Pages

میرے چاروں طرف افق ہے جو ایک پردہء سیمیں کی طرح فضائے بسیط میں پھیلا ہوا ہے،واقعات مستقبل کے افق سے نمودار ہو کر ماضی کے افق میں چلے جاتے ہیں،لیکن گم نہیں ہوتے،موقع محل،اسے واپس تحت الشعور سے شعور میں لے آتا ہے، شعور انسانی افق ہے،جس سے جھانک کر وہ مستقبل کےآئینہ ادراک میں دیکھتا ہے ۔
دوستو ! اُفق کے پار سب دیکھتے ہیں ۔ لیکن توجہ نہیں دیتے۔ آپ کی توجہ مبذول کروانے کے لئے "اُفق کے پار" یا میرے دیگر بلاگ کے،جملہ حقوق محفوظ نہیں ۔ پوسٹ ہونے کے بعد یہ آپ کے ہوئے ، آپ انہیں کہیں بھی کاپی پیسٹ کر سکتے ہیں ، کسی اجازت کی ضرورت نہیں !( مہاجرزادہ)

منگل، 6 اگست، 2019

جی ایس ٹی چور پکڑیں

پاکستان کی جڑوں کو کھوکھلا کرنے والے ، بڑی بڑی دُکانوں اور بنگلوں  کے مالک  ، 
نئی اور جدید گاڑیوں میں پھرنے والے، جی ایس ٹی اور  ٹیکس چوروں کو پکڑنے میں حکومت کی مدد کریں ۔ 
 کیا آپ کے پاس سمارٹ موبائل ہے ۔ تو :
٭ -شناختی کارڈ یا این ٹی این نمبر سے کمپنی کی رجسٹریشن معلوم کرنے کے لئے اِس لنک پر جائیں۔

 جب آپ سرخ الفاظ کو نچلے بکس میں ڈال کر  ، ویری فائی کا بٹن دبائیں گے تو   یہ   پیج آجائے گا ۔ 

پاکستان میں کسی بھی بزنس کو شروع کرنے کے لئے آپ کو  یہ رجسٹریشن لازمی کروانا ہو گی ۔
1- پروفیشنل ٹیکس سرٹیفیکٹ ۔ 2- رجسٹریشن آف فرم سرٹیفکیٹ  یا انکارپوریشن سرٹیفکیٹ ۔  3- کمپنی یا فردِ واحد کا انکم ٹیکس سرٹیفکیٹ ۔ 4- اگر گورنمنٹ سے بزنس کر رہے ہوں تو اکاونٹنٹ جنرل کا وینڈر نمبر ۔
اگر آپ کو یاد ہو تو ، اچھے زمانے میں تانگوں  اور ٹھیلوں کو بلدیہ   رجسٹر کرتی تھی اور فیس لیا کرتی تھی جو سالانہ ہوا کرتی تھی ۔
نوٹ:
یاد رکھیں کہ  کسی بھی دکاندار کو اپنی شاپ میں نمایاں جگہ پر  یہ چیزیں فریم میں لگا کر رکھنا ضروری ہیں :
1- سرٹیفکیٹ  آف انکارپوریشن (ایس ای سی پی   )
یا    
 رجسٹریشن آف فرم سرٹیفکیٹ (یہ بڑے دکانداروں یا کمپنیوں کولینا پڑتا ہے ) اپنے صوبے کی حدود میں کام کرنے والوں کو لینا پڑتا ہے ۔ جس میں دو یا دو سے زیادہ  یعنی 7 تک پارٹنر ہوں ۔
2-  پروفیشنل ٹیکس  سرٹیفکیٹ جو ہر سال لینا پڑتا ہے ۔

3- انکم ٹیکس سرٹیفکیٹس ۔
٭- فرد واحد:مالک   کا انکم ٹیکس سرٹیفکیٹ۔
 ٭- فرم: کا انکم ٹیکس سرٹیفکیٹ۔
٭- پارٹنرز  : کا انکم ٹیکس سرٹیفکیٹ۔
  نوٹ : بزنس کی صورت میں  فرم کا یا فردِواحد مالک  کی صورت میں فرد واحد، کا انکم ٹیکس سرٹیفکیٹ نمایا ں جگہ پر لگانا ضروری ہے ۔

 ٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

خیال رہے کہ "اُفق کے پار" یا میرے دیگر بلاگ کے،جملہ حقوق محفوظ نہیں ۔ !

افق کے پار
دیکھنے والوں کو اگر میرا یہ مضمون پسند آئے تو دوستوں کو بھی بتائیے ۔ آپ اِسے کہیں بھی کاپی اور پیسٹ کر سکتے ہیں ۔ ۔ اگر آپ کو شوق ہے کہ زیادہ لوگ آپ کو پڑھیں تو اپنا بلاگ بنائیں ۔