Pages

میرے چاروں طرف افق ہے جو ایک پردہء سیمیں کی طرح فضائے بسیط میں پھیلا ہوا ہے،واقعات مستقبل کے افق سے نمودار ہو کر ماضی کے افق میں چلے جاتے ہیں،لیکن گم نہیں ہوتے،موقع محل،اسے واپس تحت الشعور سے شعور میں لے آتا ہے، شعور انسانی افق ہے،جس سے جھانک کر وہ مستقبل کےآئینہ ادراک میں دیکھتا ہے ۔
دوستو ! اُفق کے پار سب دیکھتے ہیں ۔ لیکن توجہ نہیں دیتے۔ آپ کی توجہ مبذول کروانے کے لئے "اُفق کے پار" یا میرے دیگر بلاگ کے،جملہ حقوق محفوظ نہیں ۔ پوسٹ ہونے کے بعد یہ آپ کے ہوئے ، آپ انہیں کہیں بھی کاپی پیسٹ کر سکتے ہیں ، کسی اجازت کی ضرورت نہیں !( مہاجرزادہ)

جمعہ، 13 جنوری، 2023

ربیتانو گلے اور شکوے

جناب محمد وقاص صاحب ، مجھے آپ سے کوئی ذاتی رنجش نہیں ۔
آپ کا ایگریمنٹ ، جمشید خان کا ایگریمنٹ ۔ اور تمام ریبٹ اندسٹری کے ایگریمنٹ آپ کی بزنس پلاننگ کے مطابق ، آپ کے لحاظ سے ٹھیک ہیں ۔ لیکن ۔
۔1-  آپ کے ایڈوانس (قرض) لینے کے ماڈل (vid)سے اختلاف ہے
۔2- جمشید خان کے اشتہاری کمپیئن (vid) کہ ریبٹ ہر ماہ بچے دیتی ہے ۔ اختلاف ہے ۔

خریدار نے جب ایگریمنٹ سائن کر دیا اور خرگوش لے لئے تو اب اُس کی ذمہ داری ہے ۔
۔1- خرگروشنی اُس کے گھر ، بانجھ ہو جاتی ہے ۔ یا
۔2- ہر ماہ بچے نہیں دیتی ۔
۔3- ایگریمنٹ کے مطابق مقررہ مدت میں مطلوبہ وزن 3500 گرام 60 دن کے نیوزی لینڈ کے بچے حاصل نہیں کرتے ۔
یہ سب خریدنے والے کے ماحول ۔جس میں موسمیاتی (گرم سرد) ، رہائشی (پنجرے یا کالونی سسٹم) ، خوراکی ( سبزہ ، خشکا اور فیڈ ) اور طبیعاتی (خرگوش کی صحت ) پر منحصر ہے ۔
۔4- جمشید خان نے اِس ہفتے بارٹر سسٹم شروع کیا ہے ۔  یعنی بے کار چیز دو (جو آپ کو نا پسند ہو)  اور بے کار چیز لو (مگر آپ کو پسند ہو) ۔

 جیسے  آپ کسی دکان پر جا کر اپنا موبائل بیچ کر ، نیا اپنی پسند کا موبائل لیتے ہیں ، دکان سے اچھی طرح دیکھ بھال کے جب آپ گھر جاتے ہیں ۔ ماں ۔بیوی ۔ بھائی یا دوست کہتا ہے کہ کیا بے کار چیز اُٹھا لائے اور واپس آ کر اپنا موبائل لینا چاھتے ہیں ، تو وہ بک چکا ہوتا ہے ۔ اگر نہیں بکتا تو دکاندار کواُسے ایمانداری کے تقاضوں کے مطابق واپس کر دینا چاھئیے ۔
یہی وجہ ہے کہ غیر اسلامی ملکوں میں 30 دن کے گارنٹی ہوتی ہے ۔ وہ چپ چاپ آپ کی رقم واپس کر دیتے ہیں ۔ کیوں کہ صارفین کی عدالت ، میں نچوڑے جانے سے بہتر ہے کہ آپ قانون پر عمل کریں ۔
چین سے جتنی مصنوعات پاکستان آتی ہیں اُن میں 3 فیصد وہاں کی پالیسی کے مطابق گارنٹی کے لئے زائد ملتی ہیں ۔ ہمارے حرام خور تاجر ۔اسے بیچ کر اپنے پیٹ کا جہنم بھرتے ہیں اور خریدار سے بددعائیں لیتے ہیں ۔
معذرت کے ساتھ ، چونکہ ہمارے کولہوں پر مسلمانی ٹھپّہ لگا ہوا ہے لہذا ہم کسی گارنٹی اور وارنٹی سے بے نیاز ہیں ۔
لیکن مکافاتِ عمل ہمارے سامنے منہ پھاڑے کھڑا ہے اُسے ہم مُلّائی تقدیر کا نام دے کر لوگوں کو بہکاتے ہیں ۔

ملک محمد وقاص ، میں کل آپ کی ایک وڈیو دیکھ رہا تھا ۔ Success Story of Malik Rabbit Farm Chkwal جو 27 اپریل 2021 میں مجھے پاکستان ایسوسی ایشن آف ریبٹ انڈسٹری کے وٹس ایپ فورم پر میں نے پہلی بار دیکھی تھی اور بہت متاثر ہوا تھا ۔
اور دوسری ۔ نئے سال کی زبردست سیل آفر خرگوش فارمرز کے لیے ۔ 1 جنوری 2023 کو ۔
 اِن دونوں کے درمیان مکافاتِ عمل کا وہ دائرہ ہے جس کے دوسری طرف جب انسان نکلتا ہے تو سب تباہ ہو چکتا ہے ۔
آپ اب نئے سرے سے دوبارہ کمر باندھ کر ہمت پکڑ رہے ہیں ۔ لیکن  , Other People Money -OPM   کا چکر دوبارہ چلایا ہے وہ سراسر ناجائز ہے  ۔ آپ ایڈوانس بکنگ اُن خرگوشوں کی کر رہے ہیں جو ابھی اِس دنیا میں نہیں آئے ۔
جمشید خان ، اِس ہاتھ پیسے یا چیز دے اور اُس ہاتھ سودا لے کے مطابق خرگوش دے کر خریدار کو خوش خوش لوٹا دیتا ہے ۔
وہ خریدار کو انتظار کی سولی پر نہیں لٹکاتا !
۔ 1-  آپ  بکنگ کے لئے ایڈوانس ضرور لیں لیکن کل قیمت کا 2 فیصد ۔
تاکہ وہ بندہ انکار نہ کرے ۔ لیکن اگر آپ کے پاس کافی بکنگ ہے تو آپ اُسے یہ دو فیصد واپس کردیں ۔
۔2- آپ بائی بیک میں  جو 3500 گرام کے خرگوش لیتے ہیں ۔ اُنہیں مزید پالیں ، وزن 4500 گرام کروائیں اور ماداؤں کو کراس کروائیں اور خریدنے والے کو بے شک 35 ہزار   کا جوڑا دیں اور بتائیں کہ 20 دن بعد اِس کے 6 بچے ہوں گے ، اگر 6 بچے نہ ہوئے تو فی بچہ کم ہونے کے آپ کو 2 ہزارروپے واپس مل جائیں گے ۔ اور اگر 6 سے زیادہ ہوئے تو وہ آپ کی طرف سے تحفہ ۔

ملک محمد وقاص۔ اِس 70 سالہ بوڑھے کی باتوں پر اگر  عمل کرنا ممکن ہے تو کوشش کرو ، کیوں کہ کہتے ہیں ۔
Grow slowly but progressively makes you like a pine tree. 

معلّمِ انسانیت و رحمت للعالمین کی اِس تلاوت کے فوٹو پیسٹ کے ساتھ اجازت ۔


  ٭٭٭٭جاری ٭٭٭٭   

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

خیال رہے کہ "اُفق کے پار" یا میرے دیگر بلاگ کے،جملہ حقوق محفوظ نہیں ۔ !

افق کے پار
دیکھنے والوں کو اگر میرا یہ مضمون پسند آئے تو دوستوں کو بھی بتائیے ۔ آپ اِسے کہیں بھی کاپی اور پیسٹ کر سکتے ہیں ۔ ۔ اگر آپ کو شوق ہے کہ زیادہ لوگ آپ کو پڑھیں تو اپنا بلاگ بنائیں ۔