Pages

میرے چاروں طرف افق ہے جو ایک پردہء سیمیں کی طرح فضائے بسیط میں پھیلا ہوا ہے،واقعات مستقبل کے افق سے نمودار ہو کر ماضی کے افق میں چلے جاتے ہیں،لیکن گم نہیں ہوتے،موقع محل،اسے واپس تحت الشعور سے شعور میں لے آتا ہے، شعور انسانی افق ہے،جس سے جھانک کر وہ مستقبل کےآئینہ ادراک میں دیکھتا ہے ۔
دوستو ! اُفق کے پار سب دیکھتے ہیں ۔ لیکن توجہ نہیں دیتے۔ آپ کی توجہ مبذول کروانے کے لئے "اُفق کے پار" یا میرے دیگر بلاگ کے،جملہ حقوق محفوظ نہیں ۔ پوسٹ ہونے کے بعد یہ آپ کے ہوئے ، آپ انہیں کہیں بھی کاپی پیسٹ کر سکتے ہیں ، کسی اجازت کی ضرورت نہیں !( مہاجرزادہ)

پیر، 9 جنوری، 2017

کار ریموٹ - کوڈ کی چوری

 کیا آپ کو معلوم ہے ، کہ آپ کی کار اور ریمورٹ کے درمیان خفیہ کوڈ کے ذریعے رابطہ اب خفیہ نہیں رہا !
جب آپ اپنی کار کو پارک کرنے کے بعد ، ریموٹ سے کار کو لاک کرتے ہیں تو آپ کا ریموٹ ایک خفیہ 40 بِٹ سیکیورٹی کوڈ کار میں موجود ٹرانسمیٹرلاکنگ سسٹم کو  بھیجتا ہے ، لاکنگ سسٹم اُسے وصول کرتا ہے اور کنٹرولر چِپ کی میموری میں موجد سیکیورٹی کوڈ سے ملاتا ہے /پہچانتا ہے اور کار لاک یا اَن لاک کرتا ہے ۔
آپ جونہی لاک کرنے کے لئے ، ریمورٹ کا بٹن دباتے ہیں ، تو آپ کا ریمورٹ خفیہ سیکیورٹی کوڈ ، بائنری زبان میں ہوا میں نشر کرتا ہے ، اِس کی رینج اُس فاصلے سے زیادہ جاتا ہے ، جس فاصلے پر آپ کی کار کا ڈور لاکنگ سسٹم آپریٹ ہوتا ہے ۔ 
آپ کا یہ خفیہ سیکیورٹی کوڈ ، کوئی بھی راستے میں روک سکتا ہے اُچک سکتا ہے ۔ کیسے ؟ 

٭ -       خفیہ سیکیورٹی کوڈ کو کار تک پہنچنے سے روکنے کے لئے ، جیمر کا استعمال کیا جاتا ہے ۔ جس کے ذریعے پارکنگ ایریا میں آپ کی " نئی کار " کے نزدیک موجود ، چور آپ کے دروازے کو لاک ہونے سے روک دیتا ہے ۔

 ریموٹ دبانے سے آپ کو بزر کی آواز تو آتی ہے ، لیکن ڈور لاک نہیں ہوتا ، جب آپ پانچ یا دس منٹ بعد واپس آتے ہیں تو آپ کی کار سے ، لیپ ٹاپ اور دیگر قیمتی اشیاء چوری ہوچکی ہوتی ہیں ۔

٭ -  خفیہ سیکیورٹی کوڈ کواُچک لینا:

     (1) چور آپ کے ریمورٹ سے نشر ہونے والے 40 بِٹ خفیہ سیکیورٹی کوڈ کو اپنے پاس موجود    (2) ڈیوائس (کھل جا سم سم بکس ) میں کار وصول کرتا ہے اور اپنے پاس موجود ڈیوائس سے آپ کی کار    (3) کنٹرولر بکس کو آپریٹ کر کے ، کا ڈور لاک آپریٹ کرکے  ۔ آپ کی کار یا کار سے ، لیپ ٹاپ اور دیگر قیمتی اشیاء چوری کر لیتا ہے ۔



 گھبرائیے گا نہیں ، کہتے ہیں کہ ہر توڑ کا جوڑ ہوتا ہے ۔

خفیہ سیکیورٹی کوڈ کو راستے میں اغواء ہونے سے بچانے کے لئے ۔ صرف ایک معمولی سا کام کریں اور وہ یہ کہ اپنی کار کا دروازہ اترتے وقت کار کی چابی ہی سے بند کریں ۔ نہ کوڈ نشر ہوگا ، نہ جام ہوگا اور نہ ہی راستے میں اغواء ہوگا ۔ 

کار کی قیمت کتنی ہے۔اور کار کا ریموٹ سسٹم کتنے کا ہے ؟

اگر کار اور اُس میں موجود قیمتی اشیاء کی حفاظت کو یقینی بنانا چاہتے ہیں ، تو جدید کار ڈور لاکنگ سسٹم لگائیں ۔ سستے سسٹم میں، خفیہ سیکیورٹی کوڈ فکس ہوتے ہیں ۔ جبکہ جدید سسٹم میں یہ  pseudo-random number generator پر عمل کرتے ہوئےکنٹرولر بکس ، ہر دفعہ خفیہ سیکیورٹی کوڈ تبدیل کرتا ہے اور ریمورٹ کی میموری میں بھیجتا ہے ۔

لیکن یاد رہے : کار کا دروازہ ہمیشہ پرانے طریقے سے بند کریں ۔ 









کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

خیال رہے کہ "اُفق کے پار" یا میرے دیگر بلاگ کے،جملہ حقوق محفوظ نہیں ۔ !

افق کے پار
دیکھنے والوں کو اگر میرا یہ مضمون پسند آئے تو دوستوں کو بھی بتائیے ۔ آپ اِسے کہیں بھی کاپی اور پیسٹ کر سکتے ہیں ۔ ۔ اگر آپ کو شوق ہے کہ زیادہ لوگ آپ کو پڑھیں تو اپنا بلاگ بنائیں ۔