Pages

میرے چاروں طرف افق ہے جو ایک پردہء سیمیں کی طرح فضائے بسیط میں پھیلا ہوا ہے،واقعات مستقبل کے افق سے نمودار ہو کر ماضی کے افق میں چلے جاتے ہیں،لیکن گم نہیں ہوتے،موقع محل،اسے واپس تحت الشعور سے شعور میں لے آتا ہے، شعور انسانی افق ہے،جس سے جھانک کر وہ مستقبل کےآئینہ ادراک میں دیکھتا ہے ۔
دوستو ! اُفق کے پار سب دیکھتے ہیں ۔ لیکن توجہ نہیں دیتے۔ آپ کی توجہ مبذول کروانے کے لئے "اُفق کے پار" یا میرے دیگر بلاگ کے،جملہ حقوق محفوظ نہیں ۔ پوسٹ ہونے کے بعد یہ آپ کے ہوئے ، آپ انہیں کہیں بھی کاپی پیسٹ کر سکتے ہیں ، کسی اجازت کی ضرورت نہیں !( مہاجرزادہ)

جمعہ، 13 جنوری، 2023

 خرگوش فارمنگ کا بزنس فائدہ مند ہے یا نہیں؟

 خرگوش فارمنگ  کا کمرشل بزنس فائدہ مند ہے یا نہیں؟

اِس میں یہ بوڑھا ، پاکستان ریبٹ انڈسٹری میں وٹس ایپ پر ہونے والے شور و غوغا  پراپنے اِس مضمون کی بنیاد رکھی ہے۔ آپ بھی پڑھیئے:۔ ، 

٭۔میں لُٹ گیا تباہ و برباد ہو گیا ۔فلاں ر یبٹ فارمر نے مجھے  امپورٹڈ خرگوش بیچے۔

٭۔ ہر سال  لاکھوں کے منافع کا جھانسا دیا لیکن  خرگوش نے بچے نہیں  دیئے ۔ بچے مر گئے ۔ میں کیاکروں۔

٭۔ مجھ سے ایگریمنٹ کیا۔ کہ آپ سے بچے ہم واپس لیں گے ۔ لیکن جب بچے اُسے بیچنے کاوقت اُس کے ایگریمنٹ کے مطابق لے کر گئے تو اُس نے قیمتیں گرا دیں ۔ہمیں تو ایگریمنٹ برقرار رکھنے کے لئے خواری اور آنے جانے کا کرایہ پڑا ۔

٭۔ مجھ سے ایگریمنٹ کیا۔مجھے حاملہ مادائیں دیں ۔ اُن سب نے چار سے  چھ بچے ، میں خوش ہوا کہ اب ہماری غربت کے دلدّر دور ہو جائیں گے ۔ ایک ایک کرکے سب مرگئے، مادائیں بھی مرنے لگیں ۔ جب فارمر سے بات کی تو اُس نے کہا۔

ربّ کی مرضی !! زندگی اور موت اُس کے ہاتھ   میں ہے میرے ہاتھ میں نہیں ۔ میں کیا کروں؟؟

٭۔مجھ سے ایگریمنٹ کیا۔ایک نر اور تین  مادائیں دیں ۔ اب جب بچے بیچنے کا وقت آیا۔ مقررہ وقت پر بچے دینے گئے تو کہا کہ اِن کا میں کیا کروں یہ تو کراس بریڈ ہے ۔

٭۔مجھ سے ایگریمنٹ کیا۔خرگوشوں پر پیسہ ضائع کر رہا ہوں ۔ خرگوشوں کا وزن 3500 گرام سے نہیں بڑھ رہا ۔ فارمر کو بیچے تو وہ  کہتا ہے ، کہ 3499 وزن کے خرگوش کو ، میٹ کیٹیگری میں ڈال کر دیسی ریبٹ کے برابر رقم دے گا ۔ 

 ٭۔مجھ سے فرنچائز  ایگریمنٹ کیا۔   پارٹنرز کا جھگڑا ہوا فرنچائز ختم اور میں لٹک گیا ۔

٭۔مجھ سے 9 جوڑے خرگوش کی رقم 15 ہزار فی جوڑا ، جون میں لی  اور مجھے اگلے سال مارچ میں  60 دن کے خرگوش دئے، 90 دن بعد اُنہیں میٹنگ کروائی ۔جب بچےبڑے ہوئے ۔ اُسی کو بیچنے گیا ۔ تو مجھے سے/آئندہ   ریبٹ کے میٹ کے حساب سے خرگوش  خریدنے کا حکم نامہ تھمایا ۔

یہ وہ گلے اور شکوے ہیں جو بوڑھا ۔ اکتوبر سے وٹس ایپ پر پڑھ رھا ہے اور آڈیوز سن رہا ہے     ۔

بوڑھے نے بچپن سے دیسی خرگوش پالے ہیں ۔ربّ کی مرضی کے مطابق، گھر کے  گھاس کے میدان میں قلانچیں بھرتے۔ پھر  بوڑھے نے فروری میں جب امپوڑٹد خرگوش دیکھے اور اپنی پوتی کودکھائے تو بوڑھا  پھنس گیا ، " دادا بابا یہ خرگوش لائیں ۔ ورنہ کُٹّی " یوں بوڑھے نے بھی جانگیہ پہن کر امپورٹڈ  خرگوشوں کے تالاب میں چھلانگ لگادی ۔لیکن بوڑھے نے ایک عقلمندی کی کہ کسی فارمر کی اُنگلی نہیں پکڑی ۔ خود کولمبس بن کر فارمنگ کے تالاب میں ، یو ٹیوب پر بکھری وڈیوز دیکھ دیکھ کر اپنا راستہ تلاش کرتا رہا کسی سُنّی یا ایجنٹ یا  مارکیٹر کا ہاتھ نہیں پکڑا۔ خرگوش خریدتا رہا ،  کالونی ماحول میں پلتے  رہے ، مرتے رہے ۔ بچے دیئے۔ بچے بھی مر گئے۔ یوں بوڑھا اپنی تجرباتی     لیبارٹری (برفی ریبٹری) میں مگن رہا ۔

اور اب یہ مضمون لکھ رہا ہے ۔

 خرگوش فارمنگ  کا کمرشل بزنس فائدہ مند ہے یا نہیں؟
لیکن اپنی وڈیو نہیں ڈالے گا یوٹیوب سے  انتخاب  آپ کو دکھائے گا   فیصلہ آپ نے  ، ربّ العالمین کے طرف سے عطا کردہ  دو حواس  یعنی دیکھنے کی حس اور سننے کے حس کو استعمال کرتے ہوئے اپنے دماغ میں بٹھانا ہے ، پھر باقی تین حواس ، یعنی چھونے ، چکھنے اور سونگھنے کے حواس     کو شامل کرکے ذہن کے گرائینڈر میں گھوٹنا ہے ، پھر جو پیسٹ نکلے گا اُسے پھیلا کر فیصلہ کرنا ہے ۔

کسی مخصوص فارمر کی نہیں پاکستان کی گھریلو خرگوش فارمنگ انڈسٹری کی وڈیو دیکھیں ۔

اِس پر تحقیقاتی اداروں ، معلوماتی اداروں  کی مزید وڈیوز یو ٹیوب پر دستیاب ہیں ۔
۔1۔  چھت پر خرگوش فارمنگ (وڈیو)

۔2۔دیسی ریبٹ کی کمرشل فارمنگ (وڈیو)

۔3۔ دیسی ریبٹ کی ہوم فارمنگ (وڈیو)

۔4۔دوستوں کو ادھار جوڑا دیں اور اُنہیں اپنے پاؤں پر کھڑا کریں 

معلّمِ انسانیت و رحمت للعالمین کی اِس تلاوت کے فوٹو پیسٹ کے ساتھ اجازت ۔

٭٭٭٭جاری ٭٭٭٭   

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

خیال رہے کہ "اُفق کے پار" یا میرے دیگر بلاگ کے،جملہ حقوق محفوظ نہیں ۔ !

افق کے پار
دیکھنے والوں کو اگر میرا یہ مضمون پسند آئے تو دوستوں کو بھی بتائیے ۔ آپ اِسے کہیں بھی کاپی اور پیسٹ کر سکتے ہیں ۔ ۔ اگر آپ کو شوق ہے کہ زیادہ لوگ آپ کو پڑھیں تو اپنا بلاگ بنائیں ۔