Pages

میرے چاروں طرف افق ہے جو ایک پردہء سیمیں کی طرح فضائے بسیط میں پھیلا ہوا ہے،واقعات مستقبل کے افق سے نمودار ہو کر ماضی کے افق میں چلے جاتے ہیں،لیکن گم نہیں ہوتے،موقع محل،اسے واپس تحت الشعور سے شعور میں لے آتا ہے، شعور انسانی افق ہے،جس سے جھانک کر وہ مستقبل کےآئینہ ادراک میں دیکھتا ہے ۔
دوستو ! اُفق کے پار سب دیکھتے ہیں ۔ لیکن توجہ نہیں دیتے۔ آپ کی توجہ مبذول کروانے کے لئے "اُفق کے پار" یا میرے دیگر بلاگ کے،جملہ حقوق محفوظ نہیں ۔ پوسٹ ہونے کے بعد یہ آپ کے ہوئے ، آپ انہیں کہیں بھی کاپی پیسٹ کر سکتے ہیں ، کسی اجازت کی ضرورت نہیں !( مہاجرزادہ)

اتوار، 26 ستمبر، 2021

آفاقی سچائیاں اور قوانینِ انسانی -0001

سر !یہ سپریم کورٹ نے جو وراثت کے بارے میں فیصلہ دیا ہے کیا یہ شرعی اور قانونی طور پر درست ہے۔ اِس سے تو وارث کی بیٹیا ں “  رُل گئی “ اور اُن کی اولاد دربدر ہوگئی ؟

ابو سعید آپ نے دو باتیں پوچھی ہیں ۔ ایک شرعی اور دوسری قانونی ۔

رہی قانونی  بات ۔ وہ تو سپریم کورٹ کے مسند انصاف پر بیٹھنے والے منصف بتا سکتے ہیں کہ اُنہوں نے جہاں ہے اور جیسے ہے کی بنیاد پر فیصلہ کیسے دیا ؟ 

ویسے بھی ، آج کل پانسے میں اُن کے وہی پلاٹ نکل رہے ہیں جو وہ چاہتے تھے ۔ بالکل اُسی طرح جس کی بنیاد پاکستان کے ایک نہایت اہم ادارے نے ڈالی اور قبضہ گروپ کے سرغنہ ملک یاض نے جس کو مزید وسعت دی ۔ اور اللہ کے معاشی نظام کو تلپٹ کر ڈالا ۔شاید اُنہوں نے ملائیت کا سہارا لیا ہو ۔

جہاں تر شرعی لحاظ ہے ۔ تو کتاب اللہ اور صرف اور صرف الکتاب کی عربی آیات جو العالمین کے کرہ ارض پر پہلے حافظ رحمت للعالمین نے انسانوں کو القرآن کیا اُس کے مطابق یہ فیصلہ اللہ کے قانون کے متصادم ہے ۔ جس کا حساب وہ اُس وراثت (منقولہ و غیر منقولہ ) کو وراثت کے مالک کے وصیت کئے بغیر اللہ کی امان میں جانے والے کے بعد اُس وراثت کو ذاتی استعمال میں لانے والوں اور ورثت کے حق سے اللہ کے بتائے ہوئے اصولوں سے انحراف کرنے والوں سے لے گا ۔ چاہے وہ اِس دنیا کا کوئی بھی انسان ہو ۔ کیسے ؟
يَسْأَلُونَ أَيَّانَ يَوْمُ الدِّينِ۔ يَوْمَ هُمْ عَلَى النَّارِ يُفْتَنُونَ ‎۔‏ ذُوقُوا فِتْنَتَكُمْ هَٰذَا الَّذِي كُنتُم بِهِ تَسْتَعْجِلُونَ ۔ ‏ سورة الذاريات ۔51

سے لے گا ۔ اگر تفصیل پڑھنا ہو تو اِس لنک پر جائیں شکریہ ۔

 

٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭

اُفق کے پار بسنے والے ، خالد مہاجر زادہ کے دوستو !۔

٭ کل ایک نوجوان دوست ابو سعید   اپنے اکلوتےکے ساتھ مہاجرزادہ  سے   11 بجے ملنے آیا۔ کئی باتوں نئی اور پرانی باتوں کے علاوہ ایک نہایت اہم موضوع پر بات ہوئی ۔    ابو سعید سے مہاجرزادہ سے  ملاقات  کا سال 2008 کے الیکشن کے بعد کا سال ہے جس میں ابو سعید سے ملاقات ہوئی۔تعارف  جب ہوا تو ، مہاجرزادہ نے سوال کیا ۔

 کیا آپ کے بیٹے کا نام ابو سعید ہے ؟

نوجوان نے جواب دیا ۔ نہیں والدین نے رکھا ہے!۔

یقیناً کچھ سوچ سمجھ کر رکھا ہوگا۔ آپ کے والدین  کا  اپنے بیٹے کا نام  سعید رکھنا تاکہ آپ کا بیٹا آپ کے والدین  کے حاصل کردہ فہم و فراست  سے ملنے والی  مستقبل بینی کے باعث سعید  ( سعد ) ثابت ہو ۔

لیکن اُس نے اپنے بیٹے کے نام کے لئے ایان محمدکا انتخاب کیا ۔نام نہایت اچھا ہے ۔ایان ایک عام نام ہے جو اکثر بچوں کا رکھا جاتا ہے ۔ 

الکتاب میں بھی یہ لفظ ،ایّان موجود ہے  جسےمُحَمَّد رَّسُولَ اللَّـهِ وَخَاتَمَ النَّبِيِّين  نے 6 بار مختلف آیات میں ،القرآن کر کے اُس کا فہم ہمیں سمجھایا ہے ۔جس کا فہم مہاجزادہ کے لئے ۔ کب کیسے اور کیوں ؟ بنتا ہے ۔ یہ 6  انسان کی خالق اور اُسے علم دینے والے ربّ العالمین  کے  منتخب کردہ الفاظ ، اِس لنک۔ایان۔  کو کلک کرکے ۔مزید جان سکتے ہیں ۔جس کی وضاحت ۔ روح القدّس نےمُحَمَّد رَّسُولَ اللَّـهِ وَخَاتَمَ النَّبِيِّين کو اانسانی  پوچھے جانے والے ایک سوال ۔ کہ السَّاعَةِ  کب ہوگی ؟

کے بارے میں جواب رقم  الکتاب سے حفظ کروادیا تھا ۔ جو آپ کسی بھی حافظ سے پوچھ سکتے ہیں جو  روح القدّس نے  مُحَمَّد رَّسُولَ اللَّـهِ وَخَاتَمَ النَّبِيِّين سے  کائینات کے الکتاب کے پہلے حافظ  سے   اُس  سوال پوچھے جانے والے  حافظ تک  متواتر  حفّاظ  کی ناقابلِ    تبدیل القرآن کے نور سے    ،پہنچنے والے کلام اللہ سے  بتا دے گا  اور وہ یہ ہے ۔ 

يَسْأَلُونَكَ عَنِ السَّاعَةِ أَيَّانَ مُرْسَاهَا ۖ قُلْ إِنَّمَا عِلْمُهَا عِندَ رَبِّي ۖ لَا يُجَلِّيهَا لِوَقْتِهَا إِلَّا هُوَ ۚ ثَقُلَتْ فِي السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ ۚ لَا تَأْتِيكُمْ إِلَّا بَغْتَةً ۗ يَسْأَلُونَكَ كَأَنَّكَ حَفِيٌّ عَنْهَا ۖ قُلْ إِنَّمَا عِلْمُهَا عِندَ اللَّهِ وَلَٰكِنَّ أَكْثَرَ النَّاسِ لَا يَعْلَمُونَ ۔[7:187]   ‎‏

اُفق کے پار بسنے والے ، خالد مہاجر زادہ کے  وہ دوست جو اِس آفاقی سچ  کو مزید  سمجھنا چاھتے ہیں  وہ[7:187]  اِس کا سیاق دیکھ سکھتے ہیں ۔اور خود کو حواسِ خمسہ سےملنے والی ہدایت سے اِس لفظ ،ایّان کا فہم بنا سکتے ہیں ۔  

 لیکن  مہاجر زادہ کے مطابق لفظ ،ایّان کا  بنیادی فہم    اِسی آیت میں ہے ۔

  جس کا سیاق ابوسعید کے اکلوتے بیٹے کا نام  أَيَّانَ ہے۔ جو مہاجر زادہ کےفہم کے مطابق۔ محمد سعید یا     ابو  سعید   بن  ایان سعید ہونا چاھیئے تھا ۔    

 خیر مہاجرزادہ ۔ نے ایّان محمد سے سوال کیا کہ ،
مستقبل میں اُس کا کیا  بننے  کا ارادہ ہے ؟

فوجی آفیسر  ۔ ایّان محمد  نے جذباتی انداز میں سادگی سے جواب دیا

ساتو یں کلاس میں پڑھنے والے۔ گپلو ڈبلو   ایان  محمد سے مہاجرزادہ نے اور اُس کے فوج میں کمیشنڈ آفیسر بننے کے لئے ۔ کچھ مشورے دیئے ۔جن میں سب سے پہلے وزن کم کرنے اور کیمیکلائزڈ چینی بالکل چھوڑنے کا مشورہ دیا کیوں کہ کہیں وہ اپنے والد کی طرح  جوانی میں شوگر کا مریض نہ بن جائے اور دادا کی طرح اُس کی شوگر مارجنل رہے ۔ یہ بھی عجیب بات ہے کہ اولاد سے جہاں اپنے آباء و اجداد کی نسل چلتی ہے وہاں ، اُن کے جسمانی عارضے بھی طاقتور ہوکر یا کمزور پڑ کر جسم کا حصہ بن جاتے ہیں ۔ جیسے بوڑھے کا دل والدہ اور والد دونوں کی مشترکہ دل کی بیماری کی آماجگاہ بن چکا ہے ۔    

 بوڑھا  المعروف  خالد مہاجر زدہ ، بچوں کی تعلیم اور دیگر مشاغل میں بہت دلچسپی لیتا ہے تاکہ اُن کے اُن کے اپنے مستقبل کے متعقل خیالات جان سکے اور راہنمائی کے ۔اور بوڑھے کو اللہ کے منتخب انسانوں اور مُحَمَّد رَّسُولَ اللَّـهِ وَخَاتَمَ النَّبِيِّين کی اسوۃ پرچلنے والے حفظ  کرنے والے ،حفّاظ  بچوں سے بہت محبت ہے ۔جنہیں کئی انسان اپنے علم جھاڑ اور پونچھ کر مذہبی علم حاصل کرنے کے بعد " توتے یا طوطے " کے لقب سے تضحیک کرتے ہیں ۔ اوریہ جھاڑ کا علم رکھنے والے ۔ انسانی جھوٹی مذہبی  اساطیر و  کہانت پر ۔ٹسوے بہاتے ہیں اور گلے گلے تک ہر قسم کے روزمرہ گناہوں  کی دلدل میں پھنسنے کے بعد گناہ بخشوانے والے سے مفتے میں معافی بھی مانگتے ہیں ۔

خیر گذشتہ رات  بوڑھے کی گاڑی کا کلچ گذشتہ رات لالکرتی میں خراب ہو گیا ۔ بوڑھا اور بڑھیا سی ایس ڈی سے خریدارے کر کے ۔ اے ایف آئی سی جارہے تھے ۔ تاکہ بڑھیا کے دل کے حال سی ٹی انجیوگرافی کے ڈاکٹر کی تحریر اور وڈیو فلم سے ۔ دیکھا جاسکے ۔

ایک مہربان نوجوان مکینک ۔ عدنان کوموبائل فون کرکے بلایا وہ اپنا کام ختم کرکے گھر پہنچ چکا تھا ۔ اُس کی مہربانی وہ پہنچ گیا ۔ بڑھیا کو رکشے میں بٹھا دیا کہ وہ گھر وہ پہنچایا ۔ اچھلتے ، کودتے اور ہچکولے کھاتے رکشے پر گھر پہنچی ۔ وہ ایک الگ کہانی ہے ۔

عدنان کے آنے تک بوڑھے نے ، وٹس ایپ دیکھ کر دوستوں کی دعاؤں ، معلوماتی تجزیئے ، سیاست ۔ مزاح ۔شعر و شاعری ۔چٹکلوں ۔ سے اَپ ڈیٹ کرنا شرع کر دیا ۔

خیر عدنان نے گاڑی کو عارضی ٹھیک کردیا کہ وہ  بوڑھا  گھر پہنچ جائے اُس نے سوال کیا ۔

سر میرا ایک جاننے والے نے اپنی بیوی کو نشے میں طلاق دی ۔ کیا طلاق ہو گئی ؟

نوجوان طلاق کیامذاق  ھے  جو ایک لفظ سے ہوجائے ۔ اپنے دوست کو بتاؤ پریشان نہ ہو نہیں ہوئی  ۔ مہاجرزادہ نے جواب دیا ۔ اور اپنے دوست کو کہو کہ وہ کچھ بھی صدقہ دے کر اللہ سے توبہ کرے اور اپنی بیوی کے ساتھ ویسا ہی رہے جیسا وہ نشے اور/یا غصے میں بکواس کرنے سے پہلا رہتا تھا ۔

عدنان نے پوچھا :لیکن جاننے والے کہہ رہے ہیں ، کہ طلاق ہوگئی کسی مُفتی سے پوچھ لو اور حلالہ بھی کروانا ہو گا ۔

عدنان کسی حلالہ کے بھینسے کے پاس جانے کی ضرورت نہیں ورنہ وہ بے چاری مرد کے حرامی پنے پر ساری عمر شوہر کے طعنے سن سن کر شرمندہ ہوتی رہے گی اور وہ گھٹیا اور بے غیرت شوہر ،اُس سے پوچھے گا کہ جنسی طاقت میں وہ زیادہ طاقت ور تھا یا میں مرد ہوں ۔

اسلام آباد اور راولپنڈی بلکہ پورے ملک میں ۔ حلالہ کے سانڈ ملائیت کے پرستار ہیں ۔ جس کی مدت دو دن، ہفتہ یا مہینہ ہوتی ہے اور وہ اپنے حرام کام کے لئے رقم خرچ کرتے ہیں ۔

اللہ کی آیات  کے مطابق صرف فدیہ (حاصل کیا گیا مہر یا جائداد ) دے کر  جدا ( خلع)   ہونے  پر شوہر سے طلاق لینے والی عورت  اپنے  شوہر کے بعد ،  دوسرے شوہر  سے نکاح کرے گی اور اُس سے طلاق یا طلاق ِ  فدیہ لینے کے بعد  وہ پہلے  شوہر  کے لئے حلال ہوگی  اور سے نکاح کر سکتی ہے ۔ ورنہ   مہر یا دی گئی دولت  زبردستی وصول کرکے ، حرام کھانے والے شوہر کے لئے حرام رہے گی ۔

یہ مضمون لکھا تھا کہ وٹس ایپ پر ایک نوجوان وکیل کا مضمون پڑھا جو ابوسعید کے سوال کا وکیلانہ  اور غیر شرعی جواب تھا ۔

٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭

اُفق کے پار بسنے والے ، خالد مہاجر زادہ کے دوستو !۔قلم کے کٹہرے میں کھڑے ہو کر ۔

آپ بھی پڑھیں :۔ شکریہ

سوال: کیا سپریم کورٹ کے حالیہ فیصلے کے مطابق اب بیٹیاں یا انکے بچے اپنے حق وراثت سے محروم ہو جائیں گے؟ 

٭٭٭٭٭٭٭٭٭

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

خیال رہے کہ "اُفق کے پار" یا میرے دیگر بلاگ کے،جملہ حقوق محفوظ نہیں ۔ !

افق کے پار
دیکھنے والوں کو اگر میرا یہ مضمون پسند آئے تو دوستوں کو بھی بتائیے ۔ آپ اِسے کہیں بھی کاپی اور پیسٹ کر سکتے ہیں ۔ ۔ اگر آپ کو شوق ہے کہ زیادہ لوگ آپ کو پڑھیں تو اپنا بلاگ بنائیں ۔