Pages

میرے چاروں طرف افق ہے جو ایک پردہء سیمیں کی طرح فضائے بسیط میں پھیلا ہوا ہے،واقعات مستقبل کے افق سے نمودار ہو کر ماضی کے افق میں چلے جاتے ہیں،لیکن گم نہیں ہوتے،موقع محل،اسے واپس تحت الشعور سے شعور میں لے آتا ہے، شعور انسانی افق ہے،جس سے جھانک کر وہ مستقبل کےآئینہ ادراک میں دیکھتا ہے ۔
دوستو ! اُفق کے پار سب دیکھتے ہیں ۔ لیکن توجہ نہیں دیتے۔ آپ کی توجہ مبذول کروانے کے لئے "اُفق کے پار" یا میرے دیگر بلاگ کے،جملہ حقوق محفوظ نہیں ۔ پوسٹ ہونے کے بعد یہ آپ کے ہوئے ، آپ انہیں کہیں بھی کاپی پیسٹ کر سکتے ہیں ، کسی اجازت کی ضرورت نہیں !( مہاجرزادہ)

اتوار، 30 اگست، 2015

ذہن سازی۔ تعمیرِ نو !

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
 ٭- بچپن سےہم اپنے والدین  اور دیگر  افراد   کی راہنمائی اور دباؤ میں پرورش پاتے ہیں۔
٭- بعض دفعہ ہم  اپنی خوبیوں کے بارے میں ،اُن کے سرسری  ، غیر سنجیدہ  اور طنزیہ   ریمارکس سنتے ہیں ۔
٭- یہ رویے  ہمارے  ذہن میں پیوست ہو جاتے ہیں  ۔
٭- ہماری  سوچ کی قوت اور خوبیاں   میں رکاوٹ پیدا کرتی رہتی ہیں ۔
٭- ہم اپنے آپ میں سمٹنے لگتے ہیں اور اپنے ارد گرد ایک خول بنا لیتے ہیں ۔
یہ ہمارے معاشرے میں تمام بچوں کے ساتھ  مشترک ہے ۔ اِس خول کو توڑنے کے لئے پوری قوت  نہیں،  بلکہ ہلکا سا دھکا لگانا پڑتا ہے ، اُتنا جتنا ایک ننھا سا چوزہ لگاتا ہے ۔ 

٭-  خود کو اِس دنیا میں کسی دوسرے سے موازنہ  مت  کریں ۔ اگر آپ ایسا کریں گے تو خود اپنی توھین کریں گے!
٭-  کیا کوئی بھی تالا بغیر چابی کے بنایا جاتا ہے ؟  تو یقین رکھیں کہ  ہر مشکل کا اللہ نے حل بنایا ہے!
٭- زندگی آپ پر ہنستی ہے جب آپ ناخوش ہوتے ہیں!
٭-
زندگی آپ پرمسکراتی ہے جب آپ خوش ہوتے ہیں!
٭- جب آپ دوسرے کو خوش کرتے ہیں ، تو زندگی آپ کو سلام کرتی ہے !
٭- ہر کامیاب انسان کے پیچھے ایک دکھ بھری داستان ہوتی ہے !
٭-  ہر دکھ بھری داستان کا خاتمہ  ، کامیابیوں پر ہوتا ہے !
٭- دکھوں کے لئے تیار رہیئے تا کہ کامیابیاں آپ کے قدم چومے !
٭- زمین کو قالین سے ڈھانپنے کے بجائے  ، اپنے پاؤں کو  کانٹوں سے بچانے کے لئے سلیپر پہنیں !
٭- کوئی بھی ماضی میں جا کر اپنی غلطیوں کو درست نہیں کر سکتا !
٭- غلطیاں نہایت تکلیف  دہ ہوتی ہیں  جب وہ کی جائیں !
٭-سالوں بعد غلطیوں کا انبار ، تجربے میں تبدیل ہو کر  ہر نئی شروعات   کو  کامیابی سے ہمکنار کر سکتا ہے !
٭- اگر کسی مسئلے کا حل   مل جاتا ہے  تو پریشان ہونے کی کیا ضرورت ؟
٭۔ اور اگر کوئی مسئلہ حل نہیں ہو سکتا تو پریشان نہ ہوں ، زور سے قہقہہ لگا کر چھوڑ دیں ۔
٭- اگر آپ موقع گنوا بیٹھتے ہیں تو آنکھوں میں آنسو نہ لائیں ، یہ  آنکھوں کے سامنے والے مواقع کو چھپا لیں گے !
٭- فیس  تبدیل  کرنے سے  کچھ تبدیل نہیں ہوتا ، لیکن تبدیلی کو فیس  کرنا ہر چیز کو تبدیل کردیتا ہے !
٭- دوسروں کی شکایت کرنے سے بہترہے   ، امن سے رہنے کے لئے خود کو تبدیل کریں !

٭۔ کامیابی    ذہنی کیفیت کا نام ہے ، خود کو کامیاب انسان سمجھیں کامیابی   ملے گی !
٭- کامیاب انسان وہ ہے ۔جو دوسروں کی بیکار سمجھ کر پھینکی ہوئی اینٹوں سے مضبوط بنیاد بناتا ہے !
٭- ناکامی کو برداشت کرو اور کامیابی پر پرسکون رہو !
٭-  گرم کیا ہوا سونا زیورات میں ڈھل جاتا ہے !
٭- تانبے کو کوٹ کر تار میں تبدیل کر نے کےبعد  اہمیت بڑھائی جاتی ہے  ۔
زندگی کے سفر میں  تکالیف اُٹھانے کے بعد خود اعتمادی  ،   انسان کی قدر بڑھا دیتی ہے ! 
لیکن شرط یہ ہے کہ انسان  پانچ ستونوں  پہ قائم اپنی شخصیت کی عمارت کو گرنے نہ دے  ، جو ذہن سازی کی بنیاد ہیں ۔ یہ ستون  شکستہ ہونے کے باوجود  تعمیر نو سے گذر سکتے ہیں ۔جو قطعی مشکل نہیں ۔ تاریخِ انسانی میں کئی افرادہیں  جنہوں نے اپنی   پریشانیوں ، تکلیفوں اور ناکامیوں کو اپنی قوتِ ارادی کے بل کر  کامیابیوں کے دھارے میں موڑا ۔
اور کئی ایسے ہیں جنہوں نے مرتے وقت  یہ گلہ کیا :
٭- کاش میں نے دوسروں کے بجائے اپنی حقیقی زندگی گذاری ہوتی !
٭- میں ساری زندگی دوسروں کے کہنے پر چلتا رہا اور اپنا کہنا نہیں مانا !
٭- میں ساری زندگی تنہا رہا اور اب تنہائی کا شکار ہوں !
 ٭- میں  اپنے دوستوں کے ساتھ عام انسان کی زندگی گذارنا چاہتا تھا ، مگر محنت نے فرصت نہ دی !



یقین مانیں ، کہ آپ ہر لمحہ خوشی سے گذار سکتے ہیں یا  سارادن  منہ بسور کر ایک کونے میں بیٹھے ہوئے !

 
٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭
اگلا مضمون: شخصیت کے ستون  ---------------  
٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

خیال رہے کہ "اُفق کے پار" یا میرے دیگر بلاگ کے،جملہ حقوق محفوظ نہیں ۔ !

افق کے پار
دیکھنے والوں کو اگر میرا یہ مضمون پسند آئے تو دوستوں کو بھی بتائیے ۔ آپ اِسے کہیں بھی کاپی اور پیسٹ کر سکتے ہیں ۔ ۔ اگر آپ کو شوق ہے کہ زیادہ لوگ آپ کو پڑھیں تو اپنا بلاگ بنائیں ۔