جون 1948 کے لائف میگزین سے لی گئ کراچی کی ایک تصویر۔
یہ سن 1948 کا کراچی ہے۔ ایک کھلے میدان میں یہ سفید خیمے دراصل ان سرکاری اھل کاروں کے دفتر ہیں جو نوزائیدہ مملکت پاکستان کے دارالحکومت میں قائم اس سیکریٹیریٹ سے پورے ملک کا نظم و نسق سنبھالتے تھے۔
سخت گرمی دھوپ اور
ریتیلی ہوائوں کا مقابلہ کرتے ان قابل مہاجر افسران نے کچھ ہی عرصے میں
کراچی کو ایک مثالی شہر بنا دیا تھا۔
کس مپرسی کا یہ
عالم تھا کہ کاغذات کو نتھی کرنے کے لئے پنیں تک دستیاب نہ تھیں بلکہ اس
مقصد کے لئے کیکر کے لمبے کانٹے استعمال کئے جاتے تھے۔ یہ کوئی افسانہ بیان
نہیں کر رہا بلکہ آج بھی سندھ سیکریٹیریٹ اور دیگر دفتروں کے پرانے
کباڑخانے یا ریکارڈ میں آپ کو نیچے دبی ایسی فائلیں مل جائیں گی جن کے
کاغذات کیکر کے کانٹوں سے نتھی کئے گئے ہیں۔
جمیل الدین عالی لکھتے ہیں کہ
ببول کے کانٹے کراچی میں تین آنے سینکڑہ جبکہ گھارو اور ٹھٹھہ میں ایک آنے
سینکڑہ تھے۔ وہ اور انکا ایک دوست بذریعہ سائیکل جاتے اور ایک آنے سینکڑہ
پر ہر ماہ کانٹے خریدتے تاکہ دو آنے فی سینکڑہ بچائے جاسکیں۔
اس زمانے میں، ایک روپے میں چونسٹھ پیسے ہوتے تھے ا
٭٭٭٭
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں