اللہ نے انسانی جسم کی نشونما کے لئے ، بطورِ خوراک اَن گنت خوردنی اشیاء پیدا کی ہیں ، جن کو کھا کر وہ اپنی جسمانی غذائی ضرورت پوری کرتا ہے ۔مناسب اور متوازن غذا ہی انسان کی نشونما اور صحت میں اہم کردار ادا کرتی ہے ۔ انسانی غذا میں خالقِ کائینات کی تخلیق کردہ چھ اشیا ء انسانی غذائی ضروریات کے لئے نہایت اہم ہیں ۔ پانی ، کاروہائیڈریٹس ، پروٹین، چربی ، وٹامن اور نمکیات ۔
ہمیں یہ تو معلوم ہے کہ خوراک کے بغیر صرف پانی پر انسان تقریباً چالیس دن یا اِس سے زیادزندہ رہ سکتا ہے ۔ اور یہ بھی معلوم ہے کہ بالغ انسان کا معدہ، ایک کلوگرام /لٹر سے 4 کلوگرام /لٹر تک غذائی اشیاء یا مائع ، اپنے اندر رکھ سکتا ہے ۔ لیکن شاید کئی لوگوں کو یہ نہ معلوم ہو کہ ، صرف 750 گرام معدے میں جانے والی غذا ، انسانی جسمانی ضرورت کے لئے کافی ہے ۔ اُس سے زیادہ خوراک جسم کو فائدہ نہیں بلکہ نقصان پہنچاتی ہے ۔
لیکن اگر زیادہ غذا کھانے والا ، مشقت کے کام کرتا ہو ، تو معدے میں جانے والی غذا تونائی کی صورت میں استعمال ہو جاتی ہے ۔
ہمیں اِس بات پر لازمی توجہ دینا چاھئیے کہ ہمارے معدے میں پہنچنے والی غذا ، ہمارے جسم کا حصہ بنتی ہے ، ضائع ہو جاتی ہے یا جسم میں ذخیرہ ہوجاتی ہے ۔
بچپن سے لے کر بڑھاپے تک انسانی غذائی ضروریات ایک سی نہیں رہتی ،ہمیں یہ بھی معلوم ہے کہ ایک متوازن غذا ، نہ صرف انسانی جسم کو توانائی مہیا کرتی ہے بلکہ بیماریوں سے بھی دور رکھتی ہے ۔
ایک اوسط کام کرنے والی خاتون کو روزانہ 2000 اور مرد کو 2500 کیلوریز کی ضرورت ہوتی ہے ۔ جبکہ ایک کلوگرام سادہ خوراک میں 3500 کیلوریز ہوتی ہیں ۔
اب یہ فیصلہ آپ نے کرنا ہے کہ روزانہ آپ نے کتنی خوراک لینا ہے اور اُس میں غذائیت کتنی ہو ؟ پھر جتنی کیلوریز آپ اپنے جسم کو مہیا کرتے ہیں کم و بیش اُتنی ہی کیلوریز آپ کو استعمال کرنا ہوتی ہیں ۔
یاد رہے ، کہ خوراک کا انتخاب ، آپ کے علاقے اور وسائل پر ہے ۔ لیکن آپ کی خوراک میں ، کاروہائیڈریٹس ، پروٹین ، وٹامن ، چربی اور نمکیات لازمی شامل ہوں ، بیماری کی صورت یعنی بلڈ پریشر یا ذیابیطس میں آپ کو اِن میں سے کچھ اجزاء اپنے ڈاکٹر کے کہنے کے مطابق کم کرنا ہوں گے ۔
ڈاکٹر عائشہ بنتِ مشتاق
٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں