Pages

میرے چاروں طرف افق ہے جو ایک پردہء سیمیں کی طرح فضائے بسیط میں پھیلا ہوا ہے،واقعات مستقبل کے افق سے نمودار ہو کر ماضی کے افق میں چلے جاتے ہیں،لیکن گم نہیں ہوتے،موقع محل،اسے واپس تحت الشعور سے شعور میں لے آتا ہے، شعور انسانی افق ہے،جس سے جھانک کر وہ مستقبل کےآئینہ ادراک میں دیکھتا ہے ۔
دوستو ! اُفق کے پار سب دیکھتے ہیں ۔ لیکن توجہ نہیں دیتے۔ آپ کی توجہ مبذول کروانے کے لئے "اُفق کے پار" یا میرے دیگر بلاگ کے،جملہ حقوق محفوظ نہیں ۔ پوسٹ ہونے کے بعد یہ آپ کے ہوئے ، آپ انہیں کہیں بھی کاپی پیسٹ کر سکتے ہیں ، کسی اجازت کی ضرورت نہیں !( مہاجرزادہ)

جمعہ، 20 جنوری، 2023

برائلر خرگوش ، خرگوشوں کی دنیا کا نیا باسی

احسن الخالقین کی تخلیق کو  علماءِ  کھوج نے وزن اور رنگ کے امتزاج سے,جینز  اور بنیادی اجزائی ڈھانچے(کان ، سر ، ریڑھ کی ہڈی ،آنکھوں کا رنگ ،  بال و رنگت ) میں تبدیلیاں کر کے ایسی ایسی نسلیں دریافت کیں کہ عقل دنگ رہ جاتی ہے ۔

پیدائش کے 87 ویں دن اِن کا وزن 3100 گرام وزن لے کر ، 135 دن میں میٹنگ کے لئے تیار ہو جانے والے 5000 گرام   وزن والے،برائلر قسم کے ھائی کول اور ھائلہ خرگوش ریبٹ میٹ مارکیٹ میں مقبول ہوتےجا رہے ہیں اورپاکستان میں انڈونیشیا سے امپورٹڈ خرگوشوں کی پاکستانی بریڈ اِس وقت، ریبٹ میٹ  کی سب سے مہنگی بریڈ ہے ۔

انڈونیشیاء  میں ھائلہ اور نیوزی لینڈ وھائیٹ  بہترین نسل ہونے کی وجہ سے سے سپیریئر ہیں کیوں کہ اِن کےبچوں کی تعداد زیادہ ہوتی ہے ۔ اِس کے علاوہ 70 دن کے  ھائلہ بنیز     کا وزن 2160 گرام۔  70 دن کے  ھائی کو ل  بنیز     کا وزن 2400  سے 2500گرام  اور  70 دن کے  نیوزی لینڈ وھائیٹ بنیز     کا وزن  1998.30گرام تک ہوتا ہے ۔اِن تینوں نسل کے خرگوشوں کو برائلر قسم کے خرگوشوں میں ڈویلپ کرنے کے لئے ریسرچ لیبارٹری میں پروان چڑھایا جاتا ہے ۔

انڈونیشین ریسرچ سنٹر  انسٹیٹیوٹ آف اینیمل پروڈکشن ویسٹ جاوا  ، نے 79 ریبٹس  جن کی عمر 20 ہفتے (140 دن )  میں    ھائی کول خرگوش کے20 نر  ریبٹس اور 20 فیمیل ریبٹس،    ھائلہ  خرگوش کے12 نر  ریبٹس اور 14 فیمیل ریبٹس، نیوزی لینڈ وھائیٹ خرگوش کے8 نر  ریبٹس اور 5 فیمیل ریبٹس جن کا پیدائش کے وقت ،  وزن ۔
٭۔ھائی کول بنیز
51.6 گرام سے 61.5 گرام تھا ۔ 

٭۔ھائلہ  بنیز 53.6 گرام سے 61.1 گرام تھا ۔اور

٭۔ نیوزی لینڈ وھائیٹ  بنیز 54.4 گرام سے 65.1 گرام تھا ۔

تین ماہ میں اِن سب کوکمرشل فیڈ کھلائی گئی۔ بالغ ہونے پر اِنہیں نیوزی لینڈ وھائیٹ سے کراس کروایا گیا تاکہ برائلر ریبٹ کی  قسم  ڈویلپ کی جاسکے ۔

 (وہ ربیتانوز جوخرگوش کے ڈھانچے کو سمجھنا چاہتے ہیں ۔ وہ اِس  پکچر  پر کلک کریں )   ۔

ھائلہ ریبٹس انڈونیشیا میں اپنے گروتھ ریٹ کی وجہ سے چائنا سے امپورٹ کئے گئے تھے ۔   

نیوزی لینڈ خرگوش میں  گروتھ ریٹ بڑھانے کے لئے ، انہیں ھائلہ ریبٹس سے کراس کروایا گیا ۔اِسی طرح نیوزیلینڈ خرگوش سے ھائلہ کو کراس کروایا

     تحقیق کے مطابق   نیوزی لینڈ خرگوش کے گروتھ ریٹ میں روزانہ کا اوسط وزن 21.87   گرام   بڑھتا ہے اور ذبح کے وقت زندہ خرگوش کا وزن 2,591  گرام ہوتا ہے ۔

انڈونیشیئن ریسرچ کے مطابق ھائلہ اور نیوزی لینڈ خرگوش کے کراس سے ہونے والے بنیز کا  صفر سے 20 ہفتوں تک ہفتہ وار وزن کی ٹیبل ۔



چنانچہ جینز کی تبدیلی سے گوشت بڑھانے میں ، نیوزی لینڈ خرگوش ، برائلر خرگوش کے طور پر  ریسرچ لیبارٹریز  میں استعمال کئے جاتے ہیں ۔

نیوزی لینڈ خرگوش کو اگر کیلفورنئین سے کراس کروایا جائے  تو بہتر نتائج ملتے ہیں اِس کے بر عکس کہ کیلفورنئین کو نیوزی لینڈ خرگوش سے کراس کروایا جائے ۔

نوٹ: ربیتانوز ، اِس مضمون میں شامل کیا گیا ڈیٹا ۔

انڈونیشین ریسرچ سنٹر  انسٹیٹیوٹ آف اینیمل پروڈکشن ویسٹ جاوا۔ سے مستعار لیا گیا ہے ۔ (ملازم برفی لیبارٹری راولپنڈی )

٭٭٭٭٭٭٭جاری ٭٭٭٭٭٭

   مزید مضامین پڑھنے کے لئے جائیں ۔

 فہرست ۔ خرگوشیات  


2 تبصرے:

  1. ماشاءاللہ یہ ایک بہت ہی عمدہ اور تحقیقی تحریر ہے۔ مگر افسوس ہے کہ ہمارا معاشرہ خرگوش اور اس کے فوائد سے ابھی تک نا آشنا ہے۔ لیکن ہم بہت پر امید ہیں کہ گوشت کی مارکیٹ میں خرگوش اپنا مقام بنا لے گا۔ ان شا اللہ

    جواب دیںحذف کریں

خیال رہے کہ "اُفق کے پار" یا میرے دیگر بلاگ کے،جملہ حقوق محفوظ نہیں ۔ !

افق کے پار
دیکھنے والوں کو اگر میرا یہ مضمون پسند آئے تو دوستوں کو بھی بتائیے ۔ آپ اِسے کہیں بھی کاپی اور پیسٹ کر سکتے ہیں ۔ ۔ اگر آپ کو شوق ہے کہ زیادہ لوگ آپ کو پڑھیں تو اپنا بلاگ بنائیں ۔