2021-09-16-
اُفق کے پار بسنے والے ، پیارے پیارے انسان دوست بھائیو اور بہنو اور ۔
میرے پاس مُحَمَّد رَّسُولَ اللَّـهِ وَخَاتَمَ النَّبِيِّينَ کے کئی پیغاموں میں سے یہ پیغام پہنچا ، جس نے میرے دل کو چھو لیا ۔
کیا آپ کے پاس مُحَمَّد رَّسُولَ اللَّـهِ وَخَاتَمَ النَّبِيِّينَ کا اللہ کی عربی میں یہ پیغام پہنچا ؟
وَالَّذِينَ آمَنُوا وَعَمِلُوا الصَّالِحَاتِ وَآمَنُوا بِمَا نُزِّلَ
عَلَى مُحَمَّدٍ وَهُوَ الْحَقُّ مِن رَّبِّهِمْ كَفَّرَ عَنْهُمْ
سَيِّئَاتِهِمْ وَأَصْلَحَ بَالَهُمْ ۔
یقیناً پہنچ گیا ہے ۔ اور آپ نے ، محمد رسول الله وخاتم النبيين کے دھان مبارک سے ادا کی جانے والی یہ آیت کسی ایمان والے سے سُنی ہوگی ۔
وہ ایمان والا یقیناً آپ کا محسن اور ایک نیک دل انسان ہوگا ۔
والذين آمنوا وعملوا الصالحات وآمنوا بما نزل على محمد وهو الحق من ربهم كفرعنهم سيئاتهم وأصلح بالهم۔
اور پڑھیئے کہ یہ آیت جو محمد رسول الله وخاتم النبيين نے العالمین کے انسانوں تک اپنے حفّا ظ کے ذریعے پہنچائی کتنی آسان ہے ۔اورآپ بھی اِسے حفظ کرکے اللہ کے الذکر کے حافظون کی فہرست میں شامل ہو چکے ہیں۔
اور ہاں اگر آپ نے اپنی کمزوریوں کو اچھائیوں میں تبدیل کرنا ہو تو بس صرف ایک عملی کام کریں ۔ اپنے تمام بول جو آپ نے ماضی میں ادا کئے اُن کی اصلاح کرکے کے اُنہیں اب مثبت بول میں تبدیل کر لیں ۔ جو یقیناً آپ کر سکتے ہیں ۔
کیوں کہ آپ کے اللہ کے عطاکردہ دماغ میں پانچوں حواسِ خمس سے جمع وہ تمام مثبت بول (بَ۔وَ،لَ ) موجود ہیں ۔بس اُنہیں اپنی میموری (ذہن) میں لے آئیے ۔
اور صحیح بول کا انتخاب کریں۔
آپ دیکھیں گے کہ آپ کے مثبت بول آپ کے ماضی کے بول کو مٹانے والا ربڑ ثابت ہو گا ۔
محمد رسول الله وخاتم النبيين ۔ کے الفاظ دوبارہ اردو میں پڑھیئے :۔
اور الذين آمنوا اور جو عمل الصالحات کرتے ہیں اور جو ایمان لاتے ہیں اُس پر جو محمد پر نازل ہوا اُس کے ربّ میں سے اوروہ خالص حق ہے۔ وہ ( خالص حق) اُن کے بول کی اصلاح کرے گا اور اُن کے منفی بول مٹاتا جائے گا ۔
وَالَّذِينَ آمَنُوا وَعَمِلُوا الصَّالِحَاتِ وَآمَنُوا بِمَا نُزِّلَ عَلَى مُحَمَّدٍ وَهُوَ الْحَقُّ مِن رَّبِّهِمْ كَفَّرَ عَنْهُمْ سَيِّئَاتِهِمْ وَأَصْلَحَ بَالَهُمْ ۔
پڑھا آپ نے کی صرف آپ کے مثبت بول آپ کی زندگی میں دوسروں کے لئے کتنی بڑی تبدیلی لا سکتے ہیں ؟ ۔
اور ھاں سب سے پہلا کام وہ یہ کہ اپنی زندگی سے تکبّر کو نکالنا ہو گا ۔
٭٭٭تکبّر کو اپنی زندگی سے نکالنے کا سب سے آسان طریقہ ٭٭٭
سورۃ الفاتحہ کے 36 آسان الفاظ ، سمجھنے کے لئے ۔
الفاتحه | ||
الله | ب | عوذ |
رجم | شطن | من |
حمد | رحم | سمو |
ملك | علم | ربّ |
ايا | دين | يوم |
هدي | عون | عبد |
الذي | قام | صرط |
غير | علي | نعم |
لا | و | غضب |
ضل |
سبحان اللہ بہت اچھی تحریر ہے
جواب دیںحذف کریں