Pages

میرے چاروں طرف افق ہے جو ایک پردہء سیمیں کی طرح فضائے بسیط میں پھیلا ہوا ہے،واقعات مستقبل کے افق سے نمودار ہو کر ماضی کے افق میں چلے جاتے ہیں،لیکن گم نہیں ہوتے،موقع محل،اسے واپس تحت الشعور سے شعور میں لے آتا ہے، شعور انسانی افق ہے،جس سے جھانک کر وہ مستقبل کےآئینہ ادراک میں دیکھتا ہے ۔
دوستو ! اُفق کے پار سب دیکھتے ہیں ۔ لیکن توجہ نہیں دیتے۔ آپ کی توجہ مبذول کروانے کے لئے "اُفق کے پار" یا میرے دیگر بلاگ کے،جملہ حقوق محفوظ نہیں ۔ پوسٹ ہونے کے بعد یہ آپ کے ہوئے ، آپ انہیں کہیں بھی کاپی پیسٹ کر سکتے ہیں ، کسی اجازت کی ضرورت نہیں !( مہاجرزادہ)

ہفتہ، 28 جنوری، 2023

اسوۃ رحمت للعالمین - قسط-2

 

21۔ آپﷺ  نے الَّذِينَ آمَنُواْ      کوکسی پر اس کی طاقت سے زیادہ بوجھ   ڈالنے سے سختی سے منع کیا ہے ، سوائے اتنا جتنا وہ اُٹھا سکے  -       (الکتاب :سورۃ 2 آیت 286) 
22۔ آپﷺ  نے الَّذِينَ آمَنُواْ      کو آپس میں تفرقہ ڈالنے سے سختی سے منع کیا ہے   (الکتاب :سورۃ 3 آیت 103)
23۔ آپﷺ  نے       کبھی  غصہ نہیں کیا  (الکتاب :سورۃ 3 آیت 134)
24۔ آپﷺ  نے الَّذِينَ آمَنُواْ      کو بدزبانی سے بچنے کا حکم دیا -     (الکتاب :سورۃ 3 آیت 159)
25۔ آپﷺ  نے الَّذِينَ آمَنُواْ      کو بتایا  کہ کائنات کی تخلیق اور عجائبات پر گہری غوروفکر کریں اور انسانی بھلائی  کے لئے نئی راہیں تخلیق کریں   -     (الکتاب :سورۃ 3 آیت 191)
26۔ آپﷺ  نے الَّذِينَ آمَنُواْ      کو بتایا   کہ مرد اور عورت کو اُن کے  اعمال کا صلہ برابر ملے گا -     (الکتاب :سورۃ 3 آیت 195)
27۔ آپﷺ  نے الَّذِينَ آمَنُواْ      کو بتایا   کہ والدین کے ترکے میں   سے بیٹے اور بیٹیوں کا حصہ دو -     (الکتاب :سورۃ 4آیت 7)
28۔ آپﷺ  نے الَّذِينَ آمَنُواْ      کو بتایا   کہ  اپنی ذرّیت ( اولاد ) کو  لاوارث مت چھوڑو  -     (الکتاب :سورۃ 4آیت 9)
29۔ آپﷺ  نے الَّذِينَ آمَنُواْ      کو بتایا   کہ یتیموں کا مال کھا کر اپنے  پیٹ کو آگ سے مت بھرو   -     (الکتاب :سورۃ 4آیت 10)
30  ۔ آپﷺ  نے الَّذِينَ آمَنُواْ      کو بتایا   کہ عورتوں کے زبردستی  وراث مت بنو ، کیوں کہ ایک مرد اور ایک عورت کا حق برابر ہے  -     (الکتاب :سورۃ 4آیت 19)
31۔ آپﷺ  نے الَّذِينَ آمَنُواْ      کو بتایا   کہ ایک بیوی کو چھوڑ کر دوسری بیوی لاتے وقت پہلی بیوی کو دیا گیا مال، بہتان لگا کر واپس مت لو   -     (الکتاب :سورۃ 4آیت 20)
32 ۔ آپﷺ  نے الَّذِينَ آمَنُواْ      کو بتایا   کہ  ایک دوسرے کا مال ناجائز طریقے سے مت کھاؤ ، تجارت میں لین دین کے دوران  رقم کی اونچ نیچ قابل قبول ہے، بشرطیکہ خریدار اور بیچنے والا دونوں آپس میں راضی ہوں  -     (الکتاب :سورۃ 4آیت 29)
33۔ آپﷺ  نے الَّذِينَ آمَنُواْ      کو بتایا   کہ مرد خاندان کا حکمران ہے-     (الکتاب :سورۃ 4آیت 34)
34۔ آپﷺ  نے الَّذِينَ آمَنُواْ      کو بتایا   کہ بخیلی و کنجوسی مت کرو ۔   نہ خود بخیل بنو  اور نہ دوسروں کو سبق پڑھاؤ  -     (الکتاب :سورۃ 4آیت 37)

35۔ آپﷺ  نے الَّذِينَ آمَنُواْ      کو بتایا   کہ لوگوں  کا حق ، تمھارے پاس اُن کی امانت  ہے اُنہیں واپس کر دو ! -     (الکتاب :سورۃ 4 آیت 58)  
36۔آپﷺ  نے الَّذِينَ آمَنُواْ      کو بتایا   کہ  القرآن  (اطاعت اللہ اور اطاعت الرسول ) کے مقابلے میں اولی الامر کا حکم  جو بالعدل نہ ہو ،ردّی کی ٹوکری میں ڈالو ۔     (الکتاب :سورۃ 4 آیت 59)
 37۔آپﷺ  نے الَّذِينَ آمَنُواْ      کو بتایا   کہ  ایک انسان کو دوسرے انسان کا حق اُس کی امانت ہے  وہ امانت  کے اہل انسان کو ، انصاف کے تمام تقاضے پوری کرتے ہوئے دو  ! -     (الکتاب :سورۃ 4 آیت 58)
  38۔
آپﷺ  نے الَّذِينَ آمَنُواْ      کو بتایا   کہ ، کسی مؤمن کو عمداً قتل مت کرو ، ورنہ ہمیشہ کے لئے جہنم میں رہوگے  -     (الکتاب :سورۃ 4آیت 93)
39۔آپﷺ  نے الَّذِينَ آمَنُواْ      کو بتایا   کہ اولی الامر   الکتاب سے ،اللہ کے احکام پر عمل کرواتے وقت، خیانت مت  کریں   -     (الکتاب :سورۃ 4آیت 105)
40- آپﷺ  نے الَّذِينَ آمَنُواْ      کو بتایا   کہ اولی الامر    کے عدل و انصاف پر مضبوطی سے جم جاؤ، یہاں تک اپنے خلاف بھی فیصلہ ہو تو قبول کرو   -     (الکتاب :سورۃ 4 آیت 135)

 ٭٭٭٭٭جاری ہے ٭٭٭٭٭
 

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

خیال رہے کہ "اُفق کے پار" یا میرے دیگر بلاگ کے،جملہ حقوق محفوظ نہیں ۔ !

افق کے پار
دیکھنے والوں کو اگر میرا یہ مضمون پسند آئے تو دوستوں کو بھی بتائیے ۔ آپ اِسے کہیں بھی کاپی اور پیسٹ کر سکتے ہیں ۔ ۔ اگر آپ کو شوق ہے کہ زیادہ لوگ آپ کو پڑھیں تو اپنا بلاگ بنائیں ۔