بوڑھے نے ہسپتال سے نکل ، بیٹے کو دوائیوں کی چٹ دی کہ وہ جاکر اے ایف آئی سی سے دوائیاں لے آئے ، ڈاکٹروں نے دو ماہ کی دوائیاں دیں ۔
دوائیاں دیکھ کر برفی پریشان ہو گئی ۔
دادا بابا یہ سب دوائیاں آپ کھائیں گے ۔
جی میری جان ۔ بوڑھا بولا میں آپ کو دوائیاں کھلاؤں گی ۔
برفی نے بوڑھے دادا بابا کی دوائیوں کی ڈیوٹی اپنے طاقتور کندھوں پر اُٹھا لیں ۔
برفی کے بابا نے ہر پیکٹ پر گولیوں کے کھانے کے اوقات لکھے ۔
پہلے دس دن کی دوائیاں ۔
بوڑھے کی میڈیسن ٹریلونگ کٹ بیگ میں ڈالی ، جو بڑھیا کو چم چم کی ماما نے ایسٹ تِمور میں دی تھی ۔
پاکستان میں ،بڑھیا شاپر سے کام چلاتی ۔
برفی نے بے کار پڑی دیکھ کر دادا بابا ہے کے لئے دادی ماں سے لے لی ۔
جب برفی شام کی دوائیاں دینے لگی ۔تو پریشان کہ اُس کا دادا بابا ۔ 11 گولیاں کھائے گا ۔
دادا بابا اتنی گولیاں آپ کے پیٹ میں درد نہیں کریں گی ؟
نہیں میری جان ۔ یہ ڈاکٹر نے اِس لئے دی ہیں کہ ۔ کہ دادا بابا دوبارہ ہسپتال نہ جائیں اور برفی کے پاس رہیں ۔
٭٭٭٭ ٭٭
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں