تنہائی
سے گھبرا کر 31 اگست 2019کو بوڑھے اور بڑھیا نے اپنے گھر کا سارا سامان
تقسیم کردیا اور اپنی اگلی زندگی سفر میں رہنے کا فیصلہ کیا ۔ کیوں کہ
چاروں بچے شادیوں کے بعد پُھر سے اُڑ گئے تھے ۔ لیکن ہر 15 دن بعد چم چم
اپنی دادو کے گھر سے آکر بوڑھے اور بڑھیا کے پاس ویک اینڈ گذارتی اور
بوڑھے اور بڑھیا میں نئی توانائیاں پھونک دیتی ۔
بیٹی
کو ایتھوپیا میں جاب ملی تو وہ چم چم کو لے کر 11 اگست 2019کو ایتھوپیا آگئی ۔
بوڑھے اور بڑھیا نے چالیس سال میں پہلی مرتبہ اکیلے عید گذاری ۔
بلاآخر
فیصلہ کیا اور دو سوٹ کیس چھوٹ بیٹی کے گھر رکھوائے اور دو سات کلو
گرام اور دو بکس 20 کلو گرا م بمع بوڑھے کا لیپ ٹاپ ، بس یہی کل کائینات ،
لے کر برفی سے ملنے کوئٹہ پہنچ گئے ۔
یکم
ستمبر سے 9 اکتوبر تک برفی کی پیاری باتوں کے مزے لئے اُس کی ننھی شرارتوں
سے لطف اُٹھایا ۔ پھر ایتھوپیا جانے کے لئے اسلام آباد بیٹی کے گھر آگئے
۔
11 اکتوبر2019 کو بوڑھا اور بڑھیا ، اسلام آباد سے ایتھوپیا پہنچ گئے ۔
٭٭٭٭واپس ٭٭٭
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں