Pages

میرے چاروں طرف افق ہے جو ایک پردہء سیمیں کی طرح فضائے بسیط میں پھیلا ہوا ہے،واقعات مستقبل کے افق سے نمودار ہو کر ماضی کے افق میں چلے جاتے ہیں،لیکن گم نہیں ہوتے،موقع محل،اسے واپس تحت الشعور سے شعور میں لے آتا ہے، شعور انسانی افق ہے،جس سے جھانک کر وہ مستقبل کےآئینہ ادراک میں دیکھتا ہے ۔
دوستو ! اُفق کے پار سب دیکھتے ہیں ۔ لیکن توجہ نہیں دیتے۔ آپ کی توجہ مبذول کروانے کے لئے "اُفق کے پار" یا میرے دیگر بلاگ کے،جملہ حقوق محفوظ نہیں ۔ پوسٹ ہونے کے بعد یہ آپ کے ہوئے ، آپ انہیں کہیں بھی کاپی پیسٹ کر سکتے ہیں ، کسی اجازت کی ضرورت نہیں !( مہاجرزادہ)

بدھ، 25 مارچ، 2020

ھاٹ اور ساور ویجیٹیبل سوپ

" آوا ،   سُوپ بہت مزیدار ہے ، کل بھی بنانا " چم چم نے چکن کارن سُوپ کا تیسرا پیالہ لیتے ہوئے کہا ۔
" نہیں پپا کوئی اور سُوپ بنائیں " چم چم کی ماما نے کہا ۔
" ھاٹ اینڈ ساور سُوپ کیسا رہے گا " بوڑھا بولا۔
" آپ کو بنانا آتا ہے ؟ " بڑھیا نے پوچھا ۔
" بیوی  کیا نہیں بنانا آتا ہے ، حکم تو کرو "  بوڑھے نے جواب دیا ۔
" آوا،  یہ آپ نے کہاں سے سیکھا ۔ اپنی ماما سے " چم چم نے پوچھا ۔
" ارے چم چم اُس وقت کہاں یہ سُوپ ہوتےتھے سوائے ، مرغی کی یخنی ،  وہ بھی ہم ناک بند کرکے پیتے تھے ۔"بوڑھے نے جواب دیا
" تو پھر کیسے بنائیں گے ؟ " چم چم نے سوال کیا 
"  ارے  گوگل آنٹی سے  پوچھ کر  " بوڑھے نے جواب دیا ۔
چلیں اب سُوپ کیسے بنایا جاتا ہے ، گوگل آنٹی کے مطابق:

ھاٹ اینڈ ساور ویجیٹیبل  سُوپ  کے آئٹم -
 1-  سبزیاں:کچی پیاز، فریش بین ، شملہ مرچ ، بند گوبھی اورگاجر-سبز مرچیں ۔
2-  بین سپراوُٹ -بٹن مشروم (آپشنل) ،
3-پسی ہوئی  کالی مرچ -کارن فلور ۔ نمک ، چینی -
4-  ویجیٹیبل آئل -
5- ادرک ،  لہسن ،  سبز مرچیں -
6- ڈارک سویا ساس،  سفید سرکہ،  ریڈ چلی ساس ،  ریڈ چلی آئیل-
 آج بوڑھا  جاپان    مارکیٹ گیا وہاں سے  ، " بڑھیا کی لکھی ہوئے پرچی کے مطابق ایتھوپیئن چنبیلی  اور سپر سٹور سے  ، ھاٹ اینڈ ساور ویجیٹیبل   سوپ کا سامان لایا   - " 
بوڑھے کو مارکیٹ سے   بین سپراوُٹ ، بٹن مشروم اور ریڈ چلی آئل نہیں  ملے ۔   لہذا بوڑھا   ، اوئسٹر مشروم  جو ایتھوپیا میں ملتے ہیں    اور سفید لوبیا لے آیا ، تاکہ   دو تین دن بعد    بین سپراوُٹ بنائے جائیں ۔  لیکن سُوپ تو آج بنانا  ہے ۔  
بڑھیا نے کہا ،"  ریڈ چلی آئل "  کے بجائے   تیل میں سرخ    مرچیں تیل کر ڈال دیں  وہی کام ہوجائے گا "
" بیوی ،
بین سپراوُٹ نہیں   ملے اور نہ ہی  بٹن مشروم ، تو     ھاٹ اینڈ ساور ویجیٹیبل  سوپ کیسے بنے گا ؟" بوڑھا  بولا
" تو بنا لیں ،    ریڈ چلی آئل ، ویسے مشروم تو لائے ہیں آپ ،زہریلے تو نہیں ؟ "  بڑھیا بولی ۔
" دکان پر بک رہے ہیں ابھی کسی کے مرنے کی خبر نہیں  آئی "بوڑھے نے جواب دیا ۔
جب سے کرونا کا سنا ہے ، بڑھیا نے   اتنی احتیاطی  تدابیر اختیار کر لیں کہ کہ کمرے  ہسپتال کی بو سے بھرے ہوئے ہیں ۔
سبزیاں ، بڑھیا کی ملازمہ نے بوڑھے کے بتائے ہوئے طریقے کے مطابق کاٹیں ۔
بوڑھے نے سب سے پہلے چولہے پر  فرائینگ  باؤل   رکھا ۔اُس میں کھانے کے  دو چمچے ویجی ٹیبل آئیل ڈالا اور   ادرک ،  لہسن ،  سبز مرچیں کا ایک  کھانے کا چمچہ  پیسٹ بڑھیا کے کچن سے لے کر ڈالا اور اُسے بھونا ۔ 


 پھر اُس بھنے ہوئے مصالحے  میں ساری کٹی ہوئی سبزیاں  (کچی پیاز، فریش بین ، شملہ مرچ ، بند گوبھی اورگاجر) ڈال کر چمچے سے   30 سیکنڈ تک ہلایا  ۔
پھر جناب اِس میں  ایک لٹر پانی ڈال دیا  - اور  پانی تین منٹ تک  پکنے دیا ۔

پھر اِس  میں ایک کھانے کا چمچہ  ڈارک سویا ساس  ڈالا -
پھر   ایک کھانے کا چمچہ ، سفید سرکہ ڈالا ،  دو  کھانے کے چمچے  ریڈ چلی ساس ،  ڈالا - اور اِن سب کومکس کیا ، کہ چم چم جو اپنے کمرے میں سوئی ہوئی تھی  باہر نکلی  -
" نانو ، یہ  کس چیز کی خوشبو آرہی ہے ؟ "
" آوا ، 
ھاٹ اینڈ ساور سُوپ بنا رہے ہیں " بڑھیا بولی -
" واؤ ، آوا ، سوپ بن گیا ہے ؟ " چم چم  نے کچن میں آتے ہی پوچھا ۔
"بس  بننے والا ہے " بوڑھا بولا
" آپ نے چکن ڈالا ہے " چم چم نے پوچھا۔
" نو ، یہ خالص ویجیٹیبل سوپ ہے " بوڑھا بولا ۔
" مجھے ، چکھائیں " چم چم بولی 
" عالی ،  پہلے منہ ، ھاتھ اچھی طرح دھوؤ اُس کے بعد ڈائینگ ٹیبل پر آؤ " نانو نے حکم  چلایا -
" اچھا نانو " اور اپنے کمرے کی طرف چلی گئی ۔
بوڑھے نے ایک  کھانے کا چمچ    نمک  ،  چینی ڈالی   ، پسی ہوئی کالی مرچیں ڈالیں ۔آپ  اِس میں حسبِ ضرورت نمک  ڈالیں اور اتنی ہی چینی بھی ڈالیں ۔تاکہ دونوں کا تناسب برقرار رہے ،
بوڑھے نے  اوئسٹر  مشروم  ڈالے اور ایک پیالے میں چار کھانے کے چمچ  کارن فلور ڈال کر پانی سے اچھی طرح گھولا اور  فرائینگ باؤل میں ڈال دیا ۔ 
اب باؤل میں سب کو چمچ  سے ہلا کر مکس کر دیا  اور اوپر سے  کٹی ہوئی ہری مرچیں ڈالنا تھیں ، لیکن وہ چم چم کو پسند نہیں ، لہذانہیں ڈالیں  - اور ریڈ چلی آئل "   جو بوڑھے نے  ھاٹ اینڈ ساور سُوپ بنانے سے پہلے بنایا تھا  وہ ڈال کر خوب اچھی طرح ہلایا ۔
چم چم کے لئے ایک پیالے میں ڈالا اور میز پر رکھا  - 

" عالی  ، سُوپ تیا ر " بوڑھے نے آواز دی۔
چم چم کمرے سے دوڑتی آئی ، سوپ چکھا -
" آوا ، نہایت مزیدار "
بوڑھے کو اپنی محنت وصول ہوگئی ۔  بڑے پیالے کو سجا یا  اور گھر میں منادی کر دی ۔
سبزیوں کی وجہ سے چم چم  کو سوپ زیادہ پسندنہیں آیا ، اُس نے سبزیاں چھوڑ کر باقی سوپ  چمچے سے پی لیا ۔
" آوا ، کل چکن کارن بنانا"  چم چم بولی ۔
" اوکے مائی سویٹ ھارٹ " بوڑھا بولا ۔ 
 
٭٭٭٭واپس ٭٭٭  






 اوربوڑھے نے بڑھیا کی مدد سے سوپ بنایا ۔




 5- تیاری ـ
٭- کڑھائی میں ہلکی آنچ پر ،  تیل میں مصالحہ بھونیں ،
٭- آنچ بڑھا دیں ۔ کٹی سبزیاں ملا کر 30-60 سیکنڈ بھونیں ۔
٭-ایک جگ پانی ملائیں۔اور آنچ کے مطابق دو سے تین منٹ گلائیں  ۔
٭- بوائل ہونے پر ایک پیالی ڈارک سویا ساس ملائیں -
٭- سفید سرکہ ملائیں -
٭- دو چمچ ریڈ چلی ساس ملائیں۔
٭- حسبِ ضرورت نمک ملائیں۔
٭- حسبِ ضرورت چینی ملائیں تا کہ سوئیٹ اور ساور بیلنس ہوجائیں۔
٭- کالی مرچ ملائیں۔
٭- سب کو مکس کریں ۔
٭- اب بین سپراوٹ اور بٹن مشروم اوپر سے ڈالیں مگرملائیں مت،  تاکہ اوور کُک نہ ہوجائیں -
٭- ٹھنڈے پانی میں کارن فلور ملائیں، اور مشروم کے ارد گردڈال دیں- اور سب چیزیں مکس کریں-
٭- سبز کٹی ہوئی مرچ اور ریڈ چلی آئیل ڈالیں ۔
آپ کا ہاٹ اور ساور سوپ تیار ہے ۔٭

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

خیال رہے کہ "اُفق کے پار" یا میرے دیگر بلاگ کے،جملہ حقوق محفوظ نہیں ۔ !

افق کے پار
دیکھنے والوں کو اگر میرا یہ مضمون پسند آئے تو دوستوں کو بھی بتائیے ۔ آپ اِسے کہیں بھی کاپی اور پیسٹ کر سکتے ہیں ۔ ۔ اگر آپ کو شوق ہے کہ زیادہ لوگ آپ کو پڑھیں تو اپنا بلاگ بنائیں ۔