Pages

میرے چاروں طرف افق ہے جو ایک پردہء سیمیں کی طرح فضائے بسیط میں پھیلا ہوا ہے،واقعات مستقبل کے افق سے نمودار ہو کر ماضی کے افق میں چلے جاتے ہیں،لیکن گم نہیں ہوتے،موقع محل،اسے واپس تحت الشعور سے شعور میں لے آتا ہے، شعور انسانی افق ہے،جس سے جھانک کر وہ مستقبل کےآئینہ ادراک میں دیکھتا ہے ۔
دوستو ! اُفق کے پار سب دیکھتے ہیں ۔ لیکن توجہ نہیں دیتے۔ آپ کی توجہ مبذول کروانے کے لئے "اُفق کے پار" یا میرے دیگر بلاگ کے،جملہ حقوق محفوظ نہیں ۔ پوسٹ ہونے کے بعد یہ آپ کے ہوئے ، آپ انہیں کہیں بھی کاپی پیسٹ کر سکتے ہیں ، کسی اجازت کی ضرورت نہیں !( مہاجرزادہ)

جمعرات، 3 ستمبر، 2015

ذہن سازی-شخصیت کے ستون

پچھلا مضمون:   ذہن سازی اور تعمیرِ نو
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

  انسانی ذہن سازی کے  ستون ہیں !
1-  یقین ۔  Belief  ، کسی بھی  چیز کو درست تسلیم کرنا ۔ چنانچہ  :
 ٭-  یقین، ہمارے  برتاؤ  (Behaviour) کو  قابو میں رکھتاہے۔
 ٭- یقین، توازن اور تسلسل میں توازن رکھتے ہیں ۔
٭-
یقین، زندگی کے راہنما اصول ہوتے  ہیں ۔
٭- یقین،  دُکھ   اور خوشی ،سیکھنا اورحوصلہ افزائی    ، کامیابی اور ناکامی   کا امتزاج ہوتے ہیں ۔
٭- یقین کے بغیر  کوئی اخلاقی    استدلا ل
(reasoning)   نہیں بن سکتا-
٭- یقین   
  نہ ہو تو  کچھ بھی حاصل نہیں کیا جاسکتا ۔

2-اقدار۔Values ۔  ہم اُن اشیاء  کی طرف لپکتے ہیں ، جن  اقدار   قیمتی ہوتی ہیں، کیوں کہ  :
٭-
اقدار ،    تبدیلی کامعاون اور زندگی کو  اعتدال میں لاتی ہے ۔
٭- 
اقدار ،    زندگی کو سمت مہیا کرتی ہے ۔
٭-  
اقدار ،    ہماری زندگیوں کی راہنمائی کرتی ہے ۔
٭-
اقدار ،    ہماری زندگیوں  کا محور ہے ۔
٭-  اقدار ی وراثت   ہمارے کردار اور شخصیت  کا بیان ہے ۔
٭۔
اقدار ،    ہمارے  فہم کو فلٹر کرتی ہے ۔
٭- اقدار ،    ہمارے دماغ کی حاکم ہے ۔
٭-اقدار،  توانائی ،و سائل ، سوچ ، حسیات اور برتاؤ 
(Behaviour) کو  قابو میں رکھتی ہے ، بے لگام نہیں ہونے دیتی ۔
٭- اقدار ،    کامیابیوں  کی شروعات ہیں ۔
٭- 
اقدار ،    خیالات کی تسلسل کو ختم یا شروع کروا سکتی ہے ۔
٭-
اقدار ،    مُسرّت  کے گھوڑے پر سوار ہو کر برق رفتاری کا مظاہرہ کرتی ہے  لہذا سیکھنے کے عمل  کی رفتار تیز ہو جاتی ہے ۔
٭-
اقدار ،    فیصلوں کی شفافیت ، شفاف اقدار  کی مرہونِ منت ہے ۔
٭-اقدار  یقین کا مجموعہ ہوتی ہے ۔  
3-  روئیے ۔ Attitudes۔  
٭- رویہ ، دراصل ردِ عمل ہوتا ہے ، جو  لوگوں کے  خیالات ، نظریات، حالات  اور اشیاء   کی وجہ سے ظاہر ہوتا ہے ۔
٭- پہلے سے تعیّن   ردعمل ہوتا ہے ۔ایسا ہوا تو ایسا کرنا  کا نتیجہ ہوتا ہے ۔   

٭- پوری زندگی مخصوص صورت حال سے نپٹنے کی تربیت دیتا  ہے۔
 رویئے ،  یقین اور اقدار کا مجموعہ ہوتے ہیں ۔  یہ مثبت بھی ہوتے ہیں اور منفی بھی ۔
٭- جدید ریسرچ کے مطابق  مثبت رویہ   93 فیصد کامیابی کا ضامن ہے ۔
٭- جبکہ  ذھانت ،علم اور کوششوں  کا نتیجہ صرف  7 فیصد ہوتا ہے ۔
٭- منفی  رویہ ناکامی کا سبب بنتا ہے ۔ 

 - یہ میری غلطی نہیں ، سسٹم کا قصور ہے ۔
 -مجھے نہ ٹوکو ، یہاں ایسا ہی ہوتا ہے ۔
 - میری بدقسمتی میں یہ کرنے پر مجبور ہوں ۔

٭- مثبت  جھکاؤ ، کامیابی کا ضامن ہے  ۔ 
- ہم اِسے تبدیل کر کے بہتر بنا سکتے ہیں ۔
۔ میں   اِسے  دوسروں سے  بہتر انداز میں کر سکتا ہوں۔

 
٭۔  رویئے  ، اندرونی  برتاؤ ہوتے ہیں  جو ظاہر ہوتے ہیں ۔ 
 4-برتاؤ ۔ Behaviour
رویئے  ،  ہمارے  برتاؤ  کا عکس ہیں ۔ جو ہمارا رویہ برتاؤ میں ڈھل جاتا ہے ۔ جسے ظاہری عمل کہاجاتا ہے ۔ جو لوگوں پر اثر انداز ہوتا ہے ۔
٭-  برتاؤ  مثبت ، منفی یا    غیر جانبدارانہ ہوتا ہے ۔
٭- انسان اپنے ارد گرد رہنے والوں کے برتاؤ سے متاثر ہوتا ہے ۔
 کیا ہم خود کو بہتر بنا سکتے ہیں ؟
  یقین ۔  Belief، اقدار۔Values، روئیے ۔ Attitudes اور  برتاؤ ۔      Behaviour میں سے ہم کس چیز  کی ری پروگرامنگ  کریں  کہ ہماری شخصیت  بہترہو جائے !
اگلا مضمون  پڑھنے سے پہلے ، انسانی سر کے تاج کی ری پروگرامنگ  پر یہ دو مضمون پڑھیں :
میں آپ سب سے محبت کرتی ہوں !
٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭
  اگلا مضمون  -------------- : خود کو بہتر بنائیں۔
٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭

٭٭٭٭٭یہ بھی پڑھیں  ٭٭٭٭٭٭٭٭
مراقبہ: آپ کی سوچ سے زیادہ آسان۔
ریکی : اپنا علاج خودکریں۔

زندگی کا فن : سائنسی حقیقت 
 
 
 
 
 
 
 
 

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

خیال رہے کہ "اُفق کے پار" یا میرے دیگر بلاگ کے،جملہ حقوق محفوظ نہیں ۔ !

افق کے پار
دیکھنے والوں کو اگر میرا یہ مضمون پسند آئے تو دوستوں کو بھی بتائیے ۔ آپ اِسے کہیں بھی کاپی اور پیسٹ کر سکتے ہیں ۔ ۔ اگر آپ کو شوق ہے کہ زیادہ لوگ آپ کو پڑھیں تو اپنا بلاگ بنائیں ۔