Pages

میرے چاروں طرف افق ہے جو ایک پردہء سیمیں کی طرح فضائے بسیط میں پھیلا ہوا ہے،واقعات مستقبل کے افق سے نمودار ہو کر ماضی کے افق میں چلے جاتے ہیں،لیکن گم نہیں ہوتے،موقع محل،اسے واپس تحت الشعور سے شعور میں لے آتا ہے، شعور انسانی افق ہے،جس سے جھانک کر وہ مستقبل کےآئینہ ادراک میں دیکھتا ہے ۔
دوستو ! اُفق کے پار سب دیکھتے ہیں ۔ لیکن توجہ نہیں دیتے۔ آپ کی توجہ مبذول کروانے کے لئے "اُفق کے پار" یا میرے دیگر بلاگ کے،جملہ حقوق محفوظ نہیں ۔ پوسٹ ہونے کے بعد یہ آپ کے ہوئے ، آپ انہیں کہیں بھی کاپی پیسٹ کر سکتے ہیں ، کسی اجازت کی ضرورت نہیں !( مہاجرزادہ)

بدھ، 25 مارچ، 2020

ریڈ چلی آئل گھر میں تیار کرنا

فروری میں کرونا کرونا کے شور نے 14 مارچ  2020 چم چم کی گیارھویں  سالگر ہ کے بعد  ایتھوپیا  سے   واپسی کی فلائیٹ تا حکم ثانی بند  ،   بوڑھا اور بڑھیا پھنس گئے ، چم چم کا سکول بند ، اب کیا کیا جائے ، چنانچہ چم چم اور  بوڑھے نے کچن سنبھال لیا ۔چم چم تو نہیں البتہ بوڑھا ماہر شیف بن گیا ۔ 
لہذا کھانوں کو مزیدار بنانے کے لئے بوڑھے نے   پہلا دھماکا کیا ۔
 ریڈ چلی آئل بنائیں :
1- 10 گروام ثابت پودینہ، ایک کھانے کا چمچ دارچینی ، 5 ائنس سیڈز ، چار بڑی الائچی ، 20 گرام اناردانہ ،  چار لہسن کی پھلیاں، اور 900 ملی لٹر آئل کینولا ۔
2- دو گھنٹوں تک 250 فارن ہائیٹ کی ہلکی آنچ پر پکائیں ۔ 
3- اُس کے بعد ایک پیالے میں 110 گرام یا ایک کپ ، سرخ مرچ لیں ۔
 10 گرا م یا ایک ٹیبل سپون نمک ملائی اور مکس کریں ،
کالا سرکہ ،  10 گرا م یا ایک ٹیبل سپون ملائیں -
4 - 2 کو چھنی سے 3 کے پیالے میں احتیاط سے ڈالیں ۔
ٹھنڈا ہونے پر ہلا کر بوتل میں بھر لیں ، اور کھانوں پر حسبِ ضرورت ڈالیں اور مزے اڑائیں ۔ 
 
٭٭٭٭واپس ٭٭٭ 

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

خیال رہے کہ "اُفق کے پار" یا میرے دیگر بلاگ کے،جملہ حقوق محفوظ نہیں ۔ !

افق کے پار
دیکھنے والوں کو اگر میرا یہ مضمون پسند آئے تو دوستوں کو بھی بتائیے ۔ آپ اِسے کہیں بھی کاپی اور پیسٹ کر سکتے ہیں ۔ ۔ اگر آپ کو شوق ہے کہ زیادہ لوگ آپ کو پڑھیں تو اپنا بلاگ بنائیں ۔