برفی :دادا بابا میں آپ کو کیوٹ بناؤں آپ ٹھیک ہو کر جلدی گھر آجائیں گے ۔
اور جناب برفی نے ، اپنے میک اپ بکس نکالا۔
دادا بابا کے ہوش اُڑ گئے ۔کیوں کہ وہ دادی ماں کا میک اپ دیکھ چکا تھا ۔
انابیہ (برفی) بیٹے میری جان یہ ہسپتال ہے۔ ڈاکٹر کیاکہیں گے ؟
کہ نمنا کا دادا بابا بیمار نہیں ۔ویسے ہی ہسپتال آیا ہے۔
خیر برفی مان گئی۔
لیکن دادا بابا کو کیوٹ بنا کر ہی چھوڑا ۔
آپ بھی دیکھیں برفی کے دادا بابا کو کیوٹ بنانے کے ۔ طریقے ۔
دادا ، دادی اور نانا ، نانی ۔ پوتے پوتیوں اورنواسے نواسیوں کے کھلونے ہوتے ہیں۔ اور یہ نوجوان بوڑھے بھی اگر بچوں کی شرارتوں اور سرگرمیوں میں حصہ لیں تو اِس دنیا میں جنت کا ماحول بن جاتا ہے ۔
چم چم اور برفی کے سپتال میں آنے سے بوڑھے کی تمام بیماری اور پریشانی ہوا ھوجاتی ہے۔
اور افق کے پار بسنے والے ۔ میری فیس بک اور وٹس ایپ کے پیارےا ور محبت کرنے والےدوستو۔ آپکی محبتیں اور خلوص میرا سرمایہ ہے۔
اُفق کے پار بسنے والے ایک دوست سلیم رضا نے پیاری بھتیجی رابعہ خرم کی وال پر لکھا :۔
کتنے پیارے دوست ہیں جو فیس بُک اور وٹس ایپ پر ہیں ۔ آپ سے بحث بھی کرتے ہیں اور پیار ۔ اللہ اِن سب کو آبادرکھے ۔
٭٭٭٭٭٭٭
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں