Pages

میرے چاروں طرف افق ہے جو ایک پردہء سیمیں کی طرح فضائے بسیط میں پھیلا ہوا ہے،واقعات مستقبل کے افق سے نمودار ہو کر ماضی کے افق میں چلے جاتے ہیں،لیکن گم نہیں ہوتے،موقع محل،اسے واپس تحت الشعور سے شعور میں لے آتا ہے، شعور انسانی افق ہے،جس سے جھانک کر وہ مستقبل کےآئینہ ادراک میں دیکھتا ہے ۔
دوستو ! اُفق کے پار سب دیکھتے ہیں ۔ لیکن توجہ نہیں دیتے۔ آپ کی توجہ مبذول کروانے کے لئے "اُفق کے پار" یا میرے دیگر بلاگ کے،جملہ حقوق محفوظ نہیں ۔ پوسٹ ہونے کے بعد یہ آپ کے ہوئے ، آپ انہیں کہیں بھی کاپی پیسٹ کر سکتے ہیں ، کسی اجازت کی ضرورت نہیں !( مہاجرزادہ)

اتوار، 23 فروری، 2014

ہم سب کا حق ہے


  یہ 2004 کی بات ہے ، جب ونڈو نے  اپنے لائسنس کے لئے پاکستان میں چھاپے لگوانے شروع کئے ، کمپیوٹر    سافٹ وئر  مارکیٹ میں خوف و ہراس کی کیفیت پیدا ہوگئی ۔
کمپیوٹر سوسائٹی کے ایک ممبر نے ایک فری سافٹ وئر تجویز کیا ، ایک فری ڈسک آپریٹنگ سسٹم  سافٹ وئر  جو ونڈو سے بہتر تو نہیں ہے لیکن وہ استعمال کیا جاسکتا ہے  ۔  میں نے اُس سے وہ سافٹ وئر لیا   اور ڈیسک ٹاپ پر  آزمایا ، اُس کے ساتھ  ورڈ کا سافٹ وئر بھی اور  ایکسل کے بجائے   لوٹس   123 اور دیگر  ڈاس سے ساتھ قابلِ استعمال ہیں ۔
چنانچہ ہر ممبر نے  وہ سافٹ وئر منگوانے کے لئے انٹر نیٹ پر ڈیمانڈ ڈال دی ، میری پاس بھی 50 سی ڈیز آگئیں جو سٹوڈنٹس میں تقسیم کر دی گئیں ، سافٹ وئر کا نام    
Ubuntu تھا۔ 
 عجیب سا نام تھا ۔ دوستوں نے کہا شائد جرمنی ہو ۔ لیکن میرے ذہن میں یہ لفظ بار بار گونج رہا تھا کہ  اِس جیسا لفظ  " اوبونتو " کیپٹن کپیرا  (گھانا ) یہ لفظ اکثر استعمال کرتا جب اُس نے کسی سے کوئی چیز لینی ہو یا کوئی اُس سے کوئی چیز مانگے  ۔   اپنے کورس  1980 کے دوران ہم بھی یہ لفظ استعمال کرتے ۔ اور دیگر کئی سواحلی کے الفاظ تھے جو میں نے اُس سے سیکھے ۔ میں نے اِس " اوبونتو "  لفظ کا مطلب دوستوں کو بتایا وہ متاثر ہوئے ۔ کہ اچھا لفظ ہے ۔ شائد افریقی سے جرمنی زبان میں سرایت کر گیا ہو اور ڈکشنری دیکھی تو معلوم ہوا کہ اِس کا مطلب  یہ ملا ۔
a quality that includes the essential human virtues; compassion and humanity
پچھلے مہینے پھر ، ونڈو اوریجنل سافٹ وئر کا غلغلہ شروع ہوا ۔ میرے لیپ ٹاپ  میں تو عرصے سے لائسنس سافٹ وئرہے ۔ البتہ بچوں کے لیپ ٹاپ میں  اصلی ونڈو نہیں ہے ۔  اُنہوں نے پوچھا کہ کون سا سافٹ وئر اچھا رہے گا  ، جو فری ہو میں نے  اپنے ذخیرے سے  ۔   Ubuntu کی سی ڈی اور اُس کے ساتھ دیگر سافٹ وئر بھی دے دیئے ۔ 
سوچا کہ پھر اُسی کمپنی کے ساتھ رابطہ کیا جائے ، شائد اُنہوں نے کوئی جدید ورشن بھی بنا لیا ہو ۔ گوگل چاچا  کی مدد لی تو یہ  پیج  بھی ملا   :

" اوبونتو "  لفظ کی مزید سرچ کی تو معلوم ہوا کہ مغربی دنیا کو اِس لفظ کے بارے میں معلومات 1800 میں ہوئی ۔ گویا مغربی تہذیب و تمدن سے دور حیوانی دور سے مماثل معاشرے میں رہنے والے افریقی مل جل کر کھانے پر یقین رکھتے تھے ۔ باقی اشیاء سے اُن کا دور دور تک واسطہ نہ تھا ، روٹی کپڑا اور مکان میں روٹی ہی سب سے اہم شمار کی جاتی تھی ۔ 
اور وہ یہ سب مل جل کر کھاتے تھے   کیوں کہ سب کا حق تھا ! 
 اور یہی آفاقی سچ ہے !


کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

خیال رہے کہ "اُفق کے پار" یا میرے دیگر بلاگ کے،جملہ حقوق محفوظ نہیں ۔ !

افق کے پار
دیکھنے والوں کو اگر میرا یہ مضمون پسند آئے تو دوستوں کو بھی بتائیے ۔ آپ اِسے کہیں بھی کاپی اور پیسٹ کر سکتے ہیں ۔ ۔ اگر آپ کو شوق ہے کہ زیادہ لوگ آپ کو پڑھیں تو اپنا بلاگ بنائیں ۔