Pages

میرے چاروں طرف افق ہے جو ایک پردہء سیمیں کی طرح فضائے بسیط میں پھیلا ہوا ہے،واقعات مستقبل کے افق سے نمودار ہو کر ماضی کے افق میں چلے جاتے ہیں،لیکن گم نہیں ہوتے،موقع محل،اسے واپس تحت الشعور سے شعور میں لے آتا ہے، شعور انسانی افق ہے،جس سے جھانک کر وہ مستقبل کےآئینہ ادراک میں دیکھتا ہے ۔
دوستو ! اُفق کے پار سب دیکھتے ہیں ۔ لیکن توجہ نہیں دیتے۔ آپ کی توجہ مبذول کروانے کے لئے "اُفق کے پار" یا میرے دیگر بلاگ کے،جملہ حقوق محفوظ نہیں ۔ پوسٹ ہونے کے بعد یہ آپ کے ہوئے ، آپ انہیں کہیں بھی کاپی پیسٹ کر سکتے ہیں ، کسی اجازت کی ضرورت نہیں !( مہاجرزادہ)

ہفتہ، 28 جنوری، 2023

اسوۃ رحمت للعالمین - قسط-4

 

61۔ آپﷺ  نے الَّذِينَ آمَنُواْ      کے        جلد بازوں  کو بتایا ! کسی دوسرے کے لئے   برائی ایسے مت مانگو جیسی اپنے لئے اچھائی مانگتے ہو  -   (الکتاب :سورۃ 17 آیت 11)
62۔ آپﷺ  نے الَّذِينَ آمَنُواْ      کو بتایا   کہ   والدین کا احترام اور ان کی فرمانبراداری کرو اور والدین کی بے ادبی سے بچو اور اُن کے سامنے اُف تک نہ کہو-   (الکتاب :سورۃ 17 آیت 23)
63۔ آپﷺ  نے الَّذِينَ آمَنُواْ      کو بتایا   کہ   رشتہ دار ، مسکین اور مسافر کا حق، اُن کو دے دو -   (الکتاب :سورۃ 17 آیت 26)
64۔ آپﷺ  نے الَّذِينَ آمَنُواْ      کو بتایا   کہ   کنجوسی اور فضول خرچی سے اجتناب کرو -   (الکتاب :سورۃ 17 آیت 29)
65۔ آپﷺ  نے الَّذِينَ آمَنُواْ      کو بتایا   کہ   مفلسی و غربت کے خوف سے اولاد کا قتل مت کرو -   (الکتاب :سورۃ 17 آیت 31)
66۔ آپﷺ  نے الَّذِينَ آمَنُواْ      کو بتایا   کہ   خبردار زنا کے قریب کسی  بھی صورت  میں نہیں جانا -   (الکتاب :سورۃ 17 آیت 32)
67۔ آپﷺ  نے الَّذِينَ آمَنُواْ      کو بتایا   کہ     زمین پر اترا کر مت چلو ، نہ زمین کو پھاڑ سکتے ہو نہ پہاڑوں  کی اونچائی کو چھو سکتے ہو-   (الکتاب :سورۃ 17 آیت 37)
68۔ آپﷺ  نے الَّذِينَ آمَنُواْ      کو بتایا   کہ   متکبر لوگوں سے نرمی سے بات کرو -   (الکتاب :سورۃ 20 آیت 44)
69۔ آپﷺ  نے الَّذِينَ آمَنُواْ      کو بتایا   کہ    انسانوں  کی عبادت گاہوں کو مسمار مت کرو -  (الکتاب :سورۃ 22 آیت 40)
70۔ آپﷺ  نے الَّذِينَ آمَنُواْ      کو بتایا   کہ    دوسروں کے گھروں میں بلا اجازت مت داخل ہو -  (الکتاب :سورۃ 24 آیت 27) 
71۔ آپﷺ  نے الَّذِينَ آمَنُواْ      کو بتایا   کہ   اجازت کے بغیر کسی کی خواب گاہ   میں  مت داخل  ہو  -  (الکتاب :سورۃ 24 آیت 58)
72۔ آپﷺ  نے الَّذِينَ آمَنُواْ      کو بتایا   کہ    عباد الرحمٰن بن کر، زمین پر عاجزی و انکساری سے چلو  -  (الکتاب :سورۃ 25 آیت 63)  
73۔ آپﷺ  نے الَّذِينَ آمَنُواْ      کو بتایا   کہ    عباد الرحمٰن بن کر،رزق تقسیم کرو تو اسراف اور کنجوسی کے درمیان رہو  -  (الکتاب :سورۃ 25 آیت 68) 
74۔  آپﷺ  نے الَّذِينَ آمَنُواْ      کو بتایا   کہ    قتل    اور زنا کو اپنے اوپر معلق مت کرواؤ  ۔قصاص اور کوڑوں کے سزا سے یہ تم پر سے ہٹ جائیں گے  -  (الکتاب :سورۃ 25 آیت 68) 
75۔ آپﷺ  نے الَّذِينَ آمَنُواْ      کو بتایا   کہ   بیہودہ گوئی میں شامل مت ہو وہاں سے ہٹ جاؤ  -  (الکتاب :سورۃ 25 آیت 72)  
76۔ آپﷺ  نے الَّذِينَ آمَنُواْ      کو بتایا   کہ   قومِ لوط کی طرح لونڈے بازی  مت کرو   -  (الکتاب :سورۃ 29 آیت 29) 
77۔ آپﷺ  نے الَّذِينَ آمَنُواْ      کو بتایا   کہ   اپنے  والدین ، خصوصاً والدہ کا احسان مت بھولو -  (الکتاب :سورۃ 31 آیت 14)  

78۔ آپﷺ  نے الَّذِينَ آمَنُواْ      کو بتایا   کہ    انسانوں میں رہو ،  تکبّر مت کرو  -  (الکتاب :سورۃ 31 آیت 18)
79۔ آپﷺ  نے الَّذِينَ آمَنُواْ      کو بتایا   کہ     گدھے کی طرح آواز نکالنے کے بجائے اپنی آواز پست رکھو  -  (الکتاب :سورۃ 31 آیت 19)
 80۔ آپﷺ  نے الَّذِينَ آمَنُواْ      کو بتایا   کہ    اھل البیت  کی  النساء  کے  میکپ زدہ چہرے، الرجس اور  جہالت کا اعلان ہیں ۔  (الکتاب :سورۃ 33 آیت 33)


کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

خیال رہے کہ "اُفق کے پار" یا میرے دیگر بلاگ کے،جملہ حقوق محفوظ نہیں ۔ !

افق کے پار
دیکھنے والوں کو اگر میرا یہ مضمون پسند آئے تو دوستوں کو بھی بتائیے ۔ آپ اِسے کہیں بھی کاپی اور پیسٹ کر سکتے ہیں ۔ ۔ اگر آپ کو شوق ہے کہ زیادہ لوگ آپ کو پڑھیں تو اپنا بلاگ بنائیں ۔