں کو جسم پر نرمی سے رکھیں۔ جس جگہ انگلیاں ایک دوسرے سے مل رہی ہوں وہ جسم کی سینٹر لائن ہونی چاہیے۔ یہ مشق لمفیڈک امراض اور پھیپھڑوں کے لیے مفید ہے۔
مشق نمبر10:ہاتھوں کو اور نیچے لے آئیے اب آپ کا پیٹ کا حصہ شروع ہوجاتا ہے۔ ہاتھوں کو آہستگی اور نرمی سے پیٹ پر رکھیں ۔ انگلیاں جسم کی سینٹر لائن پر ایک دوسرے سے ٹچ ہورہی ہوں۔ یہ مشق پیٹ کے دائیں حصّہ سائڈ پر گال بلیڈر، پتھری ، Upper Colon کی تکلیفوں کو دور کرتی ہے۔ جمع شدہ بلغم کو خارج کرتی ہے۔جبکہ بائیں سائڈپر اس کے اثرات Upper Colon، معدہ کی بیماریاں ، السر ، تشنج ، نظامِ انہضام کی تکلیفیں ، پنکریز ، ذیابیطس ، بلڈ شوگر ، ہیموفیلیا جیسی بیماریوں میں فائدہ پہنچاتی ہے۔
مشق نمبر11:ہاتھوں کو آہستگی سے پیٹ کے نچلے حصے پر لے آئیں۔ اس طرح رکھیں کہ انگلیاں جسم کی سینٹر لائن پر مل رہی ہوں۔فوائد:- چھوٹی آنت ، تشنج ، Lower Colon اور ہاضمہ کی خرابیاں دورکرتی ہے۔
٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭
 کندھوں اور پیٹھ  کی مشقیں
مشق نمبر12: یہ مشق آپ کے پیروں کے لیے مفید ہے۔ایک کرسی پر بیٹھ جائیں اور اپنےدونوں ہاتھ اپنے گھٹنے پر رکھیں ، پھر دونوں ہاتھوں کو ٹخنہ پر لے جائیں اور آخر میں اپنے ہاتھوں سے اپنے پیروں کے آخری سرے کو چھوئیں ۔ تکلیفوں سے نجات دیتی ہے۔یہ مشق آپ اس طرح بھی کرسکتے ہیں کہ آپ کے ہاتھ کمر پر اس طرح رکھے ہونا چاہئیں کہ ایک ہاتھ ریڑھ کی ہڈی پر رکھا ہو اور دوسرا ہاتھ پہلے ہاتھ کے اوپر رکھا ہو.

مشق نمبر13: ہاتھوں کو جسم کے پچھلے حصے پر شولڈر مسلز پر رکھیں۔ آپ کے ہاتھوں کو درمیانی انگلیاں ریڑھ کی ہڈی پر ایک دوسرے کو چھو رہی ہوں۔ ٹینشن ، حلق کی بیماریاں ، ریڑھ کی ہڈی کی تکلیف اور گردن کا درد میں یہ مشق فائدہ مند ہے۔ یہی مشق دو سرے طریقہ سے بھی کی جاسکتی ہے ۔ اپنا دایاں ہاتھ بائیں شولڈر پر بایاں ہاتھ سینے کو کراس کرتے ہوئے دائیں شولڈر پررکھیں آپ ہاتھ لے جاسکتے ہیں لے کر جائیں۔ لیکن زبردستی نہ کریں۔ جہاں تک آرام سے پہنچ جائے رک جائیں۔ یہ مشق سرانجام دینے سے گھبراہٹ ، نروسنیس ، ٹینشن ، گردن میں کھنچاؤ ، پھیپھڑوں اور ریڑھ کی ہڈی کی تکلیفیں دور ہوجاتی ہیں۔
  مشق نمبر14: اپنے ہاتھوں کو کمر پر اس طرح رکھیں کہ درمیانی انگلیاں سینٹر لائن پر ایک دوسرے کو چھو رہی ہوں۔ یہ مشق شوگر ، اسٹریس ، مائگرین ، گردے ، ہائی بلڈ پریشر ، انفیکشن اور ایڈرینل گلینڈز کی بیماریوں اور تکلیفوں سے نجات دیتی ہے۔  مشق نمبر15:  آپ کا ایک ہاتھ کمر کی ریڑھ کی ہڈی پر رکھا ہو اور وسرا ہاتھ پہلے ہاتھ کے اوپر رکھا ہو-
مشق نمبر16: اپنے ہاتھوں کو کمر کے نیچے اور کولہوں سے اوپر رکھیں آپ کی درمیانی انگلیاں سینٹر لائن پر ایک دوسرے کو چھو رہی ہوں۔ اس کے فوائد و اثرات وہی ہیں جو مشق نمبر 13 میں بیان کئے گئے ہیں۔
مشق نمبر17:  اپنے ہاتھوں سے اپنے پیروں کے آخری سرے کو چھوئیں ۔


 آپ کو یہ مشقیں کئی بار کرنا پڑیں گی یہاں تک کہ آپ خود محسوس کریں گے کہ آپ کے ہاتوں سے لہریں نکل کر آپ کے اُس حصے کو جہاں ھیل کر رہے ہیں  سنساہٹ اور گرمی پیدا ہونا شروع ہو جاتی ہے ۔
یہ تھیں ریکی ٹریٹمنٹ کی چند اہم مشقیں جن سے آپ اپنا مکمل ٹریٹمنٹ کرسکتے ہیں۔ جب آپ ریکی ٹریٹمنٹ کرچکے تو انرجی گراؤنڈ کرنے کے لیے دونوں ہاتھوں کو آپس میں ملائیں۔تاکہ آپ کے ہاتھ میں موجود توانائی کی لہریں  آپ کے  دائیں ہاتھ  سے بائیں ہاتھ میں داخل ہو کر جسم میں جذب ہو جائیں ۔
کائینات میں پھیلی ہوئی ماورائی  لہریں آپ کے بائیں ہاتھ سے  جسم میں داخل ہوکر آپ کی اندورنی توانائی میں اضافہ کرے ہوئے آپ کے دائیں ھاتھ سے خارض ہو کر فضا میں منتشر ہو جاتی ہیں ، جتنا یہ تصوّر آپ کے ذہن میں پختہ ہوگا  ، اتنی ہی ریکی کی ھیلنگ توانائی آپ کے جسم میں ذخیرہ ہوگی ۔
آپ اگر گروپ میں ریکی کی مشقیں کرنا چاہیں کو وہ زیادہ مؤثر ہوگی ۔لیکن سب ریکی ماسٹرکے دائیں ہاتھ پر کھڑے ہوں ، نو آموز کو سب سے دائیں کھڑا ہونا چاہئیے ۔ یاد رکھیں کہ
کائینات سے داخل ہونے والی ماورائی  لہریں  بائیں ہاتھ سے جسم میں داخل ہو کر  دائیں ہاتھ سے نکلتے وقت اُن میں کمی نہیں ہوتی ، جیسے قدرتی مقنا طیس صدیوں تک لوہے کو مقنا طیس بناتا  رہے  ، تو اُس کی قدرتی مقناطیسیت میں کمی نہیں آتی ۔ کیوں کہ وہ  قدرتی مقناطیسیت   کا حصہ ہے ۔ اِسی طرح ایک ریکی ماسٹر    ریکی کی مشقوں سے اپنے اندر ھیلنگ  توانائی  میں اضافہ ضرور کرتا ہے ، لیکن وہ کائینات  کی ماورائی  میں رائی برابر کمی نہیں کر سکتا ۔
 
لیکن ایک اچھا ریکی ماسٹر  اپنے اندر ذخیرہ ہونے والی ھیلنگ  توانائی  کو  اپنے شاگردوں   یا کسی دوسرے فرد میں  منتقل ضرور کر سکتا ہے ۔

  ریکی کے اصول وہ ضروری باتیں جو ریکی کے طالب علم کو ذہن نشین رکھنی ہوتی ہیں: یہ توانائی نہایت لطیف ہے اس کے بہتر حصول کے لیے ضروری ہے کہ طبیعت میں ٹھہراؤ ہو، ایسے شخص کو غصہ کم سے کم کرنے کی ہدایت کی جاتی ہے ورنہ جسم میں کثیف گرم لہریں چلنے لگتی ہیں جس سے اس توانائی کا فطری عمل سست پڑجاتا ہے۔ غیر اخلاقی امور سے آدمی میں اندرونی کشمکش ہونے لگتی ہے۔ اس سے ذہنی مرکزیت ٹوٹ جاتی ہے اس لیے ریکی کے طالب علم کو ایسے تمام امور سے پرہیز کرنا چاہیے جو اس کی ذہنی صحت میں دخل در انداز ہوسکتے ہیں۔ تمام مشقوں کے دوران یقین پختہ ہونا چاہیے۔ جب تصور کریں کہ توانائی جسم میں منتقل  ہو رہی  تو یقین پختہ رکھیں اور کسی قسم کے منفی خیالات کو ذہن میں جگہ نہ دیں ۔ آپ کو اپنی ماورائی قوت پر مکمل بھروسا و یقین ہو ورنہ شک آپ کی صلاحیتوں پر زنگ لگادے گا ۔  
٭٭٭٭٭٭٭٭٭
 ریکی  - جسم کی مدافعاتی توانائی بڑھانا
 ریکی  - ھیلنگ  کیسے کی جائے ؟
 ٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭

1 - مراقبہ : آپ کی سوچ سے زیادہ آسان


کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

خیال رہے کہ "اُفق کے پار" یا میرے دیگر بلاگ کے،جملہ حقوق محفوظ نہیں ۔ !

افق کے پار
دیکھنے والوں کو اگر میرا یہ مضمون پسند آئے تو دوستوں کو بھی بتائیے ۔ آپ اِسے کہیں بھی کاپی اور پیسٹ کر سکتے ہیں ۔ ۔ اگر آپ کو شوق ہے کہ زیادہ لوگ آپ کو پڑھیں تو اپنا بلاگ بنائیں ۔