بیل گری کا مربہ بنانے کی ترکیب :
جوڑوں۔ خاص کر گھٹنوں کے درد کے لئے ، مہاجر زادہ نے ، اِسے آزمایا اور فائدہ مند پایا -
طریقہ ـ
اپنے قریبی پنسار سے پاؤ بیل گری لیں- جو 200 روپے کی ملتی ہے ۔ یہ خشک اور بد رنگت ہوتی ہے ۔
٭-
اِس کے چار ٹکڑے منتخب کریں اور اُنہیں رات بھر پانی میں رہنے دیں ۔
صبح چاروں ٹکڑے نکال لیں ، ٹوتھ برش سے اُن پر لگے خشک کالے نشانات
اتاریں ۔ اور صاف پانی سے دھو لیں ۔
٭-ایک دیگچے یا پین میں اِنہیں
ڈالیں اور ایک گلاس صاف پانی ملائیں - اور ہاتھوں سے اِس کا ملیدہ بنائیں
اور سخت ٹکڑے ایک پلیٹ میں رکھتے جائیں - بعد میں چھری سے سخت حصوں کو
چھوٹا چھوٹا کاٹ لیں اور ملیدے میں ملادیں-
٭- اب اِسے آگ پر چڑھادیں اور خوب پکنے دیں -چمچ سے پلاتے رہیں ، تاکہ پیندے میں لگ کر یہ جل نہ جائے -جب یہ گاڑھا ہو جائے تو اِسےا اتار کر ٹھنڈا کریں -
٭- ٹھنڈا ہونے پر حسبِ ذائقہ شہد ، چینی یا شکر ڈال کر خوب ملائیں ، بیل گری کا مربہ تیار ہے- اِسے کر فریج یا ٹھنڈی جگہ رکھ دیں -
٭- اب ایک ہفتے تک ، روزانہ خالی پیٹ ایک چمچ دن میں تین بار کھائیں ۔
٭- اگلے دو ہفتے ، صبح شام ایک چمچ کھائیں -
٭- اب ایک ہفتے تک ، روزانہ خالی پیٹ ایک چمچ دن میں تین بار کھائیں ۔
٭- اگلے دو ہفتے ، صبح شام ایک چمچ کھائیں -
٭-اور پھر ایک چمچ روزانہ نہار منہ کھائیں ۔
٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭
٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں