٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭
اب ہم دیکھتے ہیں کہ کیلوریز کیا ہوتی ہے ؟
اگر ایک کلوگرام پانی کا درجہ حرارت ایک درجہ سنٹی گریڈ بڑھانے کے لئے ، 1یک کلوری کی ضرورت پڑتی ہے ۔کیلو ری (kcal)، توانائی(energy) کو ناپنے کی اکائی(unit) ہے ۔
اگر آپ نے اپنی 130 کیلوریز جلانی ہے تو؟
٭- آپ کو 3 کلومیٹر فی گھنٹہ کے حساب سے 34 منٹ تک چلنا ہوگا یا
٭- 6 کلومیٹر فی گھنٹہ کے حساب سے 12 منٹ تک دوڑنا ہوگا یا
٭- 10 کلو میٹر فی گھنٹہ کے حساب سے 18 منٹ تک سائیکل چلانا ہو گی ۔
کیلوریز کے حساب سے اشیائے خورد نوش کا چارٹ :
بالا چارٹ میں میڈیکل کے محققین نے تقریباً تمام خورد نوش میں موجود کاربو ہائیڈ ریٹس (قدرتی مٹھاس اور مصنوعی مٹھاس ) کے بارے میں درج کر دیا ہے ۔اِس پر کلک کریں تو آپ ویب سائیٹ پر چلے جائیں گے :
لیکن میں کوشش کرتا ہوں کہ ناشتے ، ظہرنے اور عشائیے کے قدرتی مٹھاس رکھنے والے کھانوں کا چارٹ بناؤں ۔
لیکن پہلے پچھلے مضامین سے ایک یاددھانی وہ یہ کہ ، ایک مردجسے ذیابیطس ٹائپ 2 ہے وہ ہر کھانے میں 60 تا 75 گرام کاربوھائڈریٹس لے سکتا ہے اِسی طرح عورت 45 سے 60 گرام تک کاربوھائڈریٹس لے سکتی ہے ۔
لیکن ایک صحت مند شحص کو اپنی غذائیت کے روزانہ پروگرام کے مطابق 45 تا 65 ٪ کاربوھائڈریٹس ،کیلوری کا لینا چاھئیے - لہذا اگر وہ 2000 کیلوری روزانہ لیتا ہے تو اُسے 225 سے 325 گرام کاربوھائڈریٹس اپنے وزن کو برقرار کرنے کے لئے کھا سکتا ہے لیکن اگر وہ اپنے وزن کو کم کرنا چاھتا ہے تو 50 سے 150 گرام کاربوھائڈریٹس لینے سے جلدی نتائج ملیں گے ۔ایک گرام کاربوھائڈریٹس میں 4 کیلوری ہوتی ہیں ۔ لیکن بتدریج وزن کم کرنے کے لئے