Pages

میرے چاروں طرف افق ہے جو ایک پردہء سیمیں کی طرح فضائے بسیط میں پھیلا ہوا ہے،واقعات مستقبل کے افق سے نمودار ہو کر ماضی کے افق میں چلے جاتے ہیں،لیکن گم نہیں ہوتے،موقع محل،اسے واپس تحت الشعور سے شعور میں لے آتا ہے، شعور انسانی افق ہے،جس سے جھانک کر وہ مستقبل کےآئینہ ادراک میں دیکھتا ہے ۔
دوستو ! اُفق کے پار سب دیکھتے ہیں ۔ لیکن توجہ نہیں دیتے۔ آپ کی توجہ مبذول کروانے کے لئے "اُفق کے پار" یا میرے دیگر بلاگ کے،جملہ حقوق محفوظ نہیں ۔ پوسٹ ہونے کے بعد یہ آپ کے ہوئے ، آپ انہیں کہیں بھی کاپی پیسٹ کر سکتے ہیں ، کسی اجازت کی ضرورت نہیں !( مہاجرزادہ)

منگل، 6 اگست، 2019

ایف بی آر کا ساتھ دیں ، پاکستان کی مدد کریں

٭آپ کسی بھی دکان سے خریداری کرتے ہیں ، اگر وہ آپ سے جی ایس ٹہ کی رقم بھی وصول کرتا ہے تو ۔ اُس کی رسید پر  ، جی ایس ٹی نمبر  ضرور دیکھیں ۔
اگر اُس پر جی ایس ٹی نمبر ، ایس ٹی این نمبر  یا ایس ٹی آر این نمبر نہیں لکھا تو،

آپ جی ایس ٹی کی رقم کی واپسی کا مطالبہ کریں ۔ 
کیوں کہ وہ چور ہے !
 نیچے  تین  رسیدیں ہیں ، تینوں  پر انکم ٹیکس نمبر لکھے ہیں۔
1- گلوریا جین  ۔ انکم ٹیکس نمبر :
2739811-7

یہ انکم ٹیکس نمبر  گلوریا جین کا نہیں ہے ، بلکہ مالک  " علی طاہر خان " کا  ذاتی انکم ٹیکس نمبر ہے جو کلائینٹ کو بے وقوف بنانے کے لئے  ، رسید پر چھاپا گیا ہے ۔ 
٭٭٭٭٭٭٭
 2- اور پی ٹی پی ۔ ون پٹاٹو ، ٹو پٹاٹو ۔جہلم ۔  کی رسید پر انکم ٹیکس نمبر  :


 3026726-9

کراچی کی پٹاٹو فیکٹری انٹر نیشنل۔ ایسوسی ایشن آف پرسن ہے جو  ہر ضلع میں رجسٹر کی جاتی ہے ۔ 8-سی  خیابانِ کشمیر  ڈی ایچ اے -5 کراچی  کا ہے ۔
دوسرا  آؤٹ لیٹ ، گیگا مال ، ڈی ایچ اے- 2 ، فوڈ کورٹ ۔ اسلام آباد  کا ہے ۔


آپ ایک شہر میں کھولی جانے والی آؤٹ لیٹ کا ایک جی ایس ٹی نمبر استعمال کر سکتے ہیں ، لیکن دوسرے شہر یا صوبے میں آپ کو نیا جی ایس ٹی نمبر اور انکم ٹیکس نمبر لینا پڑے  گا ۔
 ٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭
2-   کھادی   ، ایس ای سی پی کے پاس بطور، سنگل ممبر پرائیویٹ  کمپنی  رجسٹر ہے ۔ اِسے پورے پاکستان میں دفاتر کھولنے کی اجازت ہے ۔

  3- مونال ریسٹورینٹ ، مری روڈ راولپنڈی کینٹ ۔
اِس رسید کو غور سے دیکھیں ، یہ مونال ریسٹورینٹ مری روڈ کی ہے ، اِس پر جو انکم ٹیکس نمبر  7384509ہے وہی  سیلز ٹیکس رجسٹریشن نمبر 7384509 بھی ہے ۔  اور 18٪  جی ایس ٹی کاٹی ہوئی ہے۔ 






 
جب آپ  سیلز ٹیکس رجسٹریشن نمبر 7384509  ڈالتے ہیں تو کوئی جواب نہیں آتا ، لیکن جب آپ انکم ٹیکس نمبر ڈالتے ہیں تو سکرین  یہ آتی ہے ۔
اب یہ تو ایف بی آر کے ماہرین ہی بتا سکتے ہیں ، کہ کیا نئے پاکستان میں ، انکم ٹیکس نمبر اور   سیلز ٹیکس رجسٹریشن نمبر ایک ہی ہیں ؟
یا یہ بھی کوئی گورنمنٹ کو چونا لگانے کی  ، محترمہ عائشہ افضل اور ایف بی ر کی ملی بھگت ہے ؟

٭٭٭٭٭٭
این ٹی این نمبر سے کمپنی کی رجسٹریشن معلوم کرنے کے لئے اِس لنک پر جائیں۔
 ٭٭٭٭٭٭

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

خیال رہے کہ "اُفق کے پار" یا میرے دیگر بلاگ کے،جملہ حقوق محفوظ نہیں ۔ !

افق کے پار
دیکھنے والوں کو اگر میرا یہ مضمون پسند آئے تو دوستوں کو بھی بتائیے ۔ آپ اِسے کہیں بھی کاپی اور پیسٹ کر سکتے ہیں ۔ ۔ اگر آپ کو شوق ہے کہ زیادہ لوگ آپ کو پڑھیں تو اپنا بلاگ بنائیں ۔