کیا آپ یقین کریں گے، کہ آرمی پبلک سکول کوئیٹہ میں ، عروضہ نے پہلی سے آٹھویں تک پہلی پوزیشن حاصل کی ۔ بلکہ آرمی پبلک سکول اٹک اور ایف جی گرلز سکول میں بھی یہی اعزاز برقرار رکھا ۔
تقریروں ، انگلش اور اردو میں پہلی ، دوسری اور تیسری کلاس میں لگاتار پہلی پوزیشن لینے کے بعد ، جونیئر سیکشن میں ، اُسے مزید تقریروں سے روک دیا گیا ، تو اُس نے چوتھی اور پانچویں کلاس میں نعتوں میں پہلی پوزیشن حاصل کیں ۔
چھٹی اور ساتویں کلاس میں اُس نے ، انگلش اور اردو تقریروں میں اپنی پہلی پوزیشن برقرار رکھی ۔ پھر اٹک میں اُس نے اپنی تقریروں ، نغموں ، نعتوں کا لوہا منوایا ۔
نہ صرف وہ بلکہ میرے باقی تینوں بچوں نے بھی ، حزبِ اقتدار اور حزبِ اختلاف کی پہلی پوزیشنزاپنے پاس رکھیں ، اور تعلیمی میدان میں بھی وہ اول اور دوئم پوزیشن پر رہے ۔
لیکن گھر میں بچپن سے یونیورسٹی تک کی پہلی پوزیشن کا ریکارڈ عروضہ کے ہاتھ میں رہا ۔
میں بس یہی کہوں گا کہ ، " بڑھیا زندہ باد "
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں