Pages

میرے چاروں طرف افق ہے جو ایک پردہء سیمیں کی طرح فضائے بسیط میں پھیلا ہوا ہے،واقعات مستقبل کے افق سے نمودار ہو کر ماضی کے افق میں چلے جاتے ہیں،لیکن گم نہیں ہوتے،موقع محل،اسے واپس تحت الشعور سے شعور میں لے آتا ہے، شعور انسانی افق ہے،جس سے جھانک کر وہ مستقبل کےآئینہ ادراک میں دیکھتا ہے ۔
دوستو ! اُفق کے پار سب دیکھتے ہیں ۔ لیکن توجہ نہیں دیتے۔ آپ کی توجہ مبذول کروانے کے لئے "اُفق کے پار" یا میرے دیگر بلاگ کے،جملہ حقوق محفوظ نہیں ۔ پوسٹ ہونے کے بعد یہ آپ کے ہوئے ، آپ انہیں کہیں بھی کاپی پیسٹ کر سکتے ہیں ، کسی اجازت کی ضرورت نہیں !( مہاجرزادہ)

منگل، 13 فروری، 2018

ایپل آئی فون 10 جیتنا ، مبارک ہو !

مہاجر زادہ !
مبارک ہو کہ آپ ایپل  آئی فون -10 جیت چکے ہیں ۔

کیوں کہ آپ اوپیرا  ، براوزر  کھولنے والے پہلے 10 خوش نصیبوں میں سے ہیں اور آپ کا آئی پی ایڈریس :
39.32.205.138 ہے ۔

لیکن یہ تو مہاجر زادہ کا آئی پی ایڈریس نہیں ، مہاجرزادہ نے سوچا !
روزانہ رات کو بڑھیا اور ملازم کے ساتھ سی آئی ڈی  دیکھتے دیکھتے ، مہاجرزادہ  بھی شک میں مبتلا ہوگیا ! 


 فوراً آئی پی ایڈریس کا کُھرا نکالا ۔
اوہ !یہ آئی پی ایڈریس تو پی ٹی سی ایل والوں کا ہے اور  کمبختوں نے لانگی ٹیوڈ اور لیٹی ٹیوڈ سے جگہ کی نشاندہی کر دی ہے ۔کہیں یہ مہاجرزادہ کا گھر تو نہیں ؟
اب ڈرون حملے کو تو کوئی نہیں روک سکتا !

لیکن ، لیکن  یہ گمنام سروے کیوں کر رہے ہیں ! کچھ نہ کچھ تو ہے بیچ میں  موگیمبو !
ذرا ڈھونڈھو !

تو قارئین ! آگے بڑھیں ؟ لیکن اگر کوئی مسئلہ ہوا تو ذمہ داری آپ کی !
ہوں !
صرف ایک ڈالر میں 
ایپل  آئی فون -10 ، اِس کا مطلب ہے کہ جب موبائل لے کر کوریئر سروس والا گھر پرآئے گا تو ایک ڈالر دے دیں گے !
" ارے بیگم ، ذرا سنو ! " مہاجرزادہ نے آواز لگا ئی
" کیا بات ہے ؟ آتی ہوں !  بولیں ! " بڑھیا نے پوچھا ۔
" ایک ڈالر ہوگا آپ کے پاس " مہاجرزادہ نے پوچھا
" کیا کرنا ہے " بڑھیا نے سوال کیا ۔
" وہ
ایپل  آئی فون -10 کی پیمنٹ کرنی ہے "مہاجرزادہ نے جواب دیا
" ایک ڈالر میں " بڑھیا نے حیرانگی سے پوچھا "  تو پھر چار منگوا لو ، چم چم ، لڈو ، برفی اور موتی چور کے لئے ، ہاں لائیٹیں جلتی ہوں اور کوئی اچھا میوزک بھی ہو " بڑھیا مہاجرزادہ سے بھی  مٹھائی کے ڈبے کی محبت میں چا ر ہاتھ آگے بڑھ کر بولی ۔
بوڑھے نے حیرت سے بڑھیا کی طرف دیکھا  اور بولا ، " یہ بچوں کے موبائل نہیں ، سو فیصد اصلی
ایپل  آئی فون -10 ہے " 
" اوہ  اچھا !  پھر 100 منگوا لو میرے پاس 100 ڈالر ہیں ، چھٹّا نہیں " بڑھیا طنز کرتے ہوئے بولی ،
" کِس پر آئیں گے ؟ ٹرک پر یا کنٹینر میں ؟"
" احمق عورت " مہاجرزادہ نے  دل میں سوچا !
معلومات دے کر آگے چلا ،
ہیں یہ کیا ؟
" آپ کے پاس ہے ویزا کارڈ یا گولڈ کارڈ ؟ "
ذرا نمبر تو بھجوائیں !



کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

خیال رہے کہ "اُفق کے پار" یا میرے دیگر بلاگ کے،جملہ حقوق محفوظ نہیں ۔ !

افق کے پار
دیکھنے والوں کو اگر میرا یہ مضمون پسند آئے تو دوستوں کو بھی بتائیے ۔ آپ اِسے کہیں بھی کاپی اور پیسٹ کر سکتے ہیں ۔ ۔ اگر آپ کو شوق ہے کہ زیادہ لوگ آپ کو پڑھیں تو اپنا بلاگ بنائیں ۔